🗓️
کراچی: (سچ خبریں) پاکستان کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کا کہنا ہے کہ زیادہ تعداد میں جانور پالنے سے اچھا ہے کہ انسان یتیم بچے کی پرورش کرلے۔
حال ہی میں بشریٰ انصاری نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے ساتھی فنکاروں کا ذکر کیا جو بے اولاد ہیں یا پھر جو شادی نہیں کرنا چاہتے لیکن والدین کی ذمہ داریاں نبھانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایسے افراد جنہیں پالتوں جانوروں کا شوق ہے تو وہ 1 یا 2 کتے بلی پال لیں اور اگر پھر بھی مزید کی خواہش ہو تو کسی یتیم مسکین بچوں کو گود لے لیں۔
اداکارہ نے اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اگر زیادہ تعداد میں جانوروں کے بجائے کسی بچے کو گود لیں گے تو کم از کم وہ بچہ 4 یا 5 برس کی عمر میں آپ کو سلام تو کرے گا۔
سینئر اداکارہ نے اپنے کسی جاننے والے کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے پاس 29 بلیاں ہیں، ان کی دیکھ بھال کی چیزیں، ان کا امپورٹڈ کھانا آتا ہے، امپورٹڈ کھانوں وغیرہ پر کم از کم ماہانہ 2 سے 3 لاکھ روپے اخراجات آتے ہوں گے۔
انہوں نے معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ میرا مشورہ ہے کہ پالتو جانوروں پر اپنی کمائی اور محنت صرف کرنے سے بہتر ہے کہ اولاد گود لے لی جائے جس سے انسانی زندگی کا بھی بھلا ہو۔
مشہور خبریں۔
احمد سلمان رشدی؛ ایک مجرم کی زندگی کی کہانی
🗓️ 13 اگست 2022سچ خبریں:سلمان رشدی کی ایک کتاب "شرم” نے 1983ء میں اسلامی جمہوریہ
اگست
مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں آئی ایم ایف ہدف سے زیادہ ٹیکس وصول ہوا، شمشاد اختر
🗓️ 29 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا
اکتوبر
امریکہ ایران کے خلاف تمام پابندیاں ہٹا دے:چین
🗓️ 21 دسمبر 2021سچ خبریں:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ہفتہ وار نیوز کانفرنس میں
دسمبر
غزہ کی صورتحال کے بارے میں UNRWA کی رپورٹ
🗓️ 23 دسمبر 2023سچ خبریں: UNRWA ایجنسی کے ایک ڈائریکٹر نے غزہ کی صورتحال کو
دسمبر
برطانیہ میں جمہوریت ایک افسانہ: امریکی میگزین
🗓️ 28 جولائی 2022سچ خبریں:ایک امریکی میگزین نے برطانوی عوام کی سیاست اور زندگی پر
جولائی
حرامانی، ایمن سلیم پر کیوں فخر کرتی ہیں؟
🗓️ 1 جون 2021کراچی (سچ خبریں) ایمن سلیم کی مصروف ترین روٹین اور ایک کے
جون
افغانستان میں امریکا کی ذلت آمیز شکست، حریت رہنما نے بڑا بیان جاری کردیا
🗓️ 20 اگست 2021سرینگر (سچ خبریں) افغانستان میں امریکا کی ذلت آمیز شکست پر حریت رہنما
اگست
وزیراعلیٰ سندھ نے اعلیٰ سرکاری افسران کے تبادلے کی تجویز مسترد کر دی
🗓️ 24 نومبر 2021کراچی(سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے وزیراعظم عمران خان کو خط
نومبر