?️
کراچی (سچ خبریں) پاکستان کی خوبرو اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا پر اپنے چاہنے والوں کے لیے معنی خیز پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ زندگی مشکل ہوسکتی ہے لیکن ہمیں ہار نہیں ماننی چاہئےہمیشہ ایسے لوگوں کے ساتھ رہیں جو آپ سے محبت کرتے ہیں۔
ہانیہ عامر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اداکارہ کو ورک آؤٹ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں ہانیہ عامر کے ساتھ اُن کی دوست اور اداکارہ مریم انصاری بھی موجود ہیں جو ورک آؤٹ میں اُن کی مدد کررہی ہیں۔
ہانیہ عامر نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’زندگی مشکل ہوسکتی ہے لیکن آپ کو ہار نہیں ماننی ہے اور نہ ہی اسے اپنے اوپر حاوی ہونے دینا ہے۔‘اداکارہ نے لکھا کہ ’آپ خود کو ایسے لوگوں کے ساتھ رکھیں جو آپ کو مشکلات سے نکلنے اور زندگی میں آگے بڑھنے میں مدد کرتے ہیں۔
اُنہوں نے لکھا کہ ’ایسے لوگوں کے ساتھ رہیں جو آپ سے محبت کرتے ہیں۔آخر میں اُنہوں نے لکھا کہ ’یہ تعریفی پوسٹ، میری دوست مریم انصاری کے لیے ہے۔واضح رہے کہ ماضی میں عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کے درمیان گہری دوستی قائم تھی بعد ازاں دونوں نے راہیں جدا کرلی تھیں جس کے بعد گلوکار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
اب تقریباً ڈیڑھ برس بعد گزشتہ دنوں ہانیہ عامر اور عاصم اظہر میں سوشل میڈیا پر لفظی جنگ جاری رہی۔عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کی سوشل میڈیا پر جاری لفظی جنگ کے دوران کچھ سوشل میڈیا صارفین نے گلوکار کا ساتھ دیا تو کچھ نے اداکارہ کی حمایت کی۔
مشہور خبریں۔
مقبوضہ علاقوں میں المیادین کے صحافی کی گرفتاری پر بین الاقوامی ردعمل
?️ 8 جولائی 2025سچ خبریں: فلسطینی مزاحمتی کمیٹیوں نے صہیونی ریجنیم کے اقدام کی سخت
جولائی
یحییٰ السنوار کے قتل کے ایجنٹوں میں سے ایک کی پہچان
?️ 7 جنوری 2025سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں میں مقیم فلسطینی نوجوانوں کے ایک گروپ نے
جنوری
مسجد اقصیٰ پر بن گور کے حملے پر حماس کا ردعمل
?️ 23 مئی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے داخلی سلامتی کے وزیر اٹمر بن گور صیہونی
مئی
کیا تیونسی عوام صیہونی مخالف ہیں؟
?️ 15 اگست 2023سچ خبریں: تیونس کی تجارتی تنظیموں کے ترجمان نے صیہونی دشمن کے
اگست
روس نے چین کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے اہم بیان جاری کردیا
?️ 17 جولائی 2021ماسکو (سچ خبریں) روس نے چین کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے
جولائی
الیکشن کمیشن انتخابات کو شفاف بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے، شبلی فراز
?️ 1 مارچ 2021اسلام آباد {سچ خبریں} وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے سینیٹ
مارچ
تائیوان کی فوج کے تلخ دن؛ سکورسکی کے ہیلی کاپٹر کا بیڑا گر کر تباہ
?️ 23 جون 2022سچ خبریں: تائیوان میں، جزیرے کی بحریہ نے بدھ کے روز
جون
شمالی غزہ میں اپنے گھروں کو لوٹنے والے فلسطینیوں کو درپیش مشکلات
?️ 29 جنوری 2025سچ خبریں:فلسطین کے حکومتی اطلاعاتی دفتر کے سربراہ سلامہ معروف نے خبردار
جنوری