زرنش خان کو انٹرنیٹ صارفین  کی جانب سے تنقید کا سامنا

زرنش خان کو انٹرنیٹ صارفین  کی جانب سے تنقید کا سامنا

?️

کراچی (سچ خبریں) پاکستانی اداکارہ زرنش خان کی ایک ویڈیو اپلوڈ ہوتے ہی انہیں انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس میں انہوں نے  ایک صارف کے سوال کے جواب میں کہا تھا کہ مداحواں اور فالوورز کی سوچ سے کم ہی کماتی ہوں اس جواب میں انہوں نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی نقل کی تھی۔

سوشل میڈیا ایپ انسٹا گرام پر زرنش خان کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں  وہ مداحوں کی جانب سے پوچھے گئے سوالوں کے جوابات دے رہی ہیں۔زرنش خان سے ایک مداح نے سوال پوچھا کہ وہ ایک ماہ میں کتنا کما لیتی ہیں ؟

جس کے جواب میں زرنش خان کا کہنا تھا کہ ’وہ یہ تو نہیں بتا سکتیں کہ اُن کی ایک ماہ کی کتنی انکم ہے مگر وہ مداحوں اور فالوورز کی سوچ سے کم ہی کماتی ہیں۔‘اس ویڈیو کا سوشل میڈیا پر اپلوڈ ہونا ہی تھا کہ انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے زرنش خان پر تنقید کی جا رہی ہے کہ انہوں نے بابر اعظم کے جواب کو نقل کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دونوں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز بابر اعظم کی ایک ویڈیو پی سی بی نے ٹوئٹر پر شیئر کی تھی۔اس ویڈیو میں بابر اعظم اُن سوالات کے جواب دے رہے تھے جو کہ سرچ انجن گوگل پر اُن کے بارے میں سب سے زیادہ سرچ کیے جاتے ہیں ۔اس دوران بابر اعظم نے کمائی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب مُسکراتے ہوئے کہا تھا کہ ’میں آپ کی سوچ سے کم ہی کما تا ہوں۔‘

مشہور خبریں۔

مائیکروسافٹ کا پاکستان میں اپنا دفتر بند کرنے اور 5 ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ

?️ 5 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) مائیکروسافٹ نے پاکستان میں اپنا دفتر بند کرنے

نگران وزیراعظم کا بجلی چوروں، واجبات کے نادہندگان کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

?️ 4 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے حکام کو قانون نافذ

سعودی وزیر خارجہ کے دورہ دمشق کے بارے میں متضاد خبریں

?️ 17 فروری 2023سچ خبریں:دمشق میں ایک باخبر ذریعے نے آج روس ڈیلی نیٹ ورک

غزہ جنگ میں صہیونی فوج کے چونکا دینے والے رویے

?️ 20 دسمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کی چھاتہ بردار بٹالین کے کمانڈر کے پہلے دنوں

 اب اسرائیل کے جرائم بے نقاب ہو چکے ہیں: جنوبی افریقہ

?️ 27 جنوری 2024سچ خبریں:جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا نے صیہونی حکومت کے خلاف

بن زائد کی نیتن یاہو کو عجیب پیشکش

?️ 14 مئی 2021سچ خبریں:برسلز میں یوروپی انسٹی ٹیوٹ آف یورپی لاء اینڈ انٹرنیشنل ریلیشنس

بنوں و میران شاہ روڈ پر دفعہ 144 نافذ، شہریوں اور نجی گاڑیوں کی آمدورفت پر پابندی

?️ 23 اگست 2025بنوں (سچ خبریں) ضلعی انتظامیہ نے بنوں، میران شاہ روڈ اور بکاخیل

انتخابات کے دوسرے دور میں ایرانیوں کی شرکت میں اضافہ

?️ 6 جولائی 2024سچ خبریں: ایرانی صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ووٹوں کی گنتی کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے