?️
کراچی: (سچ خبریں)مقبول اداکارہ رمشا خان اور خوشحال خان نے شوبز انڈسٹری میں وقت پر معاوضہ نہ دیے جانے کے معاملے پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ بر وقت ادائیگیاں نہ کرنے جیسا سنگین مسئلہ انڈسٹری میں عام ہوچکا ہے۔
رمشا خان اور خوشحال خان نے ’بی بی سی ایشین نیٹ ورک‘ سے حال ہی میں بات کرتے ہوئے جہاں اپنے میگا بجٹ ڈرامے ’دنیا پور‘ پر کھل کر بات کی، وہیں دونوں نے شوبز انڈسٹری میں اداکاروں کو بروقت معاوضہ نہ دیے جانے پر بھی لب کشائی کی۔
دونوں اداکاروں نے کسی کا نام لیے بغیر انڈسٹری والوں کو اپیل کی کہ اداکاروں کو معاوضے کی فراہمی کو بروقت یقینی بنایا جائے تاکہ بہتر تخلیقی کام ہو سکے۔خوشحال خان کا کہنا تھا کہ اداکار کو بروقت معاوضہ ادا نہ کرنا، ایک طرح سے اداکار کی بے عزتی کرنا ہے، اس لیے معاوضے کی فوری ادائیگی ہونی چاہیے۔رمشا خان اور خوشحال خان کا کہنا تھا کہ بروقت ادائیگیاں نہ کرنا انڈسٹری میں اس قدر عام ہوچکا ہے کہ اداکاروں کو اپنی عزت نفس مجروح ہونے کا احساس ہونے لگا ہے اور انہوں نے مختلف مالی مسائل پر سمجھوتے کرنا شروع کردیے ہیں۔
خوشحال خان کے مطابق جب اداکار اپنا 110 فیصد دیتے ہیں تو انہیں ادائیگیاں بھی فوری کی جانی چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ بروقت معاوضہ نہ ملنے پر اداکار اپنے شوبز انڈسٹری میں کام کرنے کو حقیقی کام کے بجائے اپنی تفریح سمجھنے لگے ہیں، جس سے تخلیقی صلاحیتیں متاثر ہو رہی ہیں۔رمشا خان کا کہنا تھا کہ ان کے لیے ادائیگیوں کا بروقت نہ ملنا صرف پیسے کا نہیں بلکہ اپنی بقا کا بھی مسئلہ ہے، کیوں کہ انہیں اپنے اخراجات چلانے ہوتے ہیں، انہیں بلز کی ادائیگی سمیت دیگر اہم کام کرنے ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ تاخیر سے ادائیگی سے بچنے کے لیے کچھ وقت بعد پیسے نہ ملنے پر شوٹنگ سیٹ پر ہی جانے سے انکار کردیتی ہیں اور پروڈیوسرز کو بول دیتی ہیں کہ پہلے انہیں معاوضہ دیا جائے۔رمشا خان نے اسی معاملے پر مزید کہا کہ انڈسٹری میں تاخیر سے ادائیگیوں کے مسئلے پر فنکاروں میں اتحاد کا بھی فقدان ہے، اگر اسی معاملے پر وہ اور خوشحال خان آواز بھی اٹھاتے ہیں تو باقی اداکار خاموش رہیں گے، وہ آگے نہیں آئیں گے۔اسی حوالے سے خوشحال خان نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ بروقت ادائیگیاں نہ کیے جانے کے معاملے پر انڈسٹری میں جلد اتفاق ہوجائے گا، کیوں کہ وہ بہت سارے ایسے افراد کو جانتے ہیں جو اس طرح کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے دوسرے لوگوں کو تلاش کر رہے ہیں۔رمشا خان اور خوشحال خان نے کسی کا نام لیے بغیر انڈسٹری کے پروڈیوسرز و ہدایت کاروں کو مشورہ دیا کہ وہ مزید پیشہ ورانہ رویہ اختیار کریں اور بروقت معاوضہ ادا کرکے اچھے ماحول کو پروان چڑھائیں۔
اگرچہ دونوں اداکاروں نے بروقت معاوضہ نہ دیے جانے کا شکوہ کیا، تاہم انہوں نے کسی کا نام نہیں لیا اور نہ ہی انہوں نے یہ بتایا کہ ان کا معاوضہ کتنے عرصے سے انہیں نہیں ملا؟ ان سے قبل بھی متعدد اداکار انفرادی طور پر بروقت معاوضہ نہ ملنے سمیت اداکاروں کو کم معاوضہ دیے جانے جیسے مسائل کا شکوہ کرتے رہے ہیں۔
مشہور خبریں۔
نادیہ خان بھی پاکستان کی مقبول ترین شخصیات کی فہرست میں شامل
?️ 22 اپریل 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ و میزبان نادیہ
اپریل
اسرائیلی فوج کی نقل و حرکت چھپانے کیلئے گوگل اور ایپل نے میپس میں ٹریفک دکھانا بند کردی
?️ 25 اکتوبر 2023سچ خبریں: انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنیز ایپل اور گوگل نے اسرائیلی فوج کی
اکتوبر
عذر بدتر از گناہ
?️ 23 جون 2023سچ خبریں:حال ہی میں امریکی صدر جوبائیڈن نے چینی صدر کے خلاف
جون
شام میں داعشی سرغنہ ہلاک
?️ 11 اگست 2022سچ خبریں:شام کے صوبے درعا میں اس ملک کی فوج کے ساتھ
اگست
امریکہ اور اسرائیل جارحیت کو روکے بغیر صہیونی قیدیوں کی واپسی کے خواہاں
?️ 16 مارچ 2024سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد الہندی
مارچ
کورونا ویکسین کے حوالے سے ایران کی ایک اور کامیابی، امریکہ کو بھی مدد کی پیشکش کردی
?️ 29 جون 2021تہران (سچ خبریں) ایران نے کچھ عرصہ پہلے کورونا ویکسین کے حوالے
جون
صیہونی حکومت کے وجود کے خلاف تین حقیقی خطرات؛ ایہود باراک کی زبانی
?️ 4 فروری 2022سچ خبریں:سابق اسرائیلی وزیر اعظم نے ایران کے جوہری پروگرام سمیت تین
فروری
قوم کے صبر اور مصائب کو نظر انداز کرنے کے سنگین نتائج گے: یمنی پارلیمنٹ
?️ 28 فروری 2023سچ خبریں:یمنی پارلیمنٹ کے اراکین نے ہفتے کے روز اپنے ایک بیان
فروری