?️
کراچی: (سچ خبریں) ابھرتے ہوئے اداکار ثمر جعفری نے کہا ہے کہ مالی اور ذہنی پختگی کے بعد جب وہ کسی دوسرے شخص کی ذمہ داری اٹھانے کے قابل ہوجائیں گے تب وہ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔
ثمر جعفری نے حال ہی میں دیے گئے انٹرویو میں کیریئر سمیت دیگر معاملات پر کھل کر بات کی۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ وہ خود کو ابھی غیر مستحکم سمجھتے ہیں، اس وقت ان کے لیے کسی کی محبت نہیں بلکہ اپنی خواہشات کو مکمل کرنا اہم ہے۔
ساتھ ہی انہوں نے محبت کو بھی اہم قرار دیا لیکن واضح کیا کہ شاید وہ اتنے میچوئر نہیں بنے کہ کسی دوسرے شخص کے جذبات کی قدر کر سکیں۔
اداکار کا کہنا تھا کہ وہ اچھے پارٹنر کی اہمیت کو سمجھتے ہیں اور ان کا بھی یہی خیال ہے کہ زندگی میں آگے بڑھنے کے لیے اچھے روحانی ساتھی کا ہونا ضروری ہے۔
ثمر جعفری نے بتایا کہ انہیں اداکاری کے ساتھ ساتھ گلوکاری اور شاعری کرنے کا بھی شوق ہے اور وہ زیادہ تر رومانوی شاعری لکھتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کی زندگی میں کوئی شخص نہیں ہے، وہ ان افراد کے لیے رومانوی شعر لکھتے ہیں جن کے دل ٹوٹے ہیں۔
شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر اداکار نے بتایا کہ وہ اس معاملے پر اپنے قریبی دوستوں سے بھی بحث کر چکے ہیں اور ان کے خیالات واضح ہیں۔
اداکار کے مطابق وہ اس بات پر یقین رکھتے ہیں جب کہ وہ کسی دوسرے شخص کی ذمہ داری اٹھانے کے قابل ہوجائیں گے، تب ہی وہ شادی کریں گے۔
ثمر جعفری کا کہنا تھا کہ جذباتی، روحانی، مالی اور فیصلہ سازی میں مضبوط ہونے کے بعد ہی وہ شادی کریں گے۔
ان کے مطابق ابھی ان کی توجہ کیریئر بنانے پر ہے، جب انہیں لگے گا کہ وہ دوسرے شخص کے جذبات کو سمجھنے کے قابل ہوچکے ہیں، تب ہی وہ شادی کریں گے۔
اداکار کا کہنا تھا کہ ان کی سوچ ہے کہ وہ اپنے شریک حیات کو ان کی اپنی مرضی کے مطابق زندگی گزارنے دیں گے، اس لیے جب وہ کسی کی ضروریات اور جذبات کو سمجھنے اور انہیں برداشت کرنے کے قابل ہوجائیں گے تو شادی کرلیں گے۔


مشہور خبریں۔
یوکرائن جنگ نے مغرب کی اصلیت ظاہر کردی :شامی صدر
?️ 18 مارچ 2022سچ خبریں:شامی صدر نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ یوکرائن
مارچ
غزہ میں 1.9 ملین افراد کی نقل مکانی
?️ 9 دسمبر 2023سچ خبریں:مشرق وسطیٰ میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے ریلیف اینڈ ایمپلائمنٹ
دسمبر
نوازشریف کے منصوبوں کو ملک سے نکال دو تو پیچھے کچھ نہیں بچتا۔ حنیف عباسی
?️ 5 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ
اکتوبر
بغداد میں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے ریاض کی شرط/ "الجولانی” شامل
?️ 10 مئی 2025سچ خبریں: عراق کے انبار متحدہ اتحاد کے ایک رکن نے بغداد
مئی
یمن بنا اسرائیل کے لیے ایک بڑا مسئلہ
?️ 23 دسمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے اخبار معاریو نے اپنے ایک مضمون میں
دسمبر
وزیر اعلیٰ سندھ نے اسٹیل مل بحال کرانے کیلئے روس سے مدد طلب کرلی
?️ 11 نومبر 2024کراچی: (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اسٹیل مل
نومبر
پنجاب میں چینی کافی مقدار میں موجود ہے
?️ 9 نومبر 2021لاہور(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق چینی کی موجودہ صورتحال کے بارے میں
نومبر
بھارتی آرمی چیف کا سیز فائر کا دعویٰ گمراہ کن ہے
?️ 4 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر بابر افتخار نے
فروری