?️
کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکارہ صائمہ قریشی کے دوسری شادی کے حق میں بیان سے سوشل میڈیا پر نئی بحث کا آغاز ہو گیا ہے۔
صائمہ قریشی حال ہی میں ’ایف ایچ ایم‘ پوڈ کاسٹ میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے دیگر موضوعات کے ساتھ خواتین کے گھر چلانے پر بھی بات کی۔
ان کا کہنا تھا کہ کوئی مانے یا نہ مانے لیکن برکت مرد ہی کی کمائی میں ہوتی ہے۔
انہوں نے عورت کی کمائی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جب عورت گھر چلانا شروع کردیتی ہے تو یہ اس کی سرشت میں شامل ہے کہ وہ ضرور جتاتی ہے۔
اداکارہ نے دوسری شادی کے حق میں بات کرتے ہوئے کہا کہ مرد کو دوسری شادی کرنے سے قبل پہلی بیوی کی اجازت کی ضرورت نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسی لیے کہا گیا ہے کہ نکاح عام ہونے سے بےحیائی کا خاتمہ ہوجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ کون کہتا ہے دوسری شادی سے پہلے بیوی کی اجازت لی جائے۔
دوسری شادی کرنے والے مرد پر ہونے والی تنقید کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ کسی نہ کسی کو تو اس سوچ کے خلاف آواز اٹھانی ہوگی۔
اداکارہ کے مطابق معاشرے کے خلاف جاکر حق کا ساتھ دینا چاہیے اور غلط کو غلط کہنا بھی ضروری ہے۔
صائمہ قریشی نے مردوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ دوسری شادی کرتے ہیں تو اسے چھپانے کی ضرورت نہیں،اس کا اعلان اور اسے تسلیم کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی شادی شدہ آدمی کو کوئی لڑکی پسند آجائے تو غیر ازدواجی تعلقات رکھنے سے بہتر ہے کہ نکاح کرلیا جائے۔
اداکارہ کے انٹرویو کی ہائی لائٹس نے سوشل میڈیا صارفین میں ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
بہت سے صارفین اداکارہ کی بات سے متفق نظر نہیں آرہے۔
ان کا خیال ہے کہ پاکستان میں دوسری شادی کو منفی طور پراس لیے دیکھا جاتا ہے کیوں کہ مرد دونوں خاندانوں کے درمیان توازن قائم نہیں کر سکتے۔
جب کہ کچھ صارفین اداکارہ کے خواتین کی کمائی کے خلاف بیان پر بھی تنقید کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
مشہور خبریں۔
مسلم لیگ (ن) کو نواز شریف کی واپسی پر شاندار استقبال میں چیلنجز کا سامنا
?️ 18 ستمبر 2023لاہور: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر اور سینئر
ستمبر
حیفا پر حملے میں حزب اللہ کی حکمت عملی؛ آگ کے خلاف آگ
?️ 7 اکتوبر 2024سچ خبریں: مقبوضہ فلسطین کے شمال میں واقع حیفا پر حزب اللہ
اکتوبر
کن ممالک میں آج شعبان کی آخری تاریخ ہے؟
?️ 22 مارچ 2023سچ خبریں:عرب ممالک کی بڑی تعداد نے آج شعبان کا مہینہ مکمل
مارچ
فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف لارجر بینچ کیلئے دائر درخواست منظور
?️ 24 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل
اپریل
عراقی تجزیہ کار کا الحشد الشعبی کے خلاف امریکی سازشوں کا انکشاف
?️ 12 جولائی 2021سچ خبریں:عراقی سکیورٹی کے ایک ماہر نے ایک بیان میں کہا ہے
جولائی
فلم ’ فاسٹ اینڈ فیوریس‘ کا ۴ سیکنڈ کا سین شوٹ کرنے میں ۸ ماہ لگے
?️ 9 فروری 2021سچ خبریں کیا آپ جانتے ہیں کہ ہالی وڈ کی ایکشن سے
فروری
افغانستان کو انسانی حقوق کی تباہی کا سامنا: اقوام متحدہ
?️ 21 جنوری 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین نے جمعہ کے روز
جنوری
غزہ میں جنگ بندی کے بارے میں امریکہ کیا کہتا ہے؟
?️ 10 جنوری 2024سچ خبریں: امریکی قومی سلامتی کونسل کے اسٹریٹجک کمیونیکیشن کوآرڈینیٹر نے کہا
جنوری