?️
کراچی: (سچ خبریں) عید الفطر کے موقع پر ریلیز کی گئی رومانوی کامیڈی فلم ’دغا باز دل‘ نے ریلیز کے پہلے دو دن میں ملک بھر سے ریکارڈ کمائی کرکے نیا اعزاز اپنے نام کرلیا۔
’دغا باز دل‘ عید الفطر پر ریلیز ہونے والی واحد نئی فلم تھی، اس کے ساتھ عید کے موقع پر 2022 کی بلاک بسٹر فلم ’لیجنڈ آف مولا جٹ‘ جب کہ فروری 2024 میں ریلیز کی جانے والی ’ٹکسالی گیٹ‘ کو بھی دوبارہ ریلیز کیا گیا تھا۔
عید الفطر کے موقع پر پاکستان بھر میں 6 کے قریب ہولی وڈ فلمیں بھی ریلیز کی گئی تھیں اور ’دغا باز دل‘ کا 9 فلموں کے ساتھ مقابلہ تھا۔
’دغا باز دل‘ نے ریلیز کے پہلے دو دن میں مجموعی طور پر 3 کروڑ 10 لاکھ روپے کمائی کرکے نیا اعزاز حاصل کیا۔
فلم کے ہدایت کار رؤف وجاہت نے انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ ’دغا باز دل‘ نے عید کے پہلے دن ایک کروڑ 20 لاکھ جب کہ دوسرے دن ایک کروڑ 90 لاکھ روپے کی کمائی کی۔
فلم نے ابتدائی دو دن میں مجموعی طور پر تین کروڑ 10 لاکھ روپے کماکر نیا اعزاز حاصل کیا اور خیال کیا جا رہا ہے کہ فلم پہلے ہی ہفتے 10 کروڑ روپے کی کمائی کرنے میں کامیاب جائے گی۔
’دغا باز دل‘ میں مہوش حیات، علی رحمٰن اور مومن ثاقب نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں جب کہ دیگر کاسٹ میں سلیم شیخ، لیلیٰ واسطی، بابر علی اور شاعر علی زریون بھی شامل ہیں۔
فلم کو پاکستان کے علاوہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای)، برطانیہ اور امریکا سمیت دیگر ممالک میں بھی ریلیز کیا گیا ہے۔


مشہور خبریں۔
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن نے جنرل ر فیض حمید کو کلین چٹ دے دی
?️ 16 اپریل 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن نے رپورٹ تیار
اپریل
کیا ڈالر کا مقدر پھوٹنے والا ہے؟
?️ 18 اگست 2023سچ خبریں: سابق امریکی صدر نے دنیا میں ڈالر کی گرتی ہوئی
اگست
قطر نے پاکستان کو ایل پی جی دینے کا عندیہ دے دیا
?️ 24 اگست 2022 اسلام آباد: (سچ خبریں) قطر نے پاکستان کو ایل پی جی
اگست
کیا مصر اور اسرائیل فوجی تصادم کی طرف بڑھ رہے ہیں؟
?️ 18 ستمبر 2025کیا مصر اور اسرائیل فوجی تصادم کی طرف بڑھ رہے ہیں؟ لبنانی
ستمبر
قومی اسمبلی میں حکومت ارکان بھی آمنے سامنے
?️ 18 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز قومی اسمبلی کے
جون
الجولانی کا روس سے بشار الاسد کو حوالے کرنے کا مطالبہ
?️ 23 مارچ 2025 سچ خبریں:سعودی نیوز چینل العربیہ نے سفارتی ذرائع کے حوالے سے
مارچ
واٹس ایپ میں بڑی تبدیلیاں جو میسجنگ پلیٹ فارم کے استعمال کو بدل دے گی
?️ 16 دسمبر 2023سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی انسٹینٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس
دسمبر
اسرائیل نے ایرانی دھماکے میں ملوث ہونے سے انکار کیا
?️ 4 جنوری 2024سچ خبریں:وال اسٹریٹ جرنل نے ان ممالک کے نام نہیں بتائے جن
جنوری