درفشاں سلیم اور بلال عباس خان نے خفیہ نکاح کرلیا، یوٹیوبر کا دعویٰ

?️

کراچی: (سچ خبریں) خاتون یوٹیوبر نے دعویٰ کیا ہے کہ معروف اداکارہ در فشاں سلیم اور بلال عباس خان نے خفیہ طور پر نکاح کرلیا اور دونوں کافی عرصے سے تعلقات میں تھے۔

بلال عباس خان اور در فشاں سلیم کا حال ہی میں مقبول ڈراما عشق مرشد اختتام پذیر ہوا ہے، جس میں دونوں کی جوڑی کو بہت سراہا گیا اور ڈرامے میں دونوں کی شادی کے مناظر بھی دکھائے گئے تھے۔

ڈرامے میں دونوں کی شادی کے مناظر کی ویڈیوز اور تصاویر بھی وائرل ہوئی تھیں۔

اور اب ایک خاتون یوٹیوبر نے دعویٰ کیا ہے کہ دراصل بلال عباس خان اور در فشاں سلیم نے کچھ عرصہ قبل ہی خفیہ طور پر نکاح کرلیا تھا۔

یوٹیوبر ماریہ علی نے اپنی یوٹیوب ویڈیو میں دعویٰ کیا کہ در فشاں سلیم اور بلال عباس خان کے درمیان ڈرامے عشق مرشد سے قبل ہی تعلقات استوار ہوئے تھے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ڈرامے عشق مرشد میں کام کے دوران دونوں کو انتہائی قریب دیکھا گیا، یہاں تک کہ دونوں کھانا بھی ایک ساتھ کھاتے تھے۔

خاتون کے مطابق در فشاں سلیم اور بلال عباس خان خفیہ نکاح کی وجہ سے ہی ڈرامے کے پریمیئر میں بھی تاخیر کی وجہ سے پہنچے تھے، کیوں کہ دونوں نے ایک ساتھ وقت گزارا۔

یوٹیوبر نے دعویٰ کیا کہ دونوں نے کچھ عرصہ قبل ہی خفیہ طور پر نکاح کرلیا تھا اور اس بات کی تصدیق متعدد شوبز کے ذرائع بھی کر رہے ہیں لیکن دونوں اداکاروں نے نکاح کی بات کو خفیہ رکھا ہے۔

خاتون یوٹیوبر نے اپنی ویڈیو میں در فشاں سلیم پر سنگین الزامات بھی لگائے اور دعویٰ کیا کہ انہوں نے ایک اور اداکار کو دھوکا دیا، پہلے اداکارہ دوسرے اداکار کے ساتھ تعلقات میں تھیں۔

یوٹیوبر کی جانب سے درفشاں سلیم اور بلال عباس خان کے نکاح کے دعوے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی لیکن تاحال دونوں اداکاروں نے یوٹیوبر کے دعووں پر کوئی وضاحت نہیں کی۔

مشہور خبریں۔

ٹرمپ کا کینیڈا کے خودمختار فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے اقدام پر ردعمل

?️ 31 جولائی 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کے روز کینیڈا کی جانب

پی ٹی آئی سوشل میڈیا اکاؤنٹس ٹرینڈ بنانے کیلئے استعمال ہورہے ہیں۔ طلال چودھری

?️ 15 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے

عراق نے خطے میں تنازعات کو پھیلنے سے روکا

?️ 22 فروری 2025سچ خبریں: عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السوڈانی نے ہفتے کے روز بغداد

ٹرمپ کے پہلے دن، تین فلسطینی مخالف اقدامات

?️ 23 جنوری 2025سچ خبریں: امریکہ کے مجرم صدر ڈونلڈ ٹرمپ، جن کے ہاتھ شہید جنرل

 غزہ کے لیے امن منصوبہ؛ ثالث ممالک کی اہم پیشکش  

?️ 4 اپریل 2025 سچ خبریں: غزہ میں جنگ کی کو شش کرنے والے ثالث

قطر دہشت گردی کا نمبر 1 حامی ہے:نیتن یاہو کا بیٹا

?️ 22 نومبر 2022سچ خبریں:صیہونی کابینہ تشکیل دینے کی تیاری کرنے والے بنیامین نیتن یاہو

ہیرس اور ٹرمپ میں سے اسرائیل کے لیے کون سا بہتر ہے؟

?️ 3 نومبر 2024سچ خبریں: ایک مضمون میں جو ہفتے کے روز Davar کی ویب

انتہا پسند صیہونی وزیر کی غزہ جنگ بندی کے امریکی منصوبے کی مخالفت

?️ 2 جون 2025سچ خبریں:انتہا پسند صیہونی وزیر ایتمار بن گویر نے امریکہ کے خصوصی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے