?️
کراچی (سچ خبریں)معروف پاکستانی ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر نے وزیراعظم عمران کے بیان پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے صرف ایک بیان دیا ہے اگر آپ ان کی رائے کو نہیں ماننا چاہتے تو نہ مانیں، انہوں نے کوئی قانون تو نہیں بنایا۔
خلیل الرحمٰن قمر نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جس میں انہوں نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کے حالیہ سامنے آنے والے جنسی جرائم میں اضافے کے سوال پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ’اگر آپ ٹوفی کو ریپر کے بغیر رکھیں زمین پر تو اس پر مکھیاں امڈ آئیں گی لیکن اگر آپ اسے ریپر میں ڈال کر رکھیں گے تو مکھیاں نہیں آئیں گی۔‘
انہوں نے جنسی جرائم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’بہت ساری خواتین ہمارے ہاں مردوں کے ساتھ کام کرتی ہیں تو ایک ریپسٹ کی وجہ سے باقی سب کو برا نہیں کہہ سکتیں۔‘خلیل الرحمٰن نے مزید کہا کہ ’ایک مفتی نے ذلالت کی، اگر ذلالت کی ہے باقی کے مفتیوں پر آپ انگلیاں نہیں اٹھا سکتے، اس مفتی کو آپ بھی گالی دیتے ہیں اور اسے میں بھی گالی دیتا ہوں۔‘
انہوں نے کہا کہ ’وہ خود ایک لیبرل آدمی ہیں، ہم مرد پورے کپڑے پہن کر پھرتے ہیں تو ہمارے مردوں میں سے تو کبھی کسی نے ایسا اعتراض نہیں کیا۔‘خلیل الرحمٰن نے لباس کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ ستر ڈھانپنے کا حکم ناصرف عورتوں کے لیے بلکہ مردوں کے لیے بھی ہے۔‘
ان کا اس بارے میں مزید کہنا تھا کہ ’آپ وہ بد نصیب اور بد بخت ہیں جو اپنے ہی دین پر اور اپنی ہی معاشرتی روایات پر فخر نہیں کرتے، تو آپ کے لیے راستے کھلے ہیں پلٹ کر واپس جائیں اور جنگلوں میں رہیئے پتے باندھیے یا بغیر پتے باندھے پھریئے، کوئی نہیں روکے گا آپ کو۔‘وزیراعظم کے بیان کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ’عمران خان نے صرف ایک بیان دیا ہے اگر آپ ان کی رائے کو نہیں ماننا چاہتے تو نہ مانیں، انہوں نے کوئی قانون تو نہیں بنایا۔‘
واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا خواتین پر جنسی تشدد سے متعلق کہنا تھا کہ مرد کوئی روبوٹ نہیں، اگر عورت کپڑے کم پہنے گی تو اس کا اثر تو ہو گا۔اس سوال پر کہ کیا واقعی خواتین کے لباس کا چناؤ اُن پر جنسی تشدد کی وجہ ہے؟ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ آپ کس معاشرے میں رہتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
بھارت میں کام کی خواہش رکھنے والے افراد کو سمجھانے کیلئے ’گوگل‘ کافی ہے، شان شاہد
?️ 27 جون 2023لاہور: (سچ خبریں) پاکستانی فلم اسٹار شان شاہد کا کہنا ہے کہ
جون
مشرق وسطی میں اپنی موجودگی کم کرنے کے لئے نئی امریکی پالیسی
?️ 20 جولائی 2021سچ خبریں:حالیہ ہفتوں میں افغانستان سمیت خطے کے ممالک میں پیش آنے
جولائی
دبئی کے حکمران کو عدالت میں اپنی سابقہ بیوی کو نصف ارب پاؤنڈز دینے کی سزا
?️ 23 دسمبر 2021سچ خبریں: خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ایک برطانوی عدالت نے دبئی
دسمبر
کریملن: پوتن اور ٹرمپ مستقبل قریب میں دوبارہ ملاقات کریں گے
?️ 5 ستمبر 2025سچ خبریں: مستقبل قریب میں دوبارہ ملاقات کریں گے کریملن کے ترجمان
ستمبر
ایرانی حملے نے صیہونیوں کو کتنا نقصان پہنچایا؟
?️ 18 اپریل 2024سچ خبریں: ایک عراقی شخصیت نے کہا کہ صرف ہوائی سفر کے
اپریل
اسرائیل کی ممکنہ جنگ کی تیاری؛ 400000 ریزرو فوجیوں کی بھرتی کا امکان
?️ 2 مارچ 2025 سچ خبریں:اسرائیلی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ بنیامین نیتن یاہو
مارچ
اردنی ناکام بغاوت کے پس پردہ ہاتھ
?️ 7 اپریل 2021سچ خبریں:گذشتہ ہفتے اردن میں بغاوت کے نام سے مشہور واقعات رونما
اپریل
وینزویلا کے تیل کی کھلی لوٹ مار
?️ 22 دسمبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیان کے مطابق، وینزویلا نے
دسمبر