حیران ہوں اشنا شاہ کی اداکاری کو کیا ہوگیا، سعدیہ امام

🗓️

کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکارہ و میزبان سعدیہ امام نے اشنا شاہ کی اداکاری پر اظہار مایوس کرتے ہوئے کہنا ہے کہ مجھے اس کی اداکاری سمجھ نہیں آرہی۔

سعدیہ امام ’24 نیوز‘ کے ایک شو ’کیا ڈراما ہے‘ میں بطور نقاد نظر آرہی ہیں،جہاں وہ مختلف ڈراموں کے کانٹینٹ، اداکاری اور ہدایت کاری وغیرہ پر تبصرہ کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

حال ہی میں انہوں نے ’اے عشق جنوں‘ ڈرامے میں اشنا شاہ کی اداکاری پر تبصرہ کرتے ہوئے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔

اداکارہ اس ڈرامے میں پہلی مرتبہ شہریار منور ’راحم‘ کے ساتھ ’ایمن‘ کے مرکزی کردار میں نظر آرہی ہیں۔

تاہم، سعدیہ امام کا اُن پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مجھے ڈرامے میں ان کی اداکاری سمجھ نہیں آرہی، وہ اچھی خاصی اداکارہ تھیں، اب کیا ہوگیا۔

انہوں نے اداکارہ کے ماضی کے ایک ڈرامے کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ اس نے جویریہ عباسی کے ساتھ ایک ڈرامے میں کام کیا تھا، جس میں مجھے اس کی اداکاری بےحد پسند آئی تھی، تو وہی اداکاری ’ایمن‘ کے کردار میں کیوں نہیں نظر آرہی؟

ان کا کہنا تھا کہ وہ(اشنا شاہ) قابل اداکارہ تھیں، وہ ان کی صلاحیتوں سے بے حد متاثر ہوئی تھی تو اب وہ اداکارہ کہاں گئی؟

ڈرامے پر مزید بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر ڈراما اچھا ہے، کچھ سینز بھی معقول ہیں، تاہم وہ اداکاری سے مطمئن نظر نہیں آئیں۔

خیال رہے کہ مذکورہ ڈرامے میں جرم، ہراسانی، مفلسی اور مجبوری جیسے سماجی پہلووں کو موضوع بنایا گیا ہے۔

ڈرامے میں تین (ہیرو، ہیروئن اور ولن)مرکزی کردار ہیں، جب کہ کہانی ’ایمن‘ اور ’راحم‘ کے گرد گھومتی ہے۔

اشنا شاہ کا کردار حالات کے بے رحم تھپیڑوں کی شکار لڑکی کا ہے۔

تاہم، والد کی معذوری اور بھائی کی بیماری کے باوجود وہ مشکل حالات سے ہار نہیں مانتی اور مجبوری میں نوکری کرنے گھر سے باہر نکلتی ہیں۔

دوسری جانب ناظرین اشنا شاہ اور شہریار منور کی آن اسکرین کیمسٹری کو پسند تو کر رہے ہیں، تاہم سوشل میڈیا صارفین اشنا شاہ کی اداکاری سے خاصے متاثر نظر نہیں آرہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ اشنا اب اداکاری بھول چکی ہیں، تو کسی کا کہنا ہے کہ اتنے اہم موضوع پر بننے والے ڈرامے میں کسی منجھی ہوئی اداکارہ کو کاسٹ کیا جانا چاہیے تھا۔

جب کہ ایک صارف نے لکھا کہ میرے خیال میں اشنا شاہ کے ساتھ کوئی مسئلہ ہوا ہے،اسی لیے وہ بہتر پرفارم نہیں کر پا رہی ہیں۔

مشہور خبریں۔

خلیج فارس تعاون کونسل کا غزہ کے بارے میں بیان

🗓️ 18 اکتوبر 2023سچ خبریں: خلیج فارس تعاون کونسل نے عمان میں ایک غیر معمولی

قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کے ہنگامے کے باوجود 3 بل منظور ہوگئے

🗓️ 1 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں)قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کے اراکین کے شور شرابے

مراکش کے 36 شہروں میں صیہونیوں کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے خلاف احتجاجی مظاہرے

🗓️ 30 نومبر 2021سچ خبریں:اسرائیلی وزیر جنگ کے دورے کے بعد مراکش کے مختلف شہروں

لبنان کی جنگ بندی اور صہیونی دشمن کی شکست کے منظر نامے 

🗓️ 28 نومبر 2024سچ خبریں: لبنان اور صیہونی حکومت کے درمیان جنگ بندی جو دو

ترکی میں معاشی بحران اور شرح پیدائش میں کمی

🗓️ 19 مئی 2022سچ خبریں:اقتصادی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ ترکی کی آبادی کے

نیتن یاہو کا جنگ جاری رکھنے کا مقصد کیا ہے؟

🗓️ 8 جنوری 2024سچ خبریں:ماکور رشیون اخبار کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو جنگی

پاکستان کے شہر پشاور میں دہشت گردانہ حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی

🗓️ 5 مارچ 2022سچ خبریں:  پاکستان کے شہر پشاور میں ایک مسجد پر دہشت گردانہ

 اومیکرون کے بارے میں 10 اہم نکات

🗓️ 30 دسمبر 2021سچ خبریں:اومیکرون نامی نئی کورونا کی قسم کو تشویشناک قرار دیا گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے