?️
کراچی (سچ خبریں)پاکستان کی معروف میزبان و اداکارہ صنم جنگ نے کہا ہے کہ حکومت مجرموں کے خلاف کر کے مثال قائم کرے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی کے علاقے کورنگی میں اغوا اور تشدد و زیادتی کے بعد قتل ہونے والی بچی کے قتل کی خبر پر کیا ہے۔
اداکارہ صنم جنگ نے اپنی انسٹا اسٹوری پر کورنگی میں اغوا اور تشدد و زیادتی کے بعد قتل ہونے والی بچی کے قتل کی مذمت کی ہے۔صنم جنگ نے حکومت اقدامات پر سوال اٹھاتے ہوئے لکھا کہ ’حکومت کارروائی کرکے ان لوگوں (مجرموں) کو پھانسی کیوں نہیں دیتی؟انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ’ایسے جرائم میں ملوث مجرموں کوسزا دیکر مثال قائم کریں۔‘
خیال رہے کہ کورنگی کے زمان ٹاؤن میں گزشتہ روز لاپتہ ہونے والی کمسن بچی کی لاش کچرے سے برآمد ہوئی تھی۔ڈی آئی جی ایسٹ ثاقب اسماعیل میمن نے متاثرہ مقام کا دورہ کیا اور وہاں سے معلومات حاصل کیں۔
تفتیشی حکام کا کہنا تھا کہ بچی کل رات گھر کے باہر کھیل رہی تھی، لائٹ گئی ہوئی تھی، بچی کا والد اس کو گلی میں کھیلتے ہوئے چھوڑ کر چلا گیا۔حکام کے مطابق جب کافی دیر بچی واپس نہ آئی تو اہلخانہ نے تلاش شروع کی اور تھانے کو بھی رات گئے ہی اطلاع کی گئی۔
تفتیشی حکام کا کہنا تھا کہ صبح 6 بجے کے قریب دری میں لپٹی ہوئی بچی کی تشدد زدہ لاش ملی۔انہوں نے بتایا کہ جس جگہ لاش ملی وہاں ایک ویران اسکول اور گراؤنڈ ہے، گراؤنڈ میں نشے کے عادی افراد جمع رہتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
صیہونی سپریم کورٹ اور نیتن یاہو کے درمیان کشیدگی
?️ 17 نومبر 2022سچ خبریں:نیتن یاہو اپنے متعدد عدالتی مقدمات کی کارروائی کو جلد از
نومبر
غزہ میں بھوک کی دردناک کہانی
?️ 25 جولائی 2025سچ خبریں: غزہ پٹی کے شمالی علاقے بیت حانون میں جاری قحطی
جولائی
غزہ جنگ کے 100 دن بعد اسرائیلی حکومت کو تین بحران کا سامنا
?️ 15 جنوری 2024سچ خبریں:عبرانی ذرائع ابلاغ نے صیہونی حکومت کے خلاف ایک محاذ جنگ
جنوری
صیہونیوں کے ہاتھوں فلسطینی نوجوان شہید
?️ 20 جون 2022سچ خبریں:صیہونی عسکریت پسندوں نے مغربی کنارے میں ایک فلسطینی نوجوان کو
جون
امریکہ میں گن کلچر کے اثرات
?️ 27 فروری 2024سچ خبریں: امریکی ریاست الاسکا کے ایک دور افتادہ گاؤں میں ایک
فروری
جنوبی افریقہ کی عوام نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کیا
?️ 28 ستمبر 2025جنوبی افریقہ کی عوام نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات ختم کرنے کا
ستمبر
امریکہ نے اپنا تسلط برقرار رکھنے کے لیے تائیوان کا سہارا لیا ہے:چینی سفیر
?️ 13 اگست 2022سچ خبریں:ماسکو میں چین کے سفیر کا کہنا ہے کہ امریکہ سرد
اگست
امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان 600 ارب ڈالر کے تاریخی معاہدات
?️ 14 مئی 2025سچ خبریں: صدر امریکہ ڈونلڈ ٹرمپ کے دورۂ خلیج کے موقع پر،
مئی