?️
کراچی (سچ خبریں)پاکستان کے معروف اداکار و میزبان حمزہ علی عباسی نے آئٹم سانگز پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئٹم سانگز پر پابندی ہونی چاہیے، کم از کم پاکستان میں آئٹم سانگز بند ہونے چاہئیں آئٹم نمبرزگانے سراسر خواتین کی توہین ہیں۔
حمزہ علی عباسی کی جانب سے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا گیا ہے جس میں انہوں نے اپنی بچپن، جوانی، نجی و پیشہ ورانہ زندگی سے متعلق اپنے مداحوں کو بہت سے ایسے پہلوؤں سے روشناس کرایا ہے جو کہ اس سے قبل کسی کو معلوم نہیں تھے۔
حمزہ علی عباسی سے شو کی میزبان کی جانب سے فلموں کی ریٹنگ بڑھانے کے لیے آئٹم نمبرز کا سہارا لینے اور اِن سے متعلق سوال پوچھا گیا۔جس کا جواب دیتے ہوئے حمزہ علی عباسی کا کہنا تھا کہ ’آئٹم سانگز پر پابندی ہونی چاہیے، کم از کم پاکستان میں آئٹم سانگز بند ہونے چاہئیں، آئٹم سانگز سراسر خواتین کی توہین ہیں۔
حمزہ علی عباسی کا مزید کہنا تھا کہ ’عوام، بچے بوڑھے اتنا سیاستدانوں کو فالو نہیں کرتے ہیں جتنا فنکاروں کو فالو کرتے ہیں، اگر وہ قمیص پہنے بغیر کوئی تصویر بنوائیں اور سوشل میڈیا پر پوسٹ کریں یا پھر اگر کوئی ٹی وی ڈرامہ کی اداکارہ آئٹم سانگ کے لیے کم کپڑے پہنے تو بچوں کے ذہنوں پر کیا اثر پڑے گا۔حمزہ علی عباسی نے اپنے انٹرویو کے دوران مزید کہا کہ ’آٹم سانگ کے گانے کے بول نہایت گندے ہوتے ہیں جو کہ صرف اُن کے خیال میں خواتین کی توہین ہے۔


مشہور خبریں۔
ہم لاس اینجلس کے جہنم میں تنہا رہ گئے!امریکی صارفین کی مایوسی
?️ 12 جنوری 2025سچ خبریں:سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر امریکی صارفین نے
جنوری
لاوروف نے نیتن یاہو کو خبردار کیا
?️ 28 ستمبر 2024سچ خبریں: سرگئی لاوروف نے کہا کہ روس اسرائیل کے ان اقدامات کی
ستمبر
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی سیویل کانفرنس کے موقع پر اعلیٰ سطحی ملاقاتیں،
?️ 3 جولائی 2025سیویل: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے سپین کے
جولائی
پنجاب میں ہمارے منتخب ارکان اور ورکرز پر ظلم و ستم کیا جارہا ہے، احمد خان بھچر
?️ 2 جون 2024لاہور: (سچ خبریں) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بھچر نے کہا
جون
ہم افغانستان میں خواتین پر سے پابندیاں ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں: اقوام متحدہ
?️ 2 فروری 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کی ڈپٹی سیکرٹری جنرل آمنہ محمد نے بتایا کہ
فروری
مارچ 2025 میں دہشتگردوں کے حملوں کی تعداد 11 سال بعد پہلی بار 100 سے متجاوز
?️ 3 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار کانفلکٹ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز
اپریل
جو بائیڈن اور افغان رہنماؤں کے مابین ملاقاتیں، ضیاع وقت یا مشکلات کا حل؟
?️ 27 جون 2021(سچ خبریں) افغانستان کے صدر اشرف غنی اور اعلی قومی مفاہمتی کونسل
جون
مصری وزیر خارجہ نے شام کی عرب لیگ میں واپسی کی امید ظاہر کی
?️ 24 جنوری 2022سچ خبریں: مصری وزیر خارجہ سامح شکری نے امید ظاہر کی کہ
جنوری