?️
کراچی (سچ خبریں)باصلاحیت گلوکارہ و ابھرتی و اداکارہ حدیقہ کیانی کی ذاتی زندگی ہمیشہ سے ایک معمہ بنی رہی ہے، حال ہی میں اداکارہ نے ایک مارننگ شو میں اپنی پہلی شادی اور پھر اس میں ناکامی کی وجہ بتائی۔میری شادی کی ناکامی کی سب سے بڑی وجہ میری ساس تھیں، انہیں میری موسیقی سے مسئلہ تھا۔
انہوں نے بتایا کہ ’میری پہلی شادی مکمل طور پر ایک ’ارینج میرج‘ تھی، سابقہ شوہر 90 کی دہائی میں میری ویڈیو بنا رہے تھے اور وہیں وہ مجھ سے محبت میں گرفتار ہوئے، بعد ازاں ہم دونوں کے ایک مشترکہ دوست نے یہ رشتہ جوڑنے میں اہم کردار ادا کیا۔
اداکارہ نے کہا کہ ’میری شادی کی ناکامی کی سب سے بڑی وجہ میری ساس تھیں، انہیں میری موسیقی سے مسئلہ تھا۔‘اُن کا کہنا تھا کہ اس کے باوجود بھی ہم تقریباً ساڑھے پانچ سال تک ایک ساتھ رہے، آخر کار روز روز کی باتوں سے تنگ آکر علیحدگی کا فیصلہ کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ ’میں نے اپنی زندگی میں سب سے بڑی غلطی یہ کی کہ جب میری اس شخص سے منگنی ہوئی تھی تو میں زیادہ خوش اور مطمئن نہیں تھی، جب اسے اس بات کی خبر ہوئی تو اس نے اس عرصے کے دوران خودکشی کی کوشش کی۔
اداکارہ نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ’اس شخص کی اسی والہانہ محبت دیکھ کر میرا ذہن بدل گیا، مجھے یقین ہوگیا کہ جو شخص مجھے کھونے کے خوف سے خود کو مارنے کی کوشش کر رہا ہے وہ یقیناً ساری زندگی میرا خیال رکھے گا لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہوا۔
انہوں نےبتایا کہ ہماری شادی کے پہلے دن سے لے کر جب تک ہماری علیحدگی نہیں ہوئی تھی، میں اس شخص کو خوش کرنے کے جتن میں ہی لگی رہتی تھی۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ وقت میری زندگی کا بہت مشکل وقت تھا، ہماری علیحدگی کے بعد بھی میں اس کی واپسی کا انتظار کر رہی تھی تاکہ میں اسے معاف کر سکوں لیکن بدقسمتی سے معاملات طے نہیں ہو سکے۔


مشہور خبریں۔
وزیر اعظم بھی سی پیک منصوبوں پر کام کی سست رفتاری کے معترف
?️ 30 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے بھی سی پیک منصوبوں پر
ستمبر
سوویت یونین کے آخری رہنما میخائل گورباچوف کا انتقال ہوا
?️ 31 اگست 2022سچ خبریں: روسی میڈیا نے بدھ کی صبح اطلاع دی کہ
اگست
اسرائیلی حکومت بین الاقوامی قانون کا احترام نہیں کرتی
?️ 3 دسمبر 2023سچ خبریں:یورپی پارلیمنٹ کے آئرش رکن نے ہفتے کی شام اس بات
دسمبر
وہ ملک جن میں روزے کا وقت کم ہے؟
?️ 22 مارچ 2023سچ خبریں:پیش گوئی کی گئی ہے کہ رمضان المبارک 2023 جمعرات 23
مارچ
سکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الخوارج کے 13دہشت گرد جہنم واصل
?️ 24 ستمبر 2025راولپنڈی (سچ خبریں) سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل
ستمبر
ترکی میں داعش کے 30 مالی معاونین گرفتار
?️ 28 دسمبر 2021سچ خبریں:ترک سکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ انہوں نے بیک وقت
دسمبر
عمران خان کا ممنوعہ فنڈنگ سے تعلق ثابت کرنے میں ایف آئی اے ناکام
?️ 6 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ (آئی ایچ سی) نے آبزرویشن
اپریل
متنازع ٹوئٹ: ایف آئی اے کو بیرسٹر گوہر، رؤف حسن کیخلاف کارروائی سے روک دیا گیا
?️ 5 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے
جون