?️
کراچی (سچ خبریں) معروف پاکستانی اداکارہ جینان حسین نے بتایا کہ میری عمر تقریباً 12 سال تھی جب والد نے دوسری شادی کی، میں ان کے کافی قریب تھی اس لیے اس واقعے نے مجھے بہت متاثر کیا شادی کے بعد چیزیں کچھ بگڑنا شروع ہوگئیں اور وہ ہمیں چھوڑ کر چلے گئے، زندگی میں آنے والی تمام عورتیں اچھی نہیں ہوتیں۔
جینان حسین حال ہی میں ویب چینل کے ایک انٹرویو میں جلوہ گر ہوئیں جہاں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی میں پیش آنے والی مشکلات کے بارے میں گفتگو کی۔جینان نے انکشاف کیا کہ والد کے جانے کے بعد میں سخت بے چینی اور ڈپریشن کا شکار ہوگئی تھی اور اب تک ہوں لیکن اب خود کو سنبھالنے کے طریقے آگئے ہیں، چھوٹی تھی تو والدہ ڈاکٹر کے پاس بھی لے کر گئیں۔
جینان کا کہنا تھا کہ اس وقت میں سنبھل گئی لیکن زندگی میں اب کچھ بھی برا ہو تو فوراً سے وہ سب یاد آنے لگتا ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ میں دوبارہ وہیں آگئی ہوں۔ایک قصہ سناتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ شادی کے بعد میرے شوہر تعلیم مکمل کرنے ملائشیا گئے تو مجھے انزائٹی اٹیک ہوگیا۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ وقت میرے لیے انتہائی برا تھا، جن لوگوں کو اس بات کا علم ہے وہ یہ بھی جانتے ہوں گے کہ علیحدگی والی انزائٹی کیا ہوتی ہے۔اداکارہ نے بتایا کہ نقصانات چاہے 50 سال پرانے کیوں نا ہوں، ایک ٹریگر پوائنٹ ہوتا ہے جو کئی سال بعد بھی جاگ سکتا ہے۔


مشہور خبریں۔
یمن میں جارحین کی آپسی جھڑپیں
?️ 11 اگست 2022سچ خبریں:جنوبی یمن میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے کرائے
اگست
میکرون نے انسانی حقوق کے مسائل پر غور کیے بغیر بن سلمان کی میزبانی کی
?️ 28 جولائی 2022سچ خبریں: آج جمعرات کو فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون پیرس میں بات
جولائی
امریکہ کے ہاتھوں افغانستان کے منجمد اثاثوں کو آزاد کرانے کے لیے اسلامی تعاون تنظیم کی مداخلت
?️ 15 فروری 2022سچ خبریں:اسلامی تعاون تنظیم کے سکریٹری جنرل نے اعلان کیا کہ یہ
فروری
امریکہ کی ریاض مذاکرات سے کیا توقع ہے؟
?️ 25 مارچ 2025سچ خبریں: اتوار کو امریکی اور یوکرین کے وفود کے درمیان مذاکرات
مارچ
2023 سے پہلے ہی لوگ ن لیگ چھوڑ جائیں گے: فواد چوہدری
?️ 7 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ
فروری
غزہ میں ناکامی مغربی کنارے پر حملے کا باعث بنی
?️ 25 فروری 2025سچ خبریں: پیر کے روز اپنے اداریے میں ہاریٹز نے مزید کہا کہ
فروری
سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی بحال کر دی گئی
?️ 8 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی جانب سے
اپریل
امریکہ کی افغانستان میں اپنے فوجیوں کے جرائم کو چھپانے کی کوشش
?️ 17 اگست 2022سچ خبریں: وکی لیکس نے جنگی جرائم سے بچنے کے لیے مختلف
اگست