جنوبی ایشیا فلم فیسٹیول میں دو پاکستانی فلموں کی بھرپور پذیرائی

?️

کراچی: (سچ خبریں) پاکستان کی دو فلموں نے مزید دو عالمی ایوارڈ اپنے نام کرلیے، ان فلموں میں سرمد کھوسٹ کی فلم ’کملی‘ اور صائم صادق کی فلم ’جوائے لینڈ‘ شامل ہے۔

ایوارڈ کی تقریب 4 روزہ موزیک انٹرنیشنل ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول میں ہوئی جہاں پی ٹی آئی رہنما عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما خان کی تحریر و پیش کردہ فلم ’واٹس لو ٹو ڈو ود اٹ‘ نے بھی عالمی ایوارڈ اپنے نام کیا، یاد رہے اس فلم میں پاکستانی اداکارہ سجل علی نے بھی اداکاری کی ہے۔

اس تقریب میں فلم ’جوائے لینڈ‘ نے 4 ایوارڈ اپنے نام کیے ہیں جن میں بہترین بین الاقوامی فلم فیچر، بہترین اسکرین پلے، بہترین ساؤنڈ ڈیزائن اور بہترین اداکارہ شامل ہیں۔

انٹرنیشنل ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول کی انسٹاگرام پوسٹ کے مطابق اداکارہ ثانیہ سعید کو فلم ’کملی‘ میں متاثر کن کارکردگی پر بہترین اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

فلم کے ہدایت کار سرمد کھوسٹ نے بھی اداکارہ کو مبارک دی۔

یاد رہے کہ ’کملی‘ کو 3 جون 2022 کو پاکستان بھر کے سنیماؤں میں ریلیز کیا گیا تھا، صبا قمر نے فلم میں مرکزی کردار ادا کیا ہے، ان کے ساتھ ثانیہ سعید اور عمیر رانا نے بھی مرکزی روپ دھارا ہے۔

فلم کی کہانی خواتین کے مرکزی کرداروں پر مبنی ہے، اس فلم میں ثانیہ سعید نے بینائی سے محروم عورت سکینہ کا اہم کردار ادا کیا تھا۔

اس کے علاوہ جمائما خان کی رومانوی کامیڈی فلم ’واٹس لوو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ‘ کو بیسٹ کاسٹ کا جیوری ایوارڈ دیا گیا۔

یہ فلم رواں سال 3 مارچ کو ریلیز کی گئی جس میں پاکستانی اور مشرقی ثقافت کو مثبت انداز میں دکھائے جانے کے علاوہ پاکستانی شادیوں اور خصوصی طور پر ارینج میریجز کی روایات کو بھی بہتر انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اس فلم میں پاکستانی اداکارہ سجل علی سمیت برطانوی اداکار ایما تھامسن، لیلی جیمز اور شہزاد لطیف نے اداکاری کی ہے۔

اس فیسٹیول میں ان فلموں کو ایوارڈ سے نوازا جاتا ہے جن میں امن، ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے۔

جنوبی ایشیا فلم فیسٹیول میں کینیڈا، امریکا، برطانیہ، بھارت، پاکستان، بنگلا دیش، سری لنکا، نیپال اور کیریبین کی فلمیں پیش کی گئی تھیں۔

مشہور خبریں۔

مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی مذموم کوششیں جاری، حریت کانفرنس نے تشویش کا اظہار کردیا

?️ 22 مئی 2021سرینگر (سچ خبریں)  مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے آبادی کا

بن زائد کی نیتن یاہو کو عجیب پیشکش

?️ 14 مئی 2021سچ خبریں:برسلز میں یوروپی انسٹی ٹیوٹ آف یورپی لاء اینڈ انٹرنیشنل ریلیشنس

سانحہ سیالکوٹ کے ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا

?️ 6 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سول و ملٹری قیادت نے سانحہ سیالکوٹ کے ملزمان

مالی سال2023 کیلئے ایف بی آر کی ٹیکس وصولی، ہدف سے 8.83 فیصد کم رہنے کا امکان

?️ 28 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) قابلِ ڈیوٹی درآمدات میں زبردست کمی کے ساتھ

کولوراڈو کے انتخابات میں ٹرمپ کی نااہلی کا کیا مطلب ہے؟

?️ 20 دسمبر 2023سچ خبریں:ایک غیر معمولی فیصلے میں، کولوراڈو کی سپریم کورٹ نے منگل

سندھ کی 3 مخصوص نشستوں کے ووٹ کو فیصلہ کن ہونے پر صدارتی انتخاب میں کاؤنٹ نہ کرنے کی ہدایت

?️ 8 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) سندھ ہائیکورٹ نے صوبائی اسمبلی کی 3 مخصوص نشستوں

اقوام متحدہ افغانستان سے دہشتگردی پر اپنا کردار ادا کرے، اسحٰق ڈار کی انتونیو گوتیرس سے اپیل

?️ 19 فروری 2025نیو یارک: (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے

آٹا اسکیم میں 20 ارب روپے کی کرپشن کا اندازہ درحقیقت کم ہے، شاہد خاقان عباسی

?️ 2 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے