?️
لاہور(سچ خبریں)پاکستان کی ٹاپ ماڈل، ٹک ٹاک اسٹار اور اداکارہ جنت مرزا نے مقبولیت کی دوڑ میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا، جنت مرزا پاکستان کی وہ پہلی شخصیت بن گئی ہیں جنہیں کسی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر 14 ملین صارفین نے فالو کیا ہوا ہے،ان کے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر 14 ملین فالوورز ہوگئے ہیں۔
پاکستان کے شہر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی ٹک ٹاک ماڈل اور حال ہی میں لالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے والی اداکارہ جنت مرزا کو ٹک ٹاک پر 14 ملین صارفین نے فالو کرلیا ہے۔یہ اعزاز حاصل کرنے کے بعد جنت مرزا نے مقبولیت کی دوڑ میں پاکستان کے موجودہ وزیراعظم عمران خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
جنت مرزا سے قبل وزیراعظم عمران خان پاکستان کی وہ واحد شخصیت تھے کہ جنہیں مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر 13 اعشاریہ 5 ملین صارفین نے فالو کیا ہوا تھا لیکن اب جنت مرزا کے ٹک ٹاک فالوورز میں اضافے کے بعد وہ اس دوڑ میں سب سے آگے نکل گئیں ہیں۔
جنت مرزا کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کا جائزہ لیں تو اُنہوں نے اب تک لاتعداد ویڈیوز اپ لوڈ کی ہیں جس پر لاکھوں میں لائکس آتے ہیں جبکہ اُن کے چاہنے والے کمنٹ سیکشن میں اُن کے لیے مثبت بھرے پیغامات بھی جاری کرتے ہیں۔پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار کے مداح ناصرف اُنہیں ٹک ٹاک پر فالو کرتے ہیں بلکہ سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر موجود جنت مرزا کے اکاؤنٹ کو بھی صارفین کی بڑی تعداد نے فالو کیا ہوا ہے۔
اس وقت انسٹاگرام پر جنت مرزا کے دو اعشاریہ ایک ملین یعنی 21 لاکھ فالوورز ہیں جبکہ انسٹاگرام پر اُنہوں نے ایک ہزار سے زائد پوسٹس کی ہوئی ہیں جن میں اُن کی دلکش تصویریں اور ٹک ٹاک ویڈیوز شامل ہیں۔واضح رہے کہ بیس سالہ جنت مرزا پاکستان کے معروف صنعتی شہر فیصل آباد میں آرٹس کالج کی طالبہ ہیں جبکہ گزشتہ سال ہی وہ تعلیمی مقاصد کے لیے جاپان منتقل ہوئی تھیں تاہم وہ کچھ دن کے بعد پاکستان واپس آگئی تھیں۔


مشہور خبریں۔
فیس بک پر 12 ارب روپے سے زائد جرمانہ عائد
?️ 22 اکتوبر 2021لندن(سچ خبریں) فیس بک کو حکم کی خلاف ورزی مہنگی پڑ گئی
اکتوبر
صیہونی آبادکاروں کا کوئی ٹھکانہ نہیں
?️ 27 مئی 2024سچ خبریں: صیہونی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ صیہونی آبادکاروں کی
مئی
مقبوضہ کشمیر : امر ناتھ یاتر اکیلئے گاڑیاں دینے والے ٹرانسپورٹرز 2سوکروڑ کے معاوضے سے محروم
?️ 22 اپریل 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
اپریل
تجارتی جنگ کے بارے میں ٹرمپ کا ایک اور متنازعہ بیان
?️ 13 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان ممالک کو غیر معمولی
اپریل
یمن جنگ بندی کی کتنی بار خلاف ورزی کی گئی؟
?️ 3 جون 2022سچ خبریں:یمن کی عارضی جنگ بندی کے اختتام پر صنعا میں ایک
جون
صیہونیوں کے درمیان شدید اختلاف،وجوہات؟
?️ 13 جنوری 2024سچ خبریں: صیہونی اڈوں، قابض فوجیوں کے جمع ہونے کی جگہوں، جاسوسی
جنوری
عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی ملاقات، قیاس آرائیوں کا بازار گرم
?️ 8 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ایک ماہ بعد جیل سے رہا ہونے کے بعد
جون
کورونا کی وجہ سے حکومت نے مزید تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا
?️ 23 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی اداروں
جنوری