?️
سچ خبریں: اداکارہ یشما گل اور ان کی سہیلیوں کی جانب سے ایرانی کلاسک گانے ’جمال جمالو کدو‘ پر بوبی دیول کے انداز سے ڈانس کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
’جمال جمالو کدو‘ کو حال ہی میں ریلیز ہونے والی بولی وڈ فلم ’اینیمل‘ میں بھی شامل کیا گیا تھا اور اسے بوبی دیول پر فلمایا گیا تھا۔
’جمال جمالو کدو‘ پر بوبی دیول شراب کی گلاس اپنے سر پر رکھ کر ڈانس کرتے ہیں اور یشما گل اور ان کی سہیلیوں نے بھی بولی وڈ اداکار کے اسٹائل کو کاپی کیا۔
اداکارہ کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں انہیں اور ان کی سہیلیوں کو ’جمال جمالو کدو‘ پر بوبی دیول اسٹائل میں ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
یشما گل اور ان کی سہیلیوں نے اپنے سر پر پانی کا گلاس رکھ کر ’جمال جمالو کدو‘ پر ڈانس کیا اور ان کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
ایرانی کلاسک لوک گانے پر رقص کے لیے بوبی دیول کے اسٹائل کو کاپی کرنے پر یشما گل اور ان کی سہیلیوں پر تنقید بھی کی گئی۔
یشما گل کے ہمراہ اداکارہ زویا ناصر، سارہ اعجاز خان، حبا عزیزاور کومل میر نے بھی ’جمال جمالو کدو‘ پر ڈانس کیا اور اداکارہ نے تمام سہیلیوں کو اپنی پوسٹ میں مینشن بھی کیا۔
خیال رہے کہ ’جمال جمالو قدو‘ کا اصل گیت ایران میں 1950 کی دہائی میں بنایا گیا تھا اور اس وقت سب سے پہلے مذکورہ پارسی لوک گیت کو اسکول کی طالبات نے گایا تھا۔
بعد ازاں گانے کو ایران کے متعدد لوک گلوکاروں نے بھی اپنے اپنے انداز میں گایا اور مذکورہ گیت کا شمار پارسی زبان کے معروف ترین لوک گیتوں میں ہوتا ہے۔


مشہور خبریں۔
نیتن یاہو کی کابینہ کے لیے 132,000 صیہونی آباد کاروں کی 18 بلین ڈالر کی رسید
?️ 19 دسمبر 2025سچ خبریں: اسرائیل ٹیکس ایڈمنسٹریشن کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا
دسمبر
گوگل کروم میں براؤزنگ کی آسانی کے فیچرز متعارف
?️ 17 ستمبر 2024سچ خبریں: انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اپنے ویب براؤزر کروم میں
ستمبر
تقریباً 6000 روسی فوجی مارے گئے ہیں: یوکرائنی صدر
?️ 3 مارچ 2022سچ خبریں:یوکرائن کے صدر نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ چھ دنوں
مارچ
ایران کے بارے میں امریکہ اور صیہونی ریاست میں اختلاف: ایک امریکی عہدیدار
?️ 31 مئی 2025سچ خبریں:ایک امریکی عہدیدار نے تسلیم کیا ہے کہ ایران کے خلاف
مئی
یمن کے بارے میں سعودی اور امریکی حکام کے درمیان بات چیت
?️ 8 فروری 2023سچ خبریں:یمن میں سعودی عرب کے سفیر محمد بن سعید آل جابر
فروری
ریاض تہران کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں
?️ 24 ستمبر 2022سچ خبریں: سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے فرانس
ستمبر
عوام نے عمران خان پر اعتماد کیا ہے، محمود خان اچکزئی
?️ 11 فروری 2024کوئٹہ: (سچ خبریں) پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا
فروری
مشرق وسطیٰ کا نقشہ بدلنے کا خواب صرف ایک وہم ہے:مصر
?️ 30 جون 2025 سچ خبریں:مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے اسرائیلی جارحیت کی مذمت
جون