بیٹے سے اچھے تعلقات رہے، دوستوں کی طرح زندگی گزاری، والدہ فیصل قریشی

?️

کراچی: (سچ خبریں) اداکار فیصل قریشی کی والدہ سینیئر اداکارہ افشاں قریشی نے کہا ہے کہ ان کے اور بیٹے کے درمیان ہمیشہ دوستانہ رشتہ برقرار رہا، ہمیشہ ان کے درمیان بہترین تعلقات رہے۔

افشاں قریشی نے حال ہی میں سما ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے ساس اور بہو سمیت شادی کے بعد بچوں کی زندگی میں آنے والی تبدیلیوں پر بات کی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ شادی کے بعد بچے تبدیل ہوجاتے ہیں، وہ اپنی بیویوں کو زیادہ وقت دینے لگتے ہیں۔

افشاں قریشی نے کہا کہ بیٹوں کی شادی کے بعد مائیں اس لیے بھی ڈرتی ہیں کہ شادی کے بعد بعض بچے کچھ وقت کے لیے ماں کو نظر انداز کرنے لگتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد بیٹے کی جانب سے اپنی ماں کو کم وقت دینا یا نظر انداز کرنا عام سی بات ہے، وہ دل سے ماں کو نظر انداز نہیں کر رہا ہوتا بلکہ کچھ وقت کے لیے شادی کے بعد بیوی اور دوستوں کو زیادہ وقت دینے لگتا ہے۔

افشاں قریشی نے مذکورہ بات مجموعی صورت حال پر کہی اور کہا کہ شادی کے بعد بیٹے کچھ وقت کے لیے پارٹیوں اور بیوی کے ساتھ وقت گزارنے لگتے ہیں تو ماں کو بیٹے کا تھوڑا بھی نظر انداز کرنا زیادہ لگنے لگتا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ان کے بیٹے فیصل قریشی سے ہمیشہ اچھے تعلقات رہے، دونوں نے دوستوں کی طرح زندگی گزاری، ہر بات ایک دوسرے کو بتائی اور پوچھی۔

ان کے مطابق جب بیٹے نے شادی کی تو انہوں نے بیٹے کو خود بیوی کو زیادہ وقت دینے کا کہا، چوں کہ ان کے مطابق جوانی ہمیشہ نہیں رہتی۔

افشاں قریشی نے بتایا کہ شادی کے بعد انہوں نے بیٹے کو بیوی کے ساتھ گھومنے، پھرنے اور زیادہ وقت گزارنے کا کہا اور ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ ابھی عیاشی کرلو، جب اولاد ہوجائے گی تو کچھ نہیں کر پاؤگے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ بیٹے فیصل قریشی کے بچوں کو اپنے پاس رکھتی تھیں اور انہیں بیوی کے ساتھ گھومنے کے لیے بھیج دیتی تھیں۔

افشاں قریشی نے مجموعی طور پر بیٹوں کی شادی کے بعد بچوں کے تبدیل ہوجانے کے رویے پر بات کی اور کہا کہ شادی کے بعد بچوں کا کچھ وقت کے لیے تبدیل ہونا عام بات ہے، ماؤں کو چھوٹی بات کو دل پر نہیں لینا چاہیے۔

مشہور خبریں۔

مسلم لیگ (ن) نے جو وائس چانسلر لگائے ان پر کرپشن کے الزامات ہیں، گورنر پنجاب

?️ 26 ستمبر 2024لاہور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ گورنر

صیہونی فضائیہ کے 1000 سے زائد افسروں اور پائلٹس کا غزہ جنگ بند کرنے کا مطالبہ

?️ 11 اپریل 2025سچ خبریں:صیہونی فضائیہ کے 1000 سے زائد ریزرو افسروں اور پائلٹس نے

اسرائیل شام میں دہشت گردی کی تحریکوں میں ملوث

?️ 1 دسمبر 2024سچ خبریں: اگرچہ شمالی شام میں دہشت گردوں کی فتنہ انگیز حرکتوں

پنجاب میں 14 مئی کو انتخابات کےخلاف الیکشن کمیشن کی اپیل سماعت کیلئے مقرر

?️ 12 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی پنجاب میں 14 مئی

امریکہ کی جاب سے اسرائیل کو لبنان پر حملوں کی مکمل آزادی

?️ 29 اپریل 2025سچ خبریں: غالب ابو زینب، حزب‌الله کے سیاسی کونسل کے رکن نے صہیونی

بوکو حرام کا سرغنہ ہلاک

?️ 7 جون 2021سچ خبریں:نائیجیریہ کی دہشتگرد تنظیم بوکوحرام اور داعش کے درمیان ہونے والی

ٹرمپ کی ضیافت میں بن سلمان؛ امریکہ کے کاغذی وعدوں کے بدلے سعودی سرمایہ

?️ 20 نومبر 2025سچ خبریں: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا واشنگٹن کا

چین اور امریکہ کے درمیان 90 روزہ تجارتی وقفہ نئی کشمکش کا آغاز      

?️ 14 اگست 2025چین اور امریکہ کے درمیان 90 روزہ تجارتی وقفہ نئی کشمکش کا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے