?️
کراچی: (سچ خبریں) اداکار، ہدایت کار و پروڈیوسر نبیل ظفر نے انکشاف کیا ہے کہ ایک سنجیدہ کردار ادا کرنے کے بعد ان کی ذہنی کیفیت بری طرح متاثر ہوئی۔
نبیل ظفر نے حال ہی میں سما ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔
اداکار نے شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایسا رشتہ ہے جس میں اگر کوئی یہ دعویٰ کرے کہ اس نے اپنے شریکِ حیات کو مکمل طور پر سمجھ لیا ہے، تو دراصل اسی لمحے سے رشتہ کمزور ہونا شروع ہو جاتا ہے۔
نبیل ظفر کے مطابق رشتہ وہی کامیاب ہوتا ہے جس میں انسان ساری زندگی اپنے شریکِ حیات کو سمجھنے کی کوشش میں لگا رہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شادی ایک حقیقت ہے، کوئی خیالی یا تصوراتی دنیا نہیں اور وہی رشتے کامیاب ہوتے ہیں جو حقیقت میں جیتے ہیں، خیالی دنیا میں نہیں۔
نبیل ظفر نے کہا کہ گلوکاری کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ انسان کو ذہنی سکون دیتی ہے، لیکن اداکاری اس کے بالکل برعکس ہے۔
ان کے مطابق، وہ ڈراما سیریل ’شیر‘ میں سارہ خان کے والد کا کردار ادا کر رہے ہیں، اس دوران ایک سین میں انہوں نے اپنی بیٹی کو زہر دیا، جب انہوں نے یہ سین کیا تو وہ ذہنی طور پر شدید پریشانی کا شکار ہو گئے۔
اداکار کے مطابق وہ یہ سین شوٹ کر کے جب گھر پہنچے تو ان کا ذہن بالکل عجیب حالت میں تھا اور جب گھر پہنچ کر بیٹی کو دیکھا تو ذہن اور عجیب ہوگیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ مزاحیہ ڈراموں میں اداکاری کرنے سے اداکار کی ذہنی کیفیت متوازن رہتی ہے لیکن سنجیدہ کردار ادا کرتے ہوئے ذہنی حالت پر خاصا اثر پڑتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ خاص طور پر جب ایک اداکار کو مکمل طور پر اپنے کردار کے ساتھ انصاف کرنا ہو، تو کہیں نہ کہیں اس کے ذہن پر اس کردار کا اثر ضرور ہوتا ہے۔
مشہور خبریں۔
نیتن یاہو کوعالمی جرائم عدالت میں لے جانے اور اسے امریکا کی جانب سے بچانے کا گانا وائرل
?️ 8 اکتوبر 2024مصر: (سچ خبریں) مصری کامیڈین فنکار و گلوکار باسم رافت محمد یوسف
اکتوبر
کاروباری برادری رشوت دینا بند کردے، ایف بی آر میں اچھے افسران لگائیں گے، وزیر خزانہ
?️ 12 اپریل 2025لاہور: (سچ خبریں) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ صنعتکاروں
اپریل
مسجد الاقصی کے خلاف صیہونی جارحیت پر عرب لیگ کا ردعمل
?️ 22 اگست 2023سچ خبریں:عرب لیگ نے القدس اور مسجد اقصیٰ پر صیہونی حکومت کے
اگست
مغربی میڈیا غزہ میں اسرائیل کے جرائم میں شریک
?️ 1 نومبر 2023سچ خبریں:انگریزی ویب سائٹ ماڈل ایسٹ آئی کے مطابق موجودہ جنگ میں
نومبر
کیوبا نے صیہونی جارحیت کے بارے میں کیا کہا؟
?️ 27 دسمبر 2023سچ خبریں: کیوبا کے صدر نے غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم
دسمبر
معاہدہ دستیاب ہے، ایران اپنی سرخ لکیروں پر مصر
?️ 5 مارچ 2022سچ خبریں: ویانا میں برطانوی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ نے ایران کے
مارچ
یمن کا امریکی آئل ٹینکر پر میزائل اور ڈرون حملہ
?️ 12 اکتوبر 2024سچ خبریں: یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے بحیرہ احمر میں ایک
اکتوبر
تائیوان چین کا حصہ ہے:چین کا امریکہ سے خطاب
?️ 22 اپریل 2022سچ خبریں:چینی وزیر دفاع نے اپنے امریکی ہم منصب کے ساتھ ٹیلی
اپریل