بیٹیوں کے مقابلے میں بیٹوں کو اہم قرار دینے پر حرا خان کی صبا فیصل پرکڑی تنقید

?️

کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکارہ صبا فیصل کے بیٹیوں کے مقابلے میں بیٹے اہم ہونے کے بیان پر اداکارہ حرا خان نے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

حرا خان نے انسٹاگرام پر صبا فیصل پر کڑی تنقید کرتے ہوئے ان کے بیان کو بے وقوفانہ قرار دیا۔

انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری پر کہا کہ ایک ایسے ملک میں جہاں بیٹیوں کو پیدا ہوتے ہی مار دیا جاتا ہے، جہاں خواتین کو پہلے ہی بوجھ سمجھا جاتا ہے، صبا فیصل جیسی نامور شخصیت کی جانب سے ایسا بیان بالکل غلط ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ صبا فیصل کے کام کی عزت کرتی ہیں لیکن وہ ان کے بیان سے متفق نہیں ہیں۔

حرا خان کی تنقید پر صبا فیصل کی بیٹی اور سابق اداکارہ سعدیہ فیصل نے کہا کہ وہ حرا خان کی اس بات سے حیران ہیں، انہیں اپنی انڈسٹری کے سینئر آرٹسٹ کی قدر کرنی چاہیے، ہر کسی کو بولنے کا حق ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حرا خان صبا فیصل کی بات نہیں سمجھ پائیں، حرا نے جو بھی کہا کہ اس کا تعلق صبا فیصل کے بیان سے بالکل نہیں ہے۔

بعدازاں اداکارہ صبا فیصل نے بھی حرا کو مخاطب کرتے ہوئے ردعمل دیا، انہوں نے کہا کہ یہ بات کرنے کے لیے ابھی زندگی کا تجربہ لینا بہت ضروری ہے۔

یاد رہے کہ کچھ روز قبل صبا فیصل کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے بیٹیوں کے مقابلے میں بیٹے کو اہم قرار دیا تھا۔

اداکارہ بتاتی ہیں کہ ان کی بہن کے شوہر کا انتقال ہوچکا ہے جب کہ ان کی بہن کی دو ہی بیٹیاں ہیں جو پڑھائی کے سلسلے میں بیرون ملک رہتی ہیں، اس لیے اب ان کی بہن یہاں اکیلی رہتی ہیں اور وہ ہر وقت پریشان رہتی ہیں۔

صبا فیصل کا کہنا تھا کہ کچھ دن قبل ان کی بہن کی گاڑی خراب ہوگئی تو انہوں نے انہیں فون کیا اور اپنی پریشان اور ڈپریشن کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے اداکارہ کو کہا کہ اگر ان کے بیٹے ہوتے تو ایسا نہ ہوتا۔

اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ اگر ان کی بہن کے بیٹے ہوتے تو وہ ان کے ساتھ ہوتے یا اگر وہ ساتھ نہ بھی ہوتے تو ان کے ہونے کا احساس بھی ان کی بہن کو پریشانی سے بچاتا۔

صبا فیصل نے مزید کہا کہ جن کی بیٹیاں ہیں وہ شکر ادا کریں لیکن جن کے بیٹے نہیں ہیں وہ یہ نہ کہا کریں کہ وہ بہت خوش ہیں۔

مشہور خبریں۔

امریکی آٹوموبائل کمپنیوں کے مزدوروں کی تاریخی ہڑتال

?️ 18 ستمبر 2023سچ خبریں: مشہور امریکی کار فیکٹریوں کے ہزاروں کارکنوں نے اپنی کم

فرانس سے 7 سعودی نوجوانوں کو بچانے کی درخواست

?️ 16 جون 2023سچ خبریں:ایمنسٹی انٹرنیشنل نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون سے کہا کہ وہ

بینیٹ اور بائیڈن ملاقات پر حد سے زیادہ فوکس

?️ 25 اگست 2021سچ خبریں:یہ درست ہے کہ اس کا نام ریاستہائے متحدہ امریکہ ہے

آئی ٹی پارکس سمیت دیگر کمپنیوں کو بلاتعطل انٹرنیٹ فراہمی کیلئے پالیسی فریم ورک پر کام شروع

?️ 18 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک بھر کے آئی ٹی پارکس، سافٹ ویئر

امریکا میں سیاہ فام افراد کے خلاف نسل پرستی میں شدید اضافہ، سروے میں اہم انکشاف ہوگیا

?️ 24 جولائی 2021واشنگٹن (سچ خبریں)  امریکا کے گلوپ انسٹی ٹیوٹ کے سروے کے مطابق  64٪

فتح کے کمانڈروں نے مغرب کے منصوبوں کو ناکام بنایا

?️ 1 جنوری 2023سچ خبریں:    عراقی سنی علماء کی تنظیم کے سربراہ خالد عبدالوہاب

فیض حمید کے خلاف کیسز سے متعلق حامد میر کا بیان

?️ 13 اگست 2024سچ خبریں: سینئر اینکر پرسن اور تجزیہ کار حامد میر  نے انکشاف

9 جنوری سے حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو رہی ہے، شیخ رشید کا دعویٰ

?️ 7 جنوری 2023اسلام آباد(سچ خبریں)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے