بیان کو ’توڑ مروڑ‘ کر پیش کرنے پر گلوکارہ آئمہ بیگ برہم

🗓️

کراچی: (سچ خبریں) پاکستان کی معروف نوجوان گلوکارہ آئمہ بیگ نے نامور ڈیجیٹل میڈیا پبلی کیشن پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے پرانے انٹرویو کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔

گزشتہ روز ڈیجیٹل میڈیا ہاؤس ’ایف ایچ ایم پاکستان‘ کی جانب سے گلوکارہ آئمہ بیگ کی پرانی ویڈیو کو فیس بک اور انسٹاگرام پر پوسٹ کیا گیا۔

ڈیجیٹل میڈیا کی جانب سے کیپشن لکھا گیا کہ ’ آئمہ بیگ کی ایک پرانے انٹرویو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ انہیں اپنے بھائی پر کَرش (crush) ہے جو ان سے 7 سال بڑا ہے۔’

یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد آئمہ بیگ نے شدید غم اور غصے کا اظہار کیا۔

انہوں نے انسٹاگرام پر اسٹوری پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’عام طور پر میں اپنے بیان کی وضاحت نہیں کرتی، لیکن اس پوسٹ پر میری توجہ مرکوز ہوئی جب میری ٹیم نے مجھے یہ پوسٹ بھیجی‘۔

انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ کس طرح کی یلو جرنلزم کی جارہی ہے جو انتہائی ناگوار ہے، مجھے نہیں معلوم کہ یہ کس طرح کا شرم ناک ایجنڈا پھیلا رہے ہیں لیکن کم از کم مجھے اس سے دور رکھیں، ویوز کے لیے کچھ بھی کرلیں گے آپ لوگ؟ محنت کریں اور مجھے اکیلا چھوڑ دیں، شرم آنی چاہیے!‘

گلوکارہ نے ایک اور اسٹوری میں لکھا کہ ’ڈیجیٹل میڈیا کی جانب سے اس بات کی تردید کی جارہی ہے اور کہا جارہا ہے کہ میں نے واقعی بولا ہے کہ ’مجھے اپنے بھائی پر کَرش (crush) تھا‘، یہ انتہائی مضحکہ خیز ہے، میں اس ڈیجیٹل پیچ کو پسند کرتی تھی اور سمجھتی تھی کہ یہاں سمجھ دار لوگ کام کرتے ہیں لیکن میرے بیان کو توڑ مروڑ پر پیش کرکے مجھے حیرت ہوئی۔‘

آئمہ بیگ نے مداحوں سے اپنے اصل بیان کی ویڈیو بھی شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ رہی میرے انٹرویو کی اصل ویڈیو، یہاں کلک کریں اور اصل سچائی دیکھیں، تاہم اس پر بات کرنا بھی انتہائی ناگوار ہے، لیکن انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ جھوٹا نظریہ پوری قوم کو تباہ کر سکتا ہے۔

آئمہ بیگ نے ڈیجیٹل میڈیا ہاؤس نے عوامی طور پر معافی کا بھی مطالبہ کیا۔

انہوں نے لکھا کہ مجھ پر اس طرح کے گھناؤنے الزامات عائد کرنے پر ڈیجیٹل میڈیا ہاؤس سے عوامی طور پر معافی کا مطالبہ کرتی ہوں، اور اس شرم ناک خبر کے بارے میں تمام ناپسندیدہ، گھٹیا پوسٹ کو ڈیلیٹ کرنے کا بھی مطالبہ کرتی ہوں۔

یاد رہے کہ آئمہ بیگ نے اداکارہ ثمینہ پیرزادہ کے ساتھ اپنے انٹرویو میں کہا تھا کہ ’محبت ہوتی رہتی ہے، ہر دن نیا کَرش(crush) ہوتا ہے، جس پر میزبان نے سوال کیا کہ پہلا کرش کون سا تھا؟‘

آئمہ بیگ نے جواب دیا کہ ’ جب میں 10 سال کی تھی تب میرا پہلا کرش (crush) تھا اور وہ میرے بھائی کا دوست تھا، میرا بھائی مجھ سے 7 سال بڑا ہے، اور ان کے دوست میرے بھی بھائی تھے، لیکن مجھے ان پر کَرش تھا، ان کی نیلی آنکھیں مجھے پسند تھیں’۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’اگر شوبز شخصیات کی بات کریں تو مجھے ویسے پاکستان میں زیادہ تر لوگوں پر کرش نہیں ہوتا، مجھے ہمیشہ سے ہالی وڈ کے اداکار پسند ہیں‘۔

مشہور خبریں۔

غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 26 ماہ کی بلند ترین سطح پر ہیں، وزیر خزانہ

🗓️ 21 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے

اربعین واک اور شیعہ نظریے کی نرم طاقت

🗓️ 31 اگست 2023سچ خبریں: عاشورہ اور اربعین واک کا واقعہ قوم پرست، مارکسی اور

ہم نے یوکرین کی انٹیلی جنس مدد کی ہے:امریکہ

🗓️ 6 مئی 2022سچ خبریں:امریکہ نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے یوکرین کو روس

دوا اور ڈاکٹروں کے اخراجات کی فنڈنگ امریکہ کے لئے سرفہرست

🗓️ 24 فروری 2023سچ خبریں: Axios-Ipsos پول نے جمعرات کو ظاہر کیا کہ طبی بلوں

ہفتہ وارمہنگائی میں کمی کے باوجود 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

🗓️ 26 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں قلیل مدتی مہنگائی میں کمی کے

Indonesia Among Top 10 Destinations For Chinese Tourists In 2017

🗓️ 7 ستمبر 2022Strech lining hemline above knee burgundy glossy silk complete hid zip little

ایس اوپیز پر عمل نہ کیاگیا تو وباء تیزی سے پھیل سکتی ہے: وزیراعلی سندھ

🗓️ 14 اپریل 2021کراچی (سچ خبریں)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے  کورونا کیسز بڑھنے پر

کابینہ کا فیصلہ، اب سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے ہوگا

🗓️ 6 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} وفاقی کابینہ نےاب سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے