?️
سچ خبریں: بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو دبئی اسپورٹس کونسل کی جانب سے کھیلوں کا سفیر مقرر کردیا گیا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ثانیہ مرزا نے یہ اعزاز ملنے کی خبر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔
ثانیہ مرزا نے دبئی اسپورٹس کونسل کی جانب سے منعقد کردہ تقریب کی چند تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ دبئی کے لیے کھیلوں کا سفیر بننا ایک اعزاز ہے۔
ٹینس اسٹار کا انسٹا گرام پوسٹ میں مزید کہنا تھا کہ یہ ناقابلِ یقین موقع فراہم کرنے کے لیے میں دبئی اسپورٹس کونسل کی شکر گزار ہوں۔
اس تقریب میں ثانیہ مرزا کے علاوہ یو ایف سی چیمپئن خبیب نورماگومیدوف اور سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ سمیت کھیلوں کی دنیا کی کئی دیگر قابلِ ذکر شخصیات نے بھی شرکت کی۔
ثانیہ نے آخری بار آسٹریلین اوپن 2023 کھیلنے کے بعد گزشتہ سال ٹینس سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔
واضح رہے کہ رواں برس جنوری کی اوائل میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر شعیب ملک کے اہل خانہ نے سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ سے طلاق کی تصدیق کردی تھی۔
شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے 13 سال قبل اپریل 2010 میں شادی کی تھی، شادی کے 8 سال بعد 30 اکتوبر 2018 کو ان کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔
دونوں اسٹارز کے درمیان علیحدگی اور طلاق کی افواہیں ابتدائی طور پر دسمبر 2022 میں بھارتی میڈیا میں شائع ہوئی تھیں اور شوبز ویب سائٹس نے مستند ذرائع کا حوالہ دیے بغیر ان کے درمیان اختلافات کی خبریں دی تھیں۔


مشہور خبریں۔
چاند پر بھیجے جانے والا ترکی کا پہلا مشن موسمِ گرما تک متوقع
?️ 2 مارچ 2021استانبول {سچ خبریں} ترکی کے وزیر صنعت و ٹیکنالوجی مصطفی ورانک نے اعلان
مارچ
بائیڈن حکومت کا اسرائیل پر غزہ میں جنگ بندی کے لیے دباؤ
?️ 10 نومبر 2024سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل ممکنہ طور پر
نومبر
وزیر اعظم نے بھی مکمل لاک ڈاؤن کی مخالفت کر دی
?️ 1 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے بھی مکمل لاک ڈاؤن کی
اگست
فلسطینی شہداء کی شناخت روکنے کے لیے تل ابیب کا وحشیانہ جرم
?️ 4 نومبر 2025سچ خبریں: غزہ پٹی کے وزارت صحت کے ڈائریکٹر جنرل منیر البرش
نومبر
پنجاب حکومت نےالیکشن کمیشن سے ضمنی انتخاب کو ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا ہے
?️ 31 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پنجاب حکومت نے صوبے میں امن و امان کی
اکتوبر
امریکہ بن سلمان کو ہٹانا چاہتا ہے:سابق صیہونی وزیر
?️ 6 مارچ 2021سچ خبریں:سابق اسرائیلی وزیر انصاف نے دعوی کیا کہ جو بائیڈن نے
مارچ
اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے سے مسائل حل نہیں ہوں گے: قطری وزیراعظم
?️ 4 مارچ 2023سچ خبریں:قطر کے سابق وزیر اعظم حماد بن جاسم الثانی نے بدھ
مارچ
عدالت کیخلاف پریس کانفرنسز ہوئیں تب عدلیہ کا وقار مجروح نہیں ہوا؟
?️ 21 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے
اپریل