?️
سچ خبریں: بھارتی میڈیا نے پاکستانی سپر اسٹار فواد خان کی بولی وڈ میں واپسی اور ان کے معاوضے سے متعلق حیران کیا ہے کہ پاکستانی اداکار کو ’ابیر گلال‘ میں ساتھی ہیروئن سے پانچ گنا زیادہ معاوضہ دیا جائے گا۔
فواد خان اور وانی کپور کی رومانٹک ٹریجڈی فلم ’ابیر گلال‘ آئندہ ماہ 9 مئی کو ریلیز کی جائے گی، جس کا ٹیزر اور ایک رومانوی گانا جاری کیا جا چکا ہے۔
فلم کے ٹیزر اور گانے کو جاری کیے جانے کے بعد ہندو انتہا پسند جماعتوں نے فلم کے بائیکاٹ کا مطالبہ کرتے ہوئے اس کی ریلیز کے حوالے سے بھی دھمکیاں دے رکھی ہیں۔
انتہاپسندوں کی دھمکیوں کے باوجود فلم کی ٹیم ’ابیر گلال‘ کو مقررہ وقت پر بھارت سمیت دیگر ممالک میں ریلیز کرنے کے لیے پر عزم ہے، تاہم اب بھارتی میڈیا نے اسی فلم میں فواد خان کے معاوضے سے متعلق حیران کن دعویٰ کردیا۔
بھارتی ویب سائٹ ’سیاست‘ نے اپنی رپورٹ میں متعدد رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ’ابیر گلال‘ کی اداکارہ وانی کپور کو ڈیڑھ کروڑ روپے تک معاوضہ ادا کیا جائے گا۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ فواد خان پاکستانی ڈراموں میں فی قسط اپنا معاوضہ 20 لاکھ روپے تک وصول کرتے ہیں، تاہم عام طور پر ان کا معاوضہ فی قسط 15 لاکھ روپے تک ہوتا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ماضی میں فواد خان نے بولی وڈ فلموں میں قدرے کم معاوضہ وصول کیا لیکن اب انہوں نے اپنی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے بھاری معاوضہ وصول کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ممکنہ طور پر فواد خان کو ’ابیر گلال‘ میں کام کرنے کا معاوضہ 5 سے 10 کروڑ روپے تک دیا جائے گا، یعنی پاکستانی اداکار کا معاوضہ 5 کروڑ روپے سے ہر زائد ہی ہوگا جو کہ وانی کپور سے پانچ گنا زیادہ ہوگا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ عام طور پر فواد خان فلم کا معاوضہ دو کروڑ روپے تک وصول کرتے ہیں لیکن انہوں نے ’ابیر گلال‘ کے لیے اپنا معاوضہ تین گنا بڑھایا۔
فواد خان سمیت وانی کپور کے معاوضے سے متعلق فلم کی ٹیم نے کوئی بیان جاری نہیں کیا اور نہ ہی دونوں اداکاروں نے اس حوالے سے کوئی بیان دیا ہے۔


مشہور خبریں۔
عدت کے بغیر دوسرے نکاح پر لاہور ہایئکورٹ کا عجیب و غریب فیصلہ
?️ 8 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق مذکورہ فیصلہ ایک شہری کی دائر
جنوری
صدر مملکت کی جانب سے بلیغ الرحمن کی بطور گورنر پنجاب تعیناتی کی منظوری
?️ 30 مئی 2022اسلام آباد (سچ خبریں)صدرِ مملکت نے بلیغ الرحمن کی بطور گورنر پنجاب
مئی
اسرائیل میں تازہ ترین رائے شماری کا تجزیہ نیتن یاہو اقتدار میں آنے سے مایوس
?️ 9 اکتوبر 2021سچ خبریں:صہیونی حکومت کے پارلیمانی نظام کے مطابق ہر پارٹی جتنی نشستیں
اکتوبر
امریکہ میں بے گھر افراد میں سے ایک تہائی کیلیفورنیا کی سڑکوں پر
?️ 16 مئی 2023سچ خبریں:2022 تک، امریکہ کی کل بے گھر آبادی کا ایک تہائی
مئی
سپریم کورٹ سے آئینی عدالت کو22 ہزار سے زائد مقدمات منتقل
?️ 20 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سپریم کورٹ سے آئینی عدالت کو 22 ہزار
نومبر
صحافتی تنظمیوں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے متنازع پیکا ایکٹ ترمیمی بل مسترد کردیا
?️ 24 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) صحافتی تنظمیوں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی (جے اے
جنوری
امریکی امداد یوکرین کے کیا کام آئے گی؟ امریکی قومی سلامتی کے مشیر کی زبانی
?️ 5 مئی 2024سچ خبریں: امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے اعتراف کیا کہ کیف
مئی
بحیرہ احمر میں ہونے والی حالیہ پیش رفت پر بھارتی وزیر خارجہ کی تشویش
?️ 16 جنوری 2024سچ خبریں:ہندوستانی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر، نے اپنے ایرانی ہم منصب
جنوری