بھارتی ریپر بادشاہ سے کیسے دوستی ہوئی؟ ہانیہ عامر نے بتادیا

?️

کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکارہ ہانیہ عامر نے پہلی بار بھارتی ریپر و گلوکار بادشاہ سے دوستی اور تعلقات پر بات کرتے ہوئے اس بات پر بھی شکوہ کیا ہے کہ ان کے غیر شادی شدہ ہونے کی وجہ سے بری خبریں پھیلائی جاتی ہیں۔

ہانیہ عامر نے حال ہی میں بی بی سی ایشین نیٹ ورک کو انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے متعدد معاملات پر کھل کر بات کی۔

اسی انٹرویو کی وائرل ہونے والی ایک مختصر ویڈیو میں ہانیہ عامر نے بھارتی ریپر بادشاہ سے دوستی اور تعلقات پر بھی بات کی۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں جب میزبان نے اداکارہ سے بادشاہ سے دوستی اور تعلقات سے متعلق سوال کیا تو اداکارہ نے پہلے تو اسے ذاتی مسئلہ قرار دے کر فراریت اختیار کرنے کی کوشش کی لیکن میزبان نے انہیں یاد دلایا کہ وہ اداکارہ ہونے کی وجہ سے عوامی شخصیت ہیں۔

میزبان کے اصرار پر ہانیہ عامر نے مسکراتے ہوئے بتایا کہ ایک بار بادشاہ نے ان کی کسی انسٹاگرام ریل پر کمنٹ کیا تھا، جس متعلق مداحوں نے انہیں مینشن کرکے بتایا۔

ہانیہ عامر کا کہنا تھا کہ بادشاہ کی جانب سے پوسٹ پر کمنٹ کیے جانے کے بعد انہوں نے بھارتی گلوکار کو ڈائریکٹ میسیج (ڈی ایم) بھیجا اور ان سے دعا سلام کی، جس کے بعد ان کے درمیان دوستی ہوگئی۔

انہوں نے واضح کیا کہ ان کی بادشاہ کے ساتھ صرف دعا سلام والی دوستی ہے جب کہ ان سے تعلقات سے متعلق خبریں بے بنیاد اور جھوٹی ہیں، جنہیں پڑھ کر انہیں افسوس بھی ہوتاہے۔

ہانیہ عامر کا کہنا تھا کہ ان کے غیر شادی شدہ ہونے کی وجہ سے ہمیشہ ان کے تعلقات سے متعلق افواہیں اور خبریں پھیلائی جاتی ہیں۔

انہوں نے شکوہ کیا کہ ان کے غیر شادی شدہ ہونے میں ان کی کوئی غلطی یا قصور نہیں اور لوگوں کے صرف ان کی ازدواجی حیثیت کی وجہ سے ایسی خبریں نہیں پھیلانی چاہیے۔

ان کی بات سے میزبان نے بھی اتفاق کیا اور کہا کہ کسی کے بھی غیر شادی شدہ ہونے کی وجہ سے ان کے رومانوی تعلقات کی افواہیں نہیں پھیلائی جانی چاہییے۔

خیال رہے کہ ہانیہ عامر اور بادشاہ کے درمیان متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ملاقاتوں کی ویڈیوز اور تصاویر پہلی بار دسمبر 2023 میں وائرل ہوئی تھیں، جس کے بعد دونوں سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے حوالے سے بات بھی کرتے دکھائی دیے۔

بعد ازاں دونوں کی دبئی میں ہی ملاقاتوں کی مزید ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوئیں، جس کے بعد ان کے درمیان تعلقات کی چہ مگوئیاں ہونے لگیں اور بعض افراد نے خیال ظاہر کیا کہ شاید دونوں کسی منصوبے میں ایک ساتھ بھی کام کریں۔

سوشل میڈیا پر افواہوں کے بعد اب ہانیہ عامر نے پہلی بار بادشاہ سے دوستی اور ان کے ساتھ تعلقات کی چہ مگوئیوں پر کھل بات کی ہے۔

مشہور خبریں۔

خیبر پختونخواہ میں بجلی گرنے سے متعدد افراد ہلاک ہوگے

?️ 12 ستمبر 2021پشاور (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع تورغر میں

 روز بروز بڑھتی ہوئی قیمت امریکی شہریوں کے لیے ایک بڑی تشویش

?️ 9 دسمبر 2021سچ خبریں:  مون ماؤتھ یونیورسٹی کے ایک سروے کے مطابق، 15% جواب

ٹرمپ کے بیٹے کی امریکی صدارت کے لیے انتخاب لڑنے کی خواہش!

?️ 29 جون 2025سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے نے امریکی صدارت کے لیے انتخاب

متنازع ٹوئٹس کیس میں اعظم سواتی کی درخواست ضمانت مسترد

?️ 21 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے پاکستان تحریک

مغربی ممالک کا مظلوموں کے حامی اپنے ہی شہریوں کے ساتھ کیا سلوک ہے؟

?️ 7 اکتوبر 2024سچ خبریں: جرمنی کی پولیس نے برلن میں فلسطین کے حامی مظاہرین

پیلوسی کی روس کو دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والا ملک قرار دینے کی حمایت

?️ 9 مئی 2022سچ خبریں:امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نے اعلان کیا کہ وہ روس

کیا نیٹو کے تمام اقدامات کا مقصد روس کے ساتھ تنازعہ ہے؟

?️ 13 جون 2024سچ خبریں: روس کے نائب وزیر خارجہ الیگزینڈر گروشکو نے کہا کہ

نجی ٹی وی کے پروگرام میں متنازع گفتگو پر وفاقی وزرا کا شدید ردعمل

?️ 12 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزرا نے وزیراعظم کی جانب سے وزرا کو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے