?️
ممبئی (سچ خبریں)بھارتی اسٹینڈ اپ کامیڈین کنگ کپل شرما کامیڈی کی دُنیا کے مشہور ومعروف کامیڈین ہیں وہ اب سوشل میڈیا پر بھی چھا گئے ہیں۔ کپل شرما ناصرف بھارت میں مقبول ہیں بلکہ سرحد کے اِس پار یعنی پاکستان میں بھی بھارتی کامیڈین کو خوب مقبولیت ملی ہے۔
اسٹینڈ اپ کامیڈی سے کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے کپل شرما کے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر فالوورز کی تعداد 18 ملین یعنی ایک کروڑ 80 لاکھ ہوگئی ہے۔کپل شرما کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی جانب نظر دوڑائی جائے تو اُنہوں نے اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے اب تک صرف621 صارفین کو فالو کیا ہوا ہے۔
بھارتی کامیڈین اسٹار اپنے اکاؤنٹ پر اکثر اپنے پروگرام ’دی کپل شرما شو‘ کے حوالے سے ٹوئٹ کرتے دکھائی دیتے ہیں اور اس کے حوالے سے مختلف پیغامات کے ذریعے وہ اپنے مداحوں کے ساتھ بھی رابطے میں رہتے ہیں۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کے باعث مالی مشکلات کا شکار ہونے پر بند کیا جانے والا معروف بھارتی شو ’دی کپل شرما شو‘ کا مئی سے نئے انداز میں دوبارہ آغاز کیا جارہا ہے۔جنوری میں بھارت میں عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث لگے لاک ڈاؤن کی وجہ سے’کپل شرما شو‘ بھی مالی مشکلات کا شکار ہوا اور شو انتظامیہ نے فیصلہ کیا کہ فروری سے اس شو کو بند کردیا جائے۔
اس شو میں پاکستان سے اب تک وسیم اکرم بمعہ اہلیہ شنیرا اکرم، شعیب اختر، راحت فتح علی خان، فواد خان اور شعیب ملک بمعہ اہلیہ ثانیہ مرزا، مومل شیخ سمیت دیگر ممتاز شخصیات شرکت کرچکی ہیں۔
مشہور خبریں۔
فیس بک مارکیٹ پلیس کا غلط استعمال، یورپی یونین نے میٹا پر 84 کروڑ ڈالر کا جرمانہ لگادیا
?️ 16 نومبر 2024سچ خبریں: یورپی یونین نے فیس بک کے صارفین کو کلاسیفائیڈ اشتہارات
نومبر
پاکستان میں اسلامی فلاحی ریاست کے فیصلے پر کبھی عمل ہی نہیں ہوا: وزیر اعظم
?️ 4 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان
اکتوبر
امریکی نائب صدر کے دورے پر بھارت نے 26 لوگوں کو مار کر الزام پاکستان پر لگایا، سینیٹر عرفان صدیقی
?️ 28 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ 2000
اپریل
کملا ہیرس کا تابعین اسکول پر صہیونی جرم کا اعتراف
?️ 11 اگست 2024سچ خبریں: امریکہ کی نائب صدر کملا ہیرس نے صہیونیوں کی جانب
اگست
طالبان ایسا کیا کرنے کا سوچ رہے ہیں کہ دنیا حیران رہ جائے
?️ 6 اگست 2023سچ خبریں: طالبان کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ہمیں ایسا
اگست
امریکہ صرف اپنا مفادات چاہتا ہے / قاضی البیطار کو برطرف کیاجائے: بیروت دھماکے کے متاثرین کے اہل خانہ
?️ 17 اکتوبر 2021سچ خبریں: بیروت بم دھماکے کے متاثرین کے اہل خانہ کے ترجمان
اکتوبر
امریکہ ایران پر دباؤ ڈالنا بند کرے:چین
?️ 3 اگست 2022سچ خبریں:چین کا کہنا ہے کہ امریکہ کو ایران کے خلاف دباؤ
اگست
یوکرین جنگ میں پیوٹن کا اگلا قدم
?️ 30 جون 2022سچ خبریں:اٹلانٹک کونسل کے ایک سینئر رکن نے یوکرین کے ساتھ جنگ
جون