بولی وڈ میں 500 میں سے 2 فلمیں پاکستان مخالف بنتی ہیں، راج پال یادیو

?️

کراچی: (سچ خبریں) معروف بولی وڈ کامیڈین راج پال یادیو کا کہنا ہے کہ بولی وڈ میں سالانہ 500 فلمیں بنتی ہیں، جس میں سے صرف 2 فلمیں پاکستان مخالف موضوع پر بنتی ہیں اور وہ بھی ڈائریکٹرز کی پسند اور اختیار کے مطابق تیار کی جاتی ہیں۔

راج پال یادیو نے حال ہی میں نادر علی کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ان کا خاندان اب بھی پرانی روایات کے مطابق مشترکہ رہتا ہے، وہ 6 بھائی ہیں اور تمام ایک ساتھ زندگی گزارتے ہیں۔

ان کے مطابق ان کے 6 بھائیوں کے مجموعی طور پر 14 بچے ہیں اور ان کا خاندان بہت بڑا ہے لیکن ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ ان کے خاندان میں سے کون شوبز انڈسٹری میں آئے گا۔

انہوں نے اس تاثر کو بھی مسترد کیا کہ کوئی ان کی جگہ لے سکے گا، ساتھ ہی کہا کہ کوئی کسی کی جگہ نہیں لیتا، ہر کسی کی اپنی جگہ ہوتی ہے۔

راج پال یادیو کا کہنا تھا کہ انہوں نے متعدد کردار مجبوری میں بھی کیے، نہ چاہتے ہوئے بھی انہوں نے بعض کردار کیے جو اتفاق سے کامیاب بھی ہوئے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے انکشاف کیا کہ 2006 میں ریلیز ہونے والی فلم ’چپ چپ کے‘ میں کردار ادا کرنے کے انہیں سب سے زیادہ پیسے ملے۔

اداکار کے مطابق جس طرح بھارتی فلمیں پاکستان میں دیکھی جاتی ہیں، اسی طرح پاکستانی ڈرامے بھی وہاں دیکھے جاتے ہیں، کیوں کہ فنکاری کی کوئی سرحد نہیں ہوتی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کی فلم ’میں، میری پتنی اور وہ‘ کی شوٹنگ پاکستان کے مختلف شہروں میں کیے جانے کا پروگرام بنایا گیا تھا لیکن بعد میں ایسے واقعات ہوئے کہ پاکستان میں فلم کی شوٹنگ نہ ہوسکی۔

راج پال یادیو نے کہا کہ ان کا پاکستان کا پسندیدہ شہر لاہور ہے، تاہم انہیں پاکستان کے دیگر شہر بھی دیکھنے کی خواہش ہے۔

ایک اور سوال کے جواب میں راج پال یادیو کا کہنا تھا کہ بولی وڈ میں بننے والی پاکستان مخالف فلمیں ہدایت کاروں کی مرضی پر بنتی ہیں، انہیں مجموعی سوچ کی فلمیں سمجھنا غلط ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بولی وڈ میں سالانہ 500 فلمیں بنتی ہیں، جس میں سے 2 فلمیں ایسی ہوتی ہیں جو تقسیم ہند یا اسی طرح کے دوسرے واقعات پر بنتی ہیں اور ایسی فلمیں صرف اور صرف ہدایت کار کی خواہشات اور سوچ کے تحت بنتی ہیں، اس لیے ایسی فلموں کو مجموعی سوچ سمجھنا غلط ہے۔

انہوں نے یہ تاثر دینے کی بھی کوشش کی کہ پاکستان مخالف بننے والی 2 فلموں پر اعتراض بھی نہیں کیا جانا چاہیے، تاہم کھل کر اس کا اظہار نہیں کیا۔

مشہور خبریں۔

کشمیریوں نے کبھی جموں وکشمیر کو بھارت کا حصہ تسلیم نہیں کیا: حریت کانفرنس

?️ 10 ستمبر 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل

قومی اسمبلی میں شور شرابے کے بعد الیکشن کمیشن کا رد عمل سامنے آگیا

?️ 20 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے حزب

اسرائیل میں ہزاروں ٹن اسلحہ داخل؛ اسرائیلی فوج اب بھی فرسودہ ہے: معاریو

?️ 14 اگست 2026سچ خبریں: صہیونی حکومت کی وزارت جنگ نے حیفا بندرگاہ پر ہزاروں

مریم اورنگزیب کا ایف آئی اے سے پاکستانی اداکاراؤں کی کردار کشی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

?️ 5 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات اور نشریات مریم اورنگزیب نے

غزہ میں صیہونی فوج نے کیا کیا ہے؟صیہونی فوجی کا اعتراف

?️ 14 دسمبر 2024سچ خبریں:حال ہی میں غزہ سے واپس آنے والے صیہونی اس بات

فلسطینی مزاحمت کاروں کے ہاتھوں اسرائیلی ڈرون سرنگوں

?️ 18 ستمبر 2022سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی فورسز نے نابلس میں صہیونی فوج کے ایک ڈرون

ٹرمپ ایران کے جال میں پھنس گئے ہیں:برطانوی اخبار

?️ 4 مئی 2026سچ خبریں:برطانوی اخبار ٹیلی گراف نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ

10 سے 15 دن ہوں گی عیدالفطر کی چھٹیان

?️ 29 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے