بولی وڈ اسٹار بننے کی کوئی خواہش نہیں ہے، دلجیت دوسانجھ کی ویڈیو وائرل

?️

سچ خبریں: بھارتی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ کی ایک پرانی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے، جس میں وہ کہتے ہیں کہ نہ انہیں بولی وڈ میں کام کرنے کا شوق ہے اور نہ ہی بولی وڈ اسٹار بننے کی کوئی خواہش ہے۔

دلجیت دوسانجھ کو پنجابی فلم ’سردار جی تھری‘ کے ٹریلر ریلیز ہونے کے بعد شدید مخالفت کا سامنا ہے۔

بھارتی فلم سازوں کی جانب سے ہانیہ عامر کے ساتھ کام کرنے پر دلجیت دوسانجھ کے مکمل بائیکاٹ کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

حال ہی میں ایک انٹرویو میں دلجیت دوسانجھ نے فلم کی بیرون ملک ریلیز سے متعلق ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران حالات معمول کے مطابق تھے، تاہم فروری کے بعد کچھ ایسے واقعات پیش آئے جو ان کے قابو میں نہیں تھے۔

انہوں نے کہا کہ فلم کے پروڈیوسرز نے فیصلہ کیا ہے کہ یہ فلم بیرونِ ملک ریلیز کی جائے گی، کیونکہ اس پر بہت زیادہ سرمایہ لگ چکا ہے اور وہ اس فیصلے میں پروڈیوسرز کے ساتھ کھڑے ہیں۔

دوسری جانب دلجیت دوسانجھ کا چار سال پرانا انٹرویو حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جس میں وہ موسیقی سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ انہیں بولی وڈ میں کام کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے بلکہ وہ صرف گلوکاری کرنا چاہتے ہیں اور اس کے لیے انہیں کسی کی منظوری کی ضرورت نہیں ہے۔

ویڈیو میں گلوکار کہتے ہیں کہ نہ انہیں بولی وڈ میں کام کرنے کا شوق ہے اور نہ ہی بولی وڈ اسٹار بننے کی کوئی خواہش ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انہیں موسیقی پسند ہے اور وہ بغیر کسی بڑے نام یا اسٹار کی منظوری کے موسیقی بناتے رہیں گے۔

وائرل ویڈیو میں دلجیت دوسانجھ کا کہنا ہے کہ کوئی انہیں موسیقی بنانے سے نہیں روک سکتا، جب تک وہ محسوس کرتے ہیں کہ وہ کام کر سکتے ہیں، وہ کرتے رہیں گے اور جب تک خدا چاہے گا، وہ گانے بناتے رہیں گے، چاہے بولی وڈ میں کام ملے یا نہ ملے۔

خیال رہے کہ فلم ’سردار جی تھری‘ کی ٹیم اعلان کر چکی ہے کہ یہ فلم بھارت کے علاوہ بیرونِ ممالک میں 27 جون کو ریلیز کی جائے گی۔

مشہور خبریں۔

لداخ ”کے ڈی اے، ایل اے بی“کا مطالبات تسلیم نہ کیے جانے کی صورت میں احتجاجی تحریک کی دھمکی

?️ 19 اپریل 2025کارگل: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں

سپریم کورٹ بل کی سماعت کا تحریری حکم نامہ: بینچ کی تشکیل پر اعتراض کا ذکر شامل نہیں

?️ 4 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے چیف جسٹس پاکستان کے ازخود

قومی اسمبلی کے اجلاس کا احوال

?️ 16 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)قومی اسمبلی میں پیر کو ہونے والی اجلاس میں

ضلع کرم میں راستوں کی بندش سے معمولات زندگی بری طرح متاثر، مظاہرین کا دھرنا جاری

?️ 24 دسمبر 2024 پاراچنار: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں راستوں کی بندش

غزہ جنگ کے دوران حزب اللہ کی کاروائیاں

?️ 25 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ جنگ کے دوران حزب اللہ نے غزہ اور لبنان

غزہ میں فوری جنگ بندی

?️ 16 نومبر 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مطابق مالٹا کی جانب سے

سینئر صحافی حامد میر کے اہم انکشافات

?️ 3 اگست 2024سچ خبریں: سینئر صحافی اور تجزیہ کار حامد میر  نے انکشاف کیا ہے

کشمیری عوام کا ترجمان عمران خان، مقبوضہ کشمیر میں وزیر اعظم اور آرمی چیف کی تصاویر آویزاں کردی گئیں

?️ 21 اپریل 2021سرینگر (سچ خبریں) کشمیری عوام کا ترجمان عمران خان، یہ وہ نعرہ ہے جو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے