بولی وڈ اسٹار بننے کی کوئی خواہش نہیں ہے، دلجیت دوسانجھ کی ویڈیو وائرل

?️

سچ خبریں: بھارتی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ کی ایک پرانی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے، جس میں وہ کہتے ہیں کہ نہ انہیں بولی وڈ میں کام کرنے کا شوق ہے اور نہ ہی بولی وڈ اسٹار بننے کی کوئی خواہش ہے۔

دلجیت دوسانجھ کو پنجابی فلم ’سردار جی تھری‘ کے ٹریلر ریلیز ہونے کے بعد شدید مخالفت کا سامنا ہے۔

بھارتی فلم سازوں کی جانب سے ہانیہ عامر کے ساتھ کام کرنے پر دلجیت دوسانجھ کے مکمل بائیکاٹ کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

حال ہی میں ایک انٹرویو میں دلجیت دوسانجھ نے فلم کی بیرون ملک ریلیز سے متعلق ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران حالات معمول کے مطابق تھے، تاہم فروری کے بعد کچھ ایسے واقعات پیش آئے جو ان کے قابو میں نہیں تھے۔

انہوں نے کہا کہ فلم کے پروڈیوسرز نے فیصلہ کیا ہے کہ یہ فلم بیرونِ ملک ریلیز کی جائے گی، کیونکہ اس پر بہت زیادہ سرمایہ لگ چکا ہے اور وہ اس فیصلے میں پروڈیوسرز کے ساتھ کھڑے ہیں۔

دوسری جانب دلجیت دوسانجھ کا چار سال پرانا انٹرویو حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جس میں وہ موسیقی سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ انہیں بولی وڈ میں کام کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے بلکہ وہ صرف گلوکاری کرنا چاہتے ہیں اور اس کے لیے انہیں کسی کی منظوری کی ضرورت نہیں ہے۔

ویڈیو میں گلوکار کہتے ہیں کہ نہ انہیں بولی وڈ میں کام کرنے کا شوق ہے اور نہ ہی بولی وڈ اسٹار بننے کی کوئی خواہش ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انہیں موسیقی پسند ہے اور وہ بغیر کسی بڑے نام یا اسٹار کی منظوری کے موسیقی بناتے رہیں گے۔

وائرل ویڈیو میں دلجیت دوسانجھ کا کہنا ہے کہ کوئی انہیں موسیقی بنانے سے نہیں روک سکتا، جب تک وہ محسوس کرتے ہیں کہ وہ کام کر سکتے ہیں، وہ کرتے رہیں گے اور جب تک خدا چاہے گا، وہ گانے بناتے رہیں گے، چاہے بولی وڈ میں کام ملے یا نہ ملے۔

خیال رہے کہ فلم ’سردار جی تھری‘ کی ٹیم اعلان کر چکی ہے کہ یہ فلم بھارت کے علاوہ بیرونِ ممالک میں 27 جون کو ریلیز کی جائے گی۔

مشہور خبریں۔

راشد غنوشی کو 22 سال قید کی سزا

?️ 6 فروری 2025سچ خبریں: تیونس کی ایک عدالت نے اسلام پسند النہضہ تحریک کے

اردن کے سابق رکن پارلیمنٹ ال لہن نے غزہ کی تکلیف دہ صورتحال کے حوالے سے عالمی برادری کی خاموشی پر کڑی تنقید کی

?️ 23 جولائی 2025سچ خبریں: غزہ میں بنیادی ڈھانچے پر صیہونی حکومت کے وسیع حملوں

یمن کا فلسطین کییمن حمایت کا عہد، دشمن صہیونی کی شکست کا پیغام

?️ 11 جون 2025 سچ خبریں:یمن کے چیف آف جنرل اسٹاف کا فلسطین کے غزہ

موڈیز نے اسرائیل کی کریڈٹ ریٹنگ ایک بار پھر گھٹائی

?️ 27 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی ذرائع ابلاغ نے اس جمعہ کو خبر دی ہے

پاکستان تمام ہمسایوں سے امن چاہتا ہے، افغان سرزمین سے دہشتگردی برداشت نہیں کریں گے، فیلڈ مارشل

?️ 31 اکتوبر 2025پشاور: (سچ خبریں) آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا

عراق کی سلامتی خطے کی سلامتی کا بنیادی ستون ہے:شاہ اردن

?️ 22 نومبر 2022سچ خبریں:عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی نے پیر کے روز اردن

ترکی ایک سائبر سیکورٹی تنظیم قائم کرنے کا خواہاں

?️ 21 ستمبر 2024سچ خبریں: لبنان میں گزشتہ چند دنوں کے تلخ واقعات اور اسرائیل

تل ابیب اور دمشق سیکورٹی معاہدہ؛ اسرائیل کے دروازے سے طاقت کی تلاش

?️ 23 ستمبر 2025سچ خبریں: جیسے جیسے تل ابیب اور دمشق کے سیکورٹی معاہدے پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے