?️
کراچی: (سچ خبریں) ماضی کی مقبول اور گلیمرس فلمی ہیروئن لیلیٰ نے انکشاف کیا ہے کہ والدین اور بھائیوں کے انتقال کے بعد جب ان کا گھر اور گاڑیاں بھی ان سے چھین لی گئیں تو انہیں ایک خدا ترس خاندان نے گھر میں پناہ دی۔
ماضی کی گلیمرس ہیروئن نے حال ہی میں اداکارہ صاحبہ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے زندگی کت کئی رازوں سے پردے اٹھائے۔
انہوں نے بتایا کہ ان کا اصل نام سائرہ تھا لیکن انہیں فلمی نام لیلیٰ دیا گیا اور انہیں ایک ساتھ شمیم آرا اور سید نور نے فلموں میں کام کی پیش کش کی۔
ان کے مطابق پہلی بار فلم ساز شمیم آرا نے انہیں ایک تقریب میں دیکھا، اس وقت ان کے بال چھوٹے لڑکوں کی طرح ہوتے تھے اور دیکھتے ہی انہیں فلم میں کام کی پیش کش کی۔
انہوں نے بتایا کہ انہوں نے ریما اور میرا کے ساتھ فلم ڈیبیو کیا، انہوں نے فلم میں دونوں اسٹارز کی چھوٹی بہن کا کردار ادا کیا تھا۔
فلم اسٹار لیلیٰ نے اس بات پر اظہار افسوس کیا کہ تمام فلم سازوں کو ان میں صرف گلیمرس نظر آیا، انہیں بولڈ اور گلیمر کردار دیے گئے۔
ذاتی زندگی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ان کی والدہ 10 سال قبل انتقال کر گئی تھیں،جس کے بعد ان کی زندگی میں زوال شروع ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ والدہ کے بعد ان کے بھائی میک اپ آرٹسٹ اور ڈائریکٹر عمر کا انتقال ہوگیا جو کہ ان کے لیے بہت بڑا دھچکا تھا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے بھائی میک اپ ڈائریکٹر کو دشمنوں اور جلنے والوں نے زہر دیا ہوگا۔
انہوں نے واضح نہیں کیا کہ ان کے بھائی کب انتقال کر گئے، تاہم بتایا کہ وہ 12 دن تک ہسپتال میں زیر علاج رہے لیکن جاں بر نہ ہوسکے۔
ماضی کی مقبول اداکارہ نے بتایا کہ بڑے بھائی کے بعد ان کے چھوٹے بھائی جو کہ ان کے لیے بیٹے کی طرح تھے، وہ بھی استھما کی وجہ سے انتقال کر گئے۔
لیلیٰ نے بتایا کہ ان کے چھوٹے بھائی کو استھما (سانس میں تکلیف کی بیماری) تھی اور وہ اسی وجہ سے محض 22 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
ان کے مطابق بعد ازاں کورونا کے دور میں ان کے والد بھی انتقال کر گئے، جس کے بعد ان سے ان کا گھر اور کروڑوں روپے کی گاڑیاں بھی چھین لی گئیں۔
انہوں نے واضح نہیں کیا کہ ان سے گھر اور گاڑیاں کس نے اور کیوں چھینی؟ تاہم بتایا کہ اہل خانہ کے انتقال کے بعد ان سے گھر اور گاڑیاں چھین کر ایک ہی دن میں انہیں بنگلے سے سڑک پر لا کھڑا کردیا گیا۔
لیلیٰ کا کہنا تھا کہ جب ان سے گھر اور گاڑیاں چھینی گئیں تب صرف اور صرف اداکار احسن خان نے انہیں فون کرکے اچھے اچھے مشورے دیے، باقی کسی نے ان کی کوئی خبر نہیں لی۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ اہل خانہ کے انتقال اور گھر و گاڑیاں چھن جانے کے بعد انہیں ایک سید گھرانے نے پناہ دی، انہوں ںے ان کا روحانی علاج کیا، انہیں زندگی کی طرف لوٹایا اور اب وہ پہلے سے بہتر زندگی گزار رہی ہیں۔
خیال رہے کہ لیلیٰ کا شمار 1990 کی مقبول اور گلیمرس فلمی ہیروئنز میں ہوتا ہے، انہوں نے اداکار شان، سعود، بابر اور احسن خان سمیت مختلف اداکاروں کے ساتھ فلموں میں کام کیا۔


مشہور خبریں۔
آسٹریلیا اور جاپان کا روس پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان
?️ 24 فروری 2022سچ خبریں:روس اور یوکرائن کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی کے بعد
فروری
عراق "حشد الشعبی” قانون کیوں پاس نہیں کیا جا رہا؟ امریکہ ملوث ہے!
?️ 22 ستمبر 2025سچ خبریں: النصرۃ اتحاد کے ترجمان نے کہا کہ عراقی پارلیمنٹ میں
ستمبر
اقوام متحدہ کی یمن جنگ بندی میں طویل ترین ممکنہ مدت تک توسیع کی تجویز
?️ 25 ستمبر 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی برائے یمنی امور نے اعلان کیا
ستمبر
بھارت میں مذہبی عدم برداشت کے سنگین نوعیت کے واقعات ہوتے ہیں۔ مراد علی شاہ
?️ 11 اگست 2025کراچی (سچ خبریں) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ
اگست
منیب بٹ نے کنگنا رناوت کو کھری کھری سنا دیں
?️ 13 مئی 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان کے معروف اداکار منیب بٹ نے بھارتی منہ پھٹ،
مئی
بعثیوں کے لیے عراق میں کوئی جگہ نہیں:مقتدی صدر
?️ 20 فروری 2021سچ خبریں:عراقی صدر تحریک کے رہنما سابق عراقی آمر کی بیٹی نے
فروری
قطر: جنگ بندی کے بغیر دو ریاستی حل کانفرنس کی قراردادیں کاغذ کے ٹکڑے کے سوا کچھ نہیں
?️ 25 ستمبر 2025سچ خبریں: قطر کی وزارت خارجہ کے وزیر کے مشیر نے کہا:
ستمبر
پاکستان میں پھنسے سعودی اقامہ ہولڈر پاکستانیوں کے لئے بڑی خوشخبری
?️ 10 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق کئی ماہ سے پاکستان میں
اکتوبر