?️
ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی والدہ انتقال کر گئیں جن کی موت کی خبر انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں دی’میری ماں محترمہ ارونا بھاٹیہ آج صبح اس دنیا سے رخصت ہوگئیں اور ہم تمام خاندان والے ایک مشکل مرحلے سے گزر رہے ہیں، ارونا بھاٹیہ کا شدید علالت کے بعد انتقال ہوا ہے۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں اکشے کمار نے اپنی والدہ کی موت کی افسوسناک خبر دی۔اکشے کمار نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’آج میں اپنے وجود کے بنیادی حصے میں ایک ناقابل برداشت درد محسوس کررہا ہوں۔‘
اداکار نے لکھا کہ ’میری ماں محترمہ ارونا بھاٹیہ آج صبح اس دنیا سے رخصت ہوگئیں اور میرے والد کے ساتھ دوسری دنیا میں دوبارہ مل گئیں۔‘اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’اس وقت ہم تمام خاندان والے ایک مشکل مرحلے سے گُزر رہے ہیں اور اس دوران ہم آپ کی دُعاؤں اور ساتھ کے لیے شُکریہ ادا کرتے ہیں۔‘
اکشے کمار کی والدہ کی موت پر بھارتی شوبز شخصیات سمیت لاکھوں مداحوں کی جانب سے شدید دُکھ کا اظہار کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ اکشے کمار کی والدہ ارونا بھاٹیہ کی طبیعت ناساز ہوگئی تھی جس کے بعد اُنہیں ممبئی کے ایک اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ (آئی سی یو) منتقل کردیا گیا تھا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار اکشے کمار اپنی نئی آنے والی فلم ’سنڈریلا‘ کی شوٹنگ کے لیے لندن میں موجود تھے کہ اچانک اُن کی والدہ کی طبیعت بگڑ گئی تھی جس کی وجہ سے وہ فوراََ شوٹنگ چھوڑ کر لندن سے ممبئی آگئے تھے۔


مشہور خبریں۔
کامن ویلتھ نے پاکستانی انتخابات میں دھاندلی چھپانے میں مدد کی، برطانوی اخبار کا انکشاف
?️ 16 ستمبر 2025لندن: (سچ خبریں) کامن ویلتھ کی جانب سے 8 فروری 2024ء کے
ستمبر
آئی ایم ایف پلان کو جاری رکھنے کے لئے بجلی ہوسکتی ہے مہنگی
?️ 15 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) حکومتی عہدیداروں کے ساتھ پس منظر میں ہونے والی
مارچ
حماس نے جنگ بندی پر کسی بھی معاہدے کی تردید کی
?️ 16 اپریل 2022سچ خبریں: حماس کے رہنما محمود مرادی نے کہا کہ مقاومت اور
اپریل
امریکی دفاعی بجٹ کی منظوری، ٹرمپ اور پینٹاگون کی شفافیت پر بڑھتی تشویش
?️ 12 دسمبر 2025 امریکی دفاعی بجٹ کی منظوری، ٹرمپ اور پینٹاگون کی شفافیت پر
دسمبر
عمران خان کی کابینہ کی اکثریت پی ڈی ایم کے خلاف ہے
?️ 15 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات
ستمبر
زیلنسکی کی حکومت میں 100 بلین ڈالر کا ممکنہ غبن
?️ 2 دسمبر 2025 زیلنسکی کی حکومت میں 100 بلین ڈالر کا ممکنہ غبن یوکرین
دسمبر
پنجاب حکومت گری تو سب کو نقصان ہوگا
?️ 29 اگست 2021لاہور(سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنماء اور اسپیکر پنجاب
اگست
صیہونی حکومت ایمنسٹی انٹرنیشنل کو سمجھتی ہے؟
?️ 28 اکتوبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت نے غزہ کی پٹی میں اس حکومت کے
اکتوبر