?️
کراچی: (سچ خبریں) ابھرتی ہوئی اداکارہ دنانیر مبین نے ساتھی اداکار احد رضا میر کے ساتھ آن اسکرین جوڑی پسند کیے جانے اور ان سے مبینہ تعلقات استوار ہونے پر وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگوں کو سمجھنا چاہیے کہ آن اسکرین رومانس کرنا اداکاروں کا کام ہوتا ہے۔
دنانیر مبین اور احد رضا میر کی جوڑی کو ’میم سے محبت‘ نامی ڈرامے میں کافی پسند کیا گیا، جہاں دونوں نہ صرف ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار دکھائی دیتے ہیں بلکہ دونوں شادی بھی کرلیتے ہیں۔
دونوں کی آن اسکرین کیمسٹری کو پسند کیے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر دونوں کی جوڑی کو پسند کیا گیا اور ساتھ ہی چہ مگوئیاں کی جانے لگیں کہ دونوں کے ممکنہ طور پر تعلقات استوار ہو چکے ہیں۔
حال ہی میں دنانیر مبین نے بھارتی صحافی کو یوٹیوب پر انٹرویو دیا، جہاں انہوں نے اداکارہ سے احد رضا میر کے ساتھ آن اسکرین اور آف اسکرین تعلقات سے متعلق سوال کیا۔
صحافی نے ان سے پوچھا کہ ڈرامے میں احد رضا میر کے ساتھ ان کی جوڑی کو پسند کیا جا رہا ہے اور مداح مطالبہ کرتے دکھائی دیتے ہیں کہ وہ حقیقی زندگی میں بھی ایک بن جائیں، اس پر ان کا کیا خیال ہے؟
سوال پر دنانیر مبین نے کہا کہ اس پر ان کی دو مختلف رائے ہیں، ایک تو یہ ہے کہ شروع سے ہی ایسا ہوتا آ رہا ہے، مداح آن اسکرین جوڑیوں کو پسند کرنے کے بعد انہیں حقیقی زندگی میں بھی ایک ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں جو کہ مداحوں کا سچا پیار ہے اور یہ اچھا بھی لگتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دوسری ان کی یہ رائے ہے کہ مداحوں کو ایسا نہیں سوچنا چاہیے، انہیں سمجھنا چاہیے کہ اداکاروں کی بھی حقیقی زندگی ہوتی ہے، آن اسکرین رومانس کرنا ان کا کام ہے۔
دنانیر مبین کے مطابق اب اتنا شعور آ چکا ہے کہ شائقین کو سمجھنا چاہیے کہ ہر اداکار کی ذاتی زندگی بھی ہوتی ہے، اداکار اسکرین پر جو کام کرتے ہیں، وہ صرف دکھاوا ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آن اسکرین پر کام کرنے کے علاوہ ان کی ذاتی زندگی بالکل مختلف ہے، وہ دو مختلف افراد ہیں اور شائقین کو یہ سمجھنا چاہیے۔
دنانیر مبین کا کہنا تھا کہ یہ اچھی بات ہے کہ مداح ان کی جوڑی کو پسند کرتے ہیں اور ان سے متعلق سوچتے ہیں کہ وہ حقیقی زندگی میں بھی ایک ہوجائیں لیکن ساتھ ہی شائقین کو سمجھنا چاہیے کہ وہ دو اداکار ہیں اور اسکرین پر رومانس کرنا ان کا کام ہے۔
دوران انٹرویو انہوں نے احد رضا میر کی شخصیت اور اداکاری کی تعریفیں بھی کیں اور کہا کہ شوٹنگ کے دوران دونوں کے درمیان مختلف معاملات پر بحث ہوتی تھی اور انہوں نے ان سے بہت کچھ سیکھا۔
دنانیر مبین کا کہنا تھا کہ احد رضا میر ان سے زیادہ سینئر اور بڑے اداکار ہیں، ان کے مقابلے انہوں نے اب تک صرف چار ڈرامے ہی کیے ہیں۔
مشہور خبریں۔
غریبوں کی بستیاں اجاڑ کر طاقتور لوگوں کے ریزورٹس بچائے گئے۔ مصدق ملک
?️ 29 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک
اگست
زیادہ تر امریکی ٹرمپ کو نوبل انعام کا مستحق نہیں سمجھتے
?️ 24 ستمبر 2025سچ خبریں: واشنگٹن پوسٹ کے ایک سروے میں شامل 76 فیصد شرکاء
ستمبر
پاکستان اور امریکا نے آئندہ ہفتے مجوزہ تجارتی مذاکرات مکمل کرنے کا فیصلہ کرلیا
?️ 25 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور امریکا نے آئندہ ہفتے مجوزہ تجارتی
جون
کرم میں حالات خراب کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
?️ 4 جنوری 2025 پشاور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا
جنوری
اسرائیل نے حماس کے سامنے ہتھیار ڈالے؛ سنوار کا غزہ پر غلبہ
?️ 16 جنوری 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے معاہدے پر عبرانی ذرائع
جنوری
ایک وفد گیا، دوسرا وفد آیا، یمن مذاکرات کا کیا ہوا؟
?️ 20 اگست 2023سچ خبریں:جمعرات کو یمن کے بحران کے حل اور سعودی امریکی اتحاد
اگست
صدر مملکت کی علماء سے مذاہب وبین المسالک ہم آہنگی کو فروغ دینے کی اپیل
?️ 28 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے علماء سے
جون
سری لنکا میں حکومت کا دیوالیے کا اعلان
?️ 16 اپریل 2022سچ خبریں:سری لنکا نے معاشی بحران اور بھاری مقدار بیرونی ممالک قرضوں
اپریل