?️
کراچی: (سچ خبریں) نو عمری میں شادی کرکے شہرت حاصل کرنے والے ٹک ٹاکر اسد نے کہا ہے کہ مذہب اسلام کی خاطر اب وہ بیوی کے ساتھ ولاگز اور ویڈیوز نہیں بنائیں گے۔
اسد نے فروری 2020 میں اپنی ہم عمر نوعمر لڑکی نمرہ سے شادی کی تھی اور دونوں کی شادی کی ویڈیوز وائرل ہوگئی تھیں، جس کے بعد وہ اسٹار بن گئے تھے۔
شادی کے بعد دونوں نے یوٹیوب، ٹک ٹاک اور انسٹاگرام سمیت دیگر پلیٹ فارمز پر ایک ساتھ اور علیحدہ علیحدہ ویڈیوز بھی بنائیں اور خوب شہرت اور دولت بٹوری لیکن کچھ عرصے سے اسد بیوی کے بغیر ہی ولاگ کرتے دکھائی دیے تھے۔
تنہا ولاگز کرنے کے بعد مداحوں نے ان سے اہلیہ سے متعلق پوچھا تھا، جس پر انہوں نے حال ہی میں ایک وضاحتی ولاگ جاری کرتے ہوئے اعلان کیا کہ اب وہ مذہب اسلام کی خاطر بیوی کے ساتھ ویڈیوز نہیں بنائیں گے۔
ولاگ میں اسد نے کہا کہ وہ ویڈیوز بناتے اور دولت کماتے کماتے اتنے اندھے ہوگئے کہ وہ اپنے مذہب اسلام اور خدا سے بھی دور ہوگئے۔
انہوں نے بتایا کہ کچھ دن قبل انہیں احساس ہوا کہ وہ دولت اور شہرت میں کتنے اندھے ہوچکے ہیں، جس کے بعد انہوں نے ایک دم فیصلہ کیا کہ اب وہ بیوی کے بغیر ویڈیوز بنائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کسی سے سنا کہ خدا تین افراد سے ناراض ہوتے ہیں، ایک ان سے جو والدین کی عزت نہیں کرتے، دوسرا ان سے جو لڑکی ہوکر لڑکا بننے کی کوشش کرتے ہیں اور تیسرا ان سے جو اپنی بیوی کی رونمائی کرتا ہے۔
اسد کے مطابق انہوں نے مذکورہ بات سننے کے بعد ہی فیصلہ کیاکہ اب وہ مذہب کی خاطر بیوی کے بغیر ہی ویڈیوز بنائیں گے اور اب ان کی اہلیہ ویڈیوز نہیں بنائیں گی، البتہ وہ اور ان کا بیٹا ویڈیوز میں آتے رہیں گے۔


مشہور خبریں۔
اگر دشمن جنگ کو طول دے گا تو فلسطینی کیا کریں گے؟
?️ 17 نومبر 2023سچ خبریں: حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ نے اس بات پر
نومبر
اسرائیل پر ایران کا حملہ کیسا تھا؟امریکی پائلٹوں کی زبانی
?️ 16 نومبر 2024سچ خبریں:سی این این نے امریکی فضائیہ کے پائلٹوں اور پرواز عملے
نومبر
ویکسینیشن کے قواعد کی تعمیل نہ کرنے والےملازمین کو گوگل کا انتباہ
?️ 16 دسمبر 2021نیویارک(سچ خبریں) گوگل نے ویکسینیشن کے قواعد کی تعمیل نہ کرنے والے
دسمبر
غزہ میں صدی کے جرائم کی ذمہ داری عرب ممالک پر: انصار اللہ
?️ 9 مئی 2025سچ خبریں: یمن کے انصار اللہ تحریک کے رہنما سید عبدالملک بدرالدین
مئی
اسرائیل زمینی حملے کے لیے اچھی پوزیشن میں نہیں
?️ 26 ستمبر 2024سچ خبریں: آج وال سٹریٹ جرنل نے اپنے ذرائع کے حوالے سے
ستمبر
خوشبو سے خصلت نہیں بدل سکتی
?️ 1 دسمبر 2025سچ خبریں: بین الاقوامی سیاسی تجزیہ کاروں کی ایسوسی ایشن کے رکن میس
دسمبر
غزہ میں جنگ بندی، اسرائیل کی شکست اور مسلم حکمرانوں کی خیانت
?️ 22 مئی 2021(سچ خبریں) گیارہ روز تک مسلسل آتش و آہن کی بارش کے بعد
مئی
سعودی اتحاد کی ایک بار پھر یمن کے موصلاتی نظام پر بمباری
?️ 1 فروری 2022سچ خبریں:سعودی اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے ایک بار پھر یمن کے
فروری