?️
لاہور( سچ خبریں) سینئر اداکار جاوید شیخ نے بچپن سے متعلق اہم انکشاف کرتے ہوئے پی ٹی وی ہوم کو دیے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ اگر وہ ٹرین چل پڑتی تو کیوں کہ میں گھر سے بھاگ کر، پڑھائی چھوڑ کر جارہا تھا کسی اچھی جگہ نہ ہوتا اس کے بجائے میں آج کوئی بد معاش، جیب کترا یا منشیات کاعادی ہوجاتا‘۔
جاوید شیخ نے بتایاکہ ’مجھے بچپن سے کام کرنے کا شوق تھا لیکن راولپنڈی میں میرے چار پانچ دوست کچھ میلے کچیلے اور گندے سے تھے جن کے ساتھ مل کر ہم فلمیں دیکھتے تھے، ایک دن اداکار بننے کی خواہش میں والد کے 100روپے چوری کیے اور اسٹیشن سے لاہور کا ٹکٹ کٹواکر گاڑی میں بیٹھ گئے‘۔
جاوید شیخ نے بتایا کہ ’اس وقت میری قسمت اچھی تھی کہ میں نے لاہور جانے سے پہلے محلے کی ایک حلوائی کی دکان سے 2 روپے کے لڈو خرید لیے، حلوائی نے کچھ ہی دیر بعد والد سے ملاقات میں انہیں میرے لڈو خریدنے کا بتایا‘۔
اداکار کا کہنا تھا کہ ‘والد حلوائی کی بات سن کر حیران ہوگئے اور کہا کہ 2 روپے کے لڈو کیوں؟ اس زمانے میں 2 روپے بھی 5 ہزار سے زیادہ ہوا کرتے تھے، حلوائی نے والد کو بتایا کہ میرے پاس 100 روپے تھے اور اس نے 2 روپے کے لڈو دے کر مجھے 98 روپے واپس کیے۔
جاوید شیخ نے کہا کہ ’حلوائی کی بات سن کر والد کو شک ہوگیا وہ فوراً گھر گئے اور اپنے پیسے چیک کیے، والد نے کچھ دوستوں کو لیا اور سب ہمیں ڈھونڈنے نکل گئے، دو دوستوں کے ہمراہ والدصاحب ہمیں ڈھونڈتے ڈھونڈتے اسٹیشن پہنچ گئے جہاں ٹرین چلنےمیں صرف10 منٹ باقی تھے اور ہم پکڑے گئے اس کے بعد گھر لے جاکر الٹا لٹکا کر پٹائی کی گئی‘۔


مشہور خبریں۔
سعودی اتحاد کا الزام لگاتے ہوئے یمن میں شکست کا اعتراف
?️ 11 اکتوبر 2021سچ خبریں:سعودی اتحاد کے ترجمان نے منصور ہادی کی حکومت کے ایک
اکتوبر
پابندیاں کس طرح خود امریکہ کی طرف لوٹ رہی ہیں؟
?️ 30 اکتوبر 2025سچ خبریں: اس مہینے کی پہلی تاریخ کو، صدر ٹرمپ کی انتظامیہ
اکتوبر
وفاقی حکومت نے بجٹ کے ساتھ اہم قوانین متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا
?️ 9 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے بجٹ کے ساتھ اہم قوانین متعارف کرانے
جون
امریکہ لبنان کا تیل اور گیس نکالنے کی راہ میں رکاوٹ
?️ 10 جنوری 2022سچ خبریں:لبنانی پارلیمنٹ کے ایک رکن نے کہا کہ امریکہ لبنان کو
جنوری
عراق کے خلاف نئی امریکی سازش
?️ 16 جون 2024سچ خبریں: حال ہی میں عراق میں امریکی سفیر کے عہدے کے
جون
Kim Kardashian Shares Her Perspective on the College Cheating Scandal
?️ 27 اگست 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such
جبالیا کیمپ میں صیہونی فوج کا بھاری جانی نقصان
?️ 16 مئی 2024سچ خبریں: یوم نکبہ کی 76ویں برسی کے موقع پر صہیونی میڈیا
مئی
وزیر اعظم کا آرمی چیف کو فون
?️ 19 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید
جون