اداکاروں پر صرف کام کی حد تک تنقید ہونی چاہیے، مومنہ اقبال

?️

کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکارہ مومنہ اقبال نے ڈراموں پر کیے جانے والے تبصروں کے بارے میں کہا ہے کہ اداکاروں پر تنقید صرف ان کے کام تک محدود رہنی چاہیے۔

مومنہ اقبال نے حال ہی میں ’سمتھنگ ہاٹ‘ کو دیے گئے انٹرویو میں مختلف موضوعات پر کھل کر بات کی۔

انہوں نے کہا کہ وہ پہلے چھوٹی چھوٹی باتوں پر جذباتی ہو جایا کرتی تھیں، لیکن اب انہوں نے خود کو مضبوط بنا لیا ہے اور اب وہ باتوں کو خود پر اثرانداز نہیں ہونے دیتیں۔

مومنہ اقبال نے بتایا کہ ان کے اندر یہ تبدیلی والد کے انتقال کے بعد آئی اور انہیں لگتا ہے کہ اب کوئی ان کے والد کو جا کر ان کی شکایت نہیں کر سکتا کیونکہ جب انسان زندگی میں کوئی قیمتی چیز کھو دیتا ہے تو وہ لاپروا ہو جاتا ہے۔

جب میزبان نے ان سے پوچھا کہ پروڈیوسرز اور ہدایتکار اکثر شکایت کرتے ہیں کہ اداکار وقت پر سیٹ پر نہیں پہنچتے، تو کیا یہ شکایت درست ہے؟

اس پر مومنہ نے جواب دیا کہ یہ شکایت درست تو ہے لیکن یکطرفہ ہے، کیونکہ صبح 10 بجے اکثر لوگ خود بھی سیٹ پر موجود نہیں ہوتے، تو ایک اداکار اکیلا آکر کیا کرے گا؟

انہوں نے مزید کہا کہ پروڈیوسرز کو یہ بھی دیکھنا چاہیے کہ ہم رات گئے تک کام کرتے ہیں اور جب ہم اپنا کام مکمل طور پر دے رہے ہیں تو شکایت کا جواز باقی نہیں رہتا۔

اداکارہ کے مطابق اصولاً ڈراموں کے سیٹ پر 8 گھنٹے کی شفٹ ہونی چاہیے، تاہم انہیں دیر تک کام کرنے سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اگر کوئی اداکار وقت پر پہنچ بھی جائے، تو سیٹ پر موجود مسائل کی وجہ سے اسے ویسے بھی انتظار کرنا پڑ سکتا ہے، اس لیے سب کو مل کر کام کرنا چاہیے اور ایک دوسرے کو پریشان نہیں کرنا چاہیے۔

پروگرام ’کیا ڈراما ہے‘ میں ڈراموں پر کیے جانے والے تبصروں کے بارے میں مومنہ اقبال نے کہا کہ جب تک تنقید کام سے متعلق ہو، انہیں فرق نہیں پڑتا، لیکن تبصرہ کرتے وقت یہ بھی سوچنا چاہیے کہ ہم سب ایک ہی انڈسٹری کا حصہ ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم سب ایک ہی انڈسٹری کا حصہ ہیں، اس لیے ایک دوسرے کا احترام کرنا ضروری ہے۔

’کیا ڈراما ہے‘ ایک پروگرام ہے جو 24 نیوز پر نشر کیا جاتا ہے جس میں انڈسٹری کی کئی سینئر اداکارائیں حالیہ ڈراموں پر تبصرہ کرتی ہیں۔

گزشتہ دنوں نادیہ خان کو اسی پروگرام میں ڈراموں پر کی گئی تنقید کے باعث ساتھی فنکاروں کی جانب سے تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا، جس کے بعد انہوں نے ناقدین کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کیا تھا۔

مشہور خبریں۔

اسرائیلی اٹارنی جنرل نے نیتن یاہو کو طلب کر لیا

?️ 26 فروری 2026سچ خبریں: اسرائیلی اٹارنی جنرل اور کابینہ کے قانونی مشیر نے وزیر

پی ٹی آئی کے سینیئر رہنماوں کا جہانگیر ترین سے اظہار یکجہتی

?️ 12 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں)  ہفتے کو سیشن کورٹ میں پیشی سے قبل پی ٹی

ملک میں محفوظ ماحول برقرار رکھنا نگران حکومت کی اولین ترجیح ہے، انوار الحق کاکڑ

?️ 27 اگست 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ

برطانوی پارلیمنٹ نے سعودی عرب پر ڈالا سخت دباؤ

?️ 14 نومبر 2021سچ خبریں: برطانوی پارلیمنٹ کے بعض ارکان نے سیکرٹری خارجہ کو ایک

 اسرائیل کا الصمود بیڑے پر حملہ دہشت گردی اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے:ترکی

?️ 2 اکتوبر 2025 اسرائیل کا الصمود بیڑے پر حملہ دہشت گردی اور بین الاقوامی قوانین

کانگریس کو ریپبلکن نمائندے کے اسلامو فوبیا پر مبنی بیان کی مذمت کرنی چاہیے: الہان عمر

?️ 6 دسمبر 2021سچ خبریں:امریکی کانگریس میں مسلم نمائندے الہان عمر کا کہنا ہے کہ

طارق فضل چوہدری نے خیبرپختونخوا میں وزیراعلی تبدیلی کی وجہ بتادی

?️ 21 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نےخیبرپختونخوا میں

سپریم کورٹ کو آگاہ کیے بغیر ملزمان کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل شروع نہیں کیا جائے، چیف جسٹس

?️ 21 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) شہریوں پر فوجی عدالتوں میں مقدمات چلانے کے خلاف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے