‘اداکارائیں جسم فروش نہیں ہوتیں’، مریم نفیس نامناسب پیشکش کرنیوالے افراد پر برہم

?️

کراچی: (سچ خبریں) پاکستانی اداکارہ مریم نفیس نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کچھ لوگوں سے چیٹ کے اسکرین شاٹس شیئر کیے جس میں اداکارہ کو  تنہائی میں  ملاقات اور بولڈ کام کرنے کا بھاری معاوضہ پیش کرنے کا کہا گیا۔

مریم نفیس کی جانب سے شیئر کردہ پیغامات کے اسکرین شاٹس سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جس پر سوشل میڈیا صارفین سخت ناپسندیدگی کا اظہار کررہے ہیں اور ایسے لوگوں کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔

اداکارہ نے واٹس ایپ پر علی شیخ نامی شخص کے آئے میسجز کا اسکرین شاٹ شیئر کیا،  اس شخص نے مریم کو سلام کرنے کے بعد کہا کہ اس نے حال ہی میں لکس اسٹائل ایوارڈز میں مریم کو دیکھا اور اب وہ ان کے ساتھ تنہائی میں کچھ وقت گزارنا چاہتے ہیں اور وہ اس کے لیے انہیں معاوضہ بتائیں۔

اداکارہ نے مذکورہ شخص کے میسیجز پر انہیں غصے بھرا جواب بھی دیا اور انہوں نے اپنے جواب کو بھی شیئر کیا۔

مریم نفیس نے مذکورہ شخص کو  جواب دیا کہ انہیں پیدا کرنے پر ان کی والدہ بھی شرمندہ ہوئی ہوں گی اور یہ کہ ہر عورت کو خریدا نہیں جا سکتا اور اداکارائیں جسم فروش نہیں ہوتیں۔

اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ وہ ایسے تمام اکاؤنٹس کو بے نقاب کریں گی جو ایسے نامناسب مطالبات کرتے ہیں۔

اس کے علاوہ مریم نفیس نے ایک اور انسٹاگرام اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا جس نے خود کو پاکستانی میگزین کے طور پر متعارف کروایا اور اداکارہ کو  دبئی میں بولڈ فوٹو شوٹ کی پیشکش کی۔

اداکارہ نے اس اکاؤنٹ کا بھی اسکرین شاٹ شیئر کیا اور لکھا کہ سب یہی کام کررہے ہیں کیا؟

مشہور خبریں۔

یوکرین کا Zaporizhzhya نیوکلیئر پاور پلانٹ کی عمارت پر حملہ

?️ 7 ستمبر 2022سچ خبریں:یوکرینی فورسز نے Zaporozhye جوہری پاور پلانٹ کی خصوصی عمارت پر

آگے بڑھنے کیلئے ایکسپورٹ میں اضافہ ضروری ہے: عمران خان

?️ 3 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ

قانون سازی ہو اور گمشدگیوں میں ملوث افراد کو پھانسی دی جائے، جسٹس محسن اختر کیانی

?️ 16 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) شاعر احمد فرہاد کی بازیابی کی درخواست پر

کیا غزہ میں امداد داخل ہو رہی ہے؟

?️ 11 مئی 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے بورڈ آف بارڈرز اینڈ کراسنگ کے

ہمارا ہر دن ماں کی محبت سے معمور ہونا  چاہئے:عثمان بزدار

?️ 9 مئی 2021لاہور(سچ خبریں)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ماں سے محبت کے اظہار کے

ایران اور روس نے امریکہ کو کیسے پریشان کر رکھا ہے؟

?️ 24 جولائی 2023سچ خبریں: ایک امریکی ویب سائٹ نے لکھا ہے کہ روس اور

اختر مینگل نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا

?️ 3 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی-مینگل (بی این پی-مینگل) سردار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے