?️
اسلام آباد(سچ خبریں)معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تمام اپوزیشن والے بروکر ہیں،عمران خان کی جنگ سامراج کے خلاف ہے،افواج پاکستان ملکی سلامتی و استحکام کی ضامن ہے،افواج پاکستان ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔
کسی دوسرے حکمران نے اس ملک کےلئے کچھ بھی نہیں کیا،بھلے قوم غریب ہے لیکن غیرت مند ہے،یہ پٹاراکھل گیا کہ باہر بیٹھ کر کہا جاتا ہے کہ ہر صورت عمران خان کو ہٹایا جائے ورنہ سنگین نتائج کے لئے تیار ہوجائیں۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ 7تاریخ کو مراسلہ موصول ہوا،مراسلے میں مطالبات تسلیم نہ کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکی دی گئی،کسی ملک کو ڈکٹیٹ کرنے کی مثال نہیں ملتی،اس میں کچھ صحافیوں کو اعتماد تھاکچھ کو نہیں تھا، پاکستان کو بیرونی ممالک کی جانب سے عمران خان کو ہٹانے پر ڈکٹیٹ کیا جارہا ہے،اگر عمران خان کو نہ ہٹایا گیا تو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔
اس پر میں نے کہا کہ جن صحافیوں کو اس بات پر شبہ تھا وہ بھی کھل کر ان کے حق میں بات کررہے ہیں،نامور صحافی کہہ رہے ہیں کہ بیرونی قوتیں عمران خان کو ہٹانا چاہتی ہیں۔شہباز گل نے کہا کہ ہم اکانومی کے مسائل سے دوچارہیں،ہمیں قرضے لینے پڑتے ہیں،ہم اچھے بھی ہیں اور برے بھی،وزیراعظم عمران خان نے اس ملک کے لئے بہت کچھ کیا ہے،کسی دوسرے حکمرا ن نے اس ملک کےلئے کچھ بھی نہیں کیا،بھلے قوم غریب ہے لیکن غیرت مند ہے،یہ پٹاراکھل گیا کہ باہر بیٹھ کر کہا جاتا ہے کہ ہر صورت عمران خان کو ہٹایا جائے ورنہ سنگین نتائج کے لئے تیار ہوجائیں،اگر عمران خان کو ہٹا دیا تو ان کے سارے گناہ معاف کر دیئے جائیں گےجمعرات کو اسلام آباد میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سیاسی بونوں کو اہمیت نہیں دیتے،یہ تمام اپوزیشن والے بروکر ہیں،عمران خان کی جنگ سامراج کے خلاف ہے،افواج پاکستان ملکی سلامتی و استحکام کی ضامن ہے،افواج پاکستان ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں،وزیراعظم عمران خان نے کسی کو استعفیٰ کی پیشکش نہیں کی،عمران خان ان کے خلاف آخری گیند تک مقابلہ کریں گے۔معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان بہت بہادر لیڈر ہیں،قوم کو اپنے عظیم رہنما پر فخر ہے۔


مشہور خبریں۔
افغانستان سے اب تک 10 ہزار افراد پاکستان میں داخل ہوچکے ہیں:فواد چوہدری
?️ 1 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا
ستمبر
عراق میں صدام کے خوفناک جرائم کا ایک اور انکشاف
?️ 21 ستمبر 2022سچ خبریں:عراق کے شہر نجف اشرف کی شہداء فاؤنڈیشن کے عہدیداروں نے
ستمبر
نتن یاہو خون کا پیاسا ہے: حماس
?️ 22 مئی 2025سچ خبریں: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے صہیونی ریاست کے وزیراعظم بنیامین
مئی
شمالی کوریا کا ایک اور بیلسٹک میزائل تجربہ
?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:جنوبی کوریا نے دعوی کیا ہے کہ شمالی کوریا نے درمیانی
اکتوبر
ٹرمپ نے صحت کے پروگراموں کے لیے فنڈنگ روک دی
?️ 2 اگست 2025سچ خبریں: وال اسٹریٹ جرنل نے اعلان کیا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے
اگست
بھارتی کوششیں ناکام، آئی ایم ایف نے پاکستان کو ایک ارب 2 کروڑ 30 لاکھ ڈالر جاری کردیے
?️ 14 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) بھارت کی تمام ترکوششیں ناکام ہوگئیں اور عالمی
مئی
میں استعفیٰ نہیں دوں گا: برطانوی وزیراعظم کا کابینہ سے خطاب
?️ 7 جولائی 2022سچ خبریں: کابینہ کے وزراء کے بڑے پیمانے پر استعفوں کے بعد
جولائی
سعودی عرب کی جیلوں میں قید فلسطینی رہنماؤں کی رہائی کے لیئے فلسطینیوں نے شدید مظاہرے شروع کردیئے
?️ 30 مارچ 2021غزہ (سچ خبریں) سعودی عرب کی جیلوں میں بغیر کسی جرم کے
مارچ