?️
اسلام آباد (سچ خبریں) یومِ عاشور پر شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہوئے ملک بھر میں یوم عاشور کی مجالس برپا کی گئیں اور جلوس نکالے گئے۔
تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں عاشورہ کے جلوسوں میں عزاداری اور سینہ کوبی کی گئی، مجالس میں حضرت امام حسین رضی اللّٰہ عنہ اور ان کے رفقاء کی عظیم قربانی کا ذکر کیا گیا۔ اس موقع پر جلوسوں اور مجالس کے مقام پر موبائل فون سروس معطل ہے، جبکہ کئی شہروں میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی بھی عائد ہے۔
ذرائع کے مطابق کراچی میں نشتر پارک سے مجلس کے بعد شروع ہونے والا 10 محرم الحرام کا مرکزی جلوس مقررہ راستوں صدر ریگل چوک، تبت سینٹر ایم اے جناح روڈ سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیان کھارادر پہنچ کر اختتام پزیر ہوگیا۔ لاہور میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پزیر ہو گیا۔
مرکزی جلوس گزشتہ شب نثار حویلی اندرونِ موچی گیٹ سے برآمد ہوا تھا، جلوس کے روٹ پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ پشاور میں یومِ عاشور کے تمام جلوس اپنی امام بارگاہوں میں پہنچ کر ختم ہو گئے، جلوسوں میں شریک عزاداروں نے زنجیر زنی، سینہ کوبی اور نوحہ خوانی کی۔ تمام جلوسوں کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، سی سی ٹی وی کیمروں اور ڈرونز کے ذریعے جلوسوں کی نگرانی کی گئی۔
پشاور میں امام بارہ گاہ حاجی ملک رحمٰن اور عالم شاہ جعفری کے جلوس بھی اختتام پزیر ہوگئے۔ کوئٹہ میں یومِ عاشور کا مرکزی جلوس علمدار روڈ کی امام بارگاہ ہزارہ ناصر آباد پہنچ کر اختتام پزیر ہو گیا، اس سے قبل 3 دستے پنجابی امام بارگاہ پہنچ کر اختتام پزیر ہوئے۔
کراچی اور لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند کی گئی جبکہ موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کی گئی۔
مشہور خبریں۔
جمعیت علماء اسلام ف کا ملک میں نئے عام انتخابات کا مطالبہ
?️ 22 ستمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام ف نے ملک میں نئے عام انتخابات کا مطالبہ
ستمبر
افغان سفیر کی بیٹی میری بیٹی ہے
?️ 2 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا
اگست
آصف زرداری، نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کا ریفرنس چلے گا یا نہیں؟ فیصلہ محفوظ
?️ 25 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیر
ستمبر
نیتن یاہو نے اپنی پارٹی میں بھی پھوٹ ڈال دی
?️ 25 جون 2021سچ خبریں:سابق صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاھو کی جانب سے مشیروں
جون
افغانستان میں زلزلہ،ہلاکتوں کی تعداد
?️ 8 اکتوبر 2023سچ خبریں: بعض ذرائع ابلاغ نے افغان حکام کے حوالے سے اعلان
اکتوبر
امریکہ کے سامنے جھکنا اسے مزید گستاخ بنا دے گا:چین
?️ 29 اپریل 2025 سچ خبریں:چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے بریکس اجلاس میں کہا
اپریل
افغانستان کو بدترین خشک سالی اور خوراک کے بحران کا سامنا
?️ 4 دسمبر 2021سچ خبریں : انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس اینڈ ریڈ کریسنٹ سوسائٹیز
دسمبر
عالمی بینک نے پاکستان کے ٹیکس نظام کوانتہائی غیر منصفانہ اور بے ہودہ قرار دیدیا
?️ 17 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی بینک نے پاکستان کے ٹیکس نظام کوانتہائی
اپریل