🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دعویٰ کیا کہ یوسف رضا گیلانی نے استعفیٰ نہیں دینا، انہوں نے اسی تنخواہ پر کام کرنا ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جو شخص ملک کا وزیراعظم رہ چکا ہو، اسے اپوزیشن لیڈر کی جگہ جچتی نہیں ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ یوسف رضا گیلانی نے اپوزیشن لیڈر بننے کے لیے ووٹ خریدے۔ ان کا کہنا تھا کہ سینیٹر ضرور بنیں مگر خریدو فروخت سے نہ بنیں۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پی ڈی ایم میں اختلافات کی وجہ یوسف رضا گیلانی ہیں۔
مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اصولوں پر قومی اسمبلی کی نشست چھوڑی، وزارت خارجہ سے استعفیٰ دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اپوزیشن لیڈر کی سیٹ چھوڑنے کو تیار نہیں ہیں۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی نے بطور اپویشن لیڈر اپنا استعفیٰ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کو جمع کروایا تھا۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ میرا تعلق میری پارٹی کے ساتھ ہے اور مجھے یہ عہدہ پارٹی نے دیا تھا۔
یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سینیٹ میں بل کی منظوری کی ذمہ داری چیئرمین پر عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ نے خود بل کے حق میں ووٹ دیا حالانکہ چیئرمین سینیٹ ہاوس کا کسٹوڈین ہوتا ہے حکومت کا نہیں۔ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی نے استفسار کیا کہ بل کو انہیں خفیہ رکھنے کی ضرورت کیا تھی؟ میں نے ہاؤس میں بھی کہا تھا کہ اس کا کریڈٹ چیئرمین کو ملنا چاہئیے۔
پروگرام کے دوران پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ میں نے پوری زندگی پارٹی کے لیے قربانی دی ، میں نے وزیراعظم کے عہدے سے استعفیٰ دیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے کوئی ڈیل نہیں کی، اگر ڈیل کی ہوتی تو میں چیئرمین سینیٹ ہوتا۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ 16 ممبرز ہمارے ایسے ہیں جنہوں دھوکہ دیا۔یوسف رضا گیلانی نے کہا ک ہعدم اعتماد کے لیے انہیں سپورٹ ملی تھی، ہر ایم این اے کو فنڈز دیئے گئے تھے۔
مشہور خبریں۔
پنجاب میں انتظامی سہولت کیلئے نئی تحصیلیں اوراضلاع بنائے جا رہے ہیں
🗓️ 1 فروری 2022لاہور (سچ خبریں) ڈیرہ غازی خان میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وزیر
فروری
صیہونی اسلحہ سے روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام
🗓️ 3 جولائی 2022سچ خبریں:عبرانی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ انسانی حقوق کی تنظیموں
جولائی
حزب اللہ کے ڈرون اور میزائل کہاں تک پہنچ چکے ہیں؟
🗓️ 11 جون 2024سچ خبریں: اسرائیلی ذرائع نے تسلیم کیا ہے کہ حزب اللہ نے
جون
سعودی عرب کو روسی ہتھیار یمنیوں کو دیے جانے کا خوف
🗓️ 23 دسمبر 2022سچ خبریں:یمن کی تحریک انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے ایک رکن
دسمبر
ایس بی سی اے نے رہائشی پلاٹس پر تجارتی اور تفریحی سرگرمیوں کی اجازت دے دی
🗓️ 30 مارچ 2025کراچی: (سچ خبریں) حکومت سندھ نے شہر بھر میں رہائشی علاقوں میں
مارچ
ٹرین حادثے کے بارے میں نئے انکشافات سامنے آگئے
🗓️ 14 جون 2021گھوٹکی (سچ خبریں) رپورٹ کے مطابق لگیج وین میں حد سے زیادہ
جون
افغانستان میں امریکہ کے خلاف مظاہرہ
🗓️ 12 اگست 2022سچ خبریں:افغانستان کے دارالحکومت کابل میں امریکہ کے خلاف مظاہرہ کیا گیا
اگست
چیف جسٹس کی ماہانہ تنخواہ بڑھا کر 12 لاکھ 29 ہزار 189 روپے مقرر
🗓️ 4 جولائی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) قائم مقام صدر اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی
جولائی