یورپی ممالک نے پی آئی اے سے مدد مانگی

پی آئی اے

?️

کابل (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق یورپی یونین نے کابل میں پھنسے اپنے لوگوں کے انخلا کے لیے پی آئی اے سے مدد مانگ ‏لی۔یورپی یونین کےپاکستان میں معین سفیر نے سی ای او پی آئی اے کو خط لکھا جس میں کابل ‏میں پھنسے 420 مسافروں کو پاکستان لانےکی درخواست کی گئی ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ کابل ائیرپورٹ پر ہمارے 420 ملازمین اور ان کے بچے پھنسےہیں یورپی ‏یونین کےلوگوں کوپی آئی اےکےذریعےپاکستان لایاجائے ترجیحی بنیادوں پر 251لوگوں کوکابل ے ‏نکالا جائے۔مسافروں کو دوسری ائیرلائنز سے یورپ منتقل کرنے کے انتظامات کی درخواست بھی کی گئی ہے۔‏ایشئن ڈویولپمنٹ بینک کےڈی جی نے پی آئی اے کےسی ای او کو خط لکھ کر ایشئن ڈویلپمنٹ ‏بینک کے عملےکے جلد انخلا کیلئے درخواست کی ہے۔

‏خط کے مطابق اےڈی پی کے 290 مسافروں کو کابل سے پاکستان منتقل کیا جائے اےڈی بی اپنے ‏شہریوں کیلئے اسلام آبادسے 2خصوصی پروازوں کاانتظام کرےگا، اےڈی بی اسٹاف کیلئےعملہ‏اسلام آباد میں انتظامات مکمل کرے گا۔واضح رہے کہ قومی ایئرلائن پی آئی اے نے افغانستان کا فضائی آپریشن دوبارہ شروع کردیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ افغانستان میں پاکستانی سفارتخانہ نے اس حوالہ سے فی الفور قومی فضائی کمپنی پی آئی اے سے رابطہ کیا اور پی آئی اے نے انسانی بنیادوں پر کابل کیلئے پروازوں کی منصوبہ بندی شروع کر دی تاکہ انخلاء کے مشن میں معاونت فراہم کی جا سکے۔
پی آئی اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ قومی فضائی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایئر مارشل ارشد ملک نے انسانی ضروریات کے پیش نظر اور علاقائی سطح پر ایک بڑی فضائی کمپنی ہونے کی حیثیت سے افغانستان میں مقیم غیر ملکی شہریوں، عالمی اداروں اور بین الاقوامی کمپنیوں کے اہلکاروں کو افغانستان سے بحفاظت نکالنے کی ذمہ داری قبول کی۔انہوں نے کہا کہ افغانستان سے بحفاظت انخلاء کے حوالہ سے پی آئی اے سے امریکی شہریوں، فلپائن، کینیڈا، جرمنی، جاپان اور ہالینڈ کے سفارتکاروں سمیت عالمی اداروں، بین الاقوامی خبر رساں ایجنسیوں نے رابطہ کیا اور اپنے لوگوں کو کابل سے نکالنے کیلئے پی آئی اے کی استعداد اور پروازوں کے اوقات کار کے حوالہ سے معلومات حاصل کیں۔
ترجمان نے کہا کہ قبل ازیں قومی فضائی کمپنی ایئر بس اے۔320 کے ذریعے کابل کیلئے ہفتہ وار پانچ پروازیں آپریٹ کر رہی تھی جن کو فوری طور پر بڑے ہوائی جہازوں بوئنگ۔777 پروازوں میں تبدیل کیا گیا اور مسافروں کی ضروریات کے پیش نظر رواں ہفتہ کے دوران پروازوں کو 14 تک بڑھانے کی منصوبہ بندی کی گئی۔ یہ منصوبہ بندی پی آئی اے کے فلائٹ آپریشن، فلائٹ سیفٹی، سکیورٹی اور مقامی حکام پر مشتمل خصوصی آپریشنل ڈیسک نے کی۔

مشہور خبریں۔

بھارت مقبوضہ کشمیر کی حیثیت کے حوالے سے اگست 2019 کا غیرقانونی اقدام واپس لے، او آئی سی

?️ 12 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے جموں و

سندھ حکومت کراچی سے سکھر تک ’بلٹ ٹرین‘ چلانا چاہتی ہے، شرجیل میمن

?️ 9 دسمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) سندھ کے وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل

نادرا نے شناختی کارڈ نہ بنوانے والوں کیلئے سخت وارننگ جاری کر دی

?️ 27 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا)نے شناختی

حکومت کا ساتھ محبت نہیں مجبوری میں دے رہے ہیں۔ گورنر پنجاب

?️ 28 جنوری 2026لاہور (سچ خبریں) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا کہنا ہےکہ موجودہ

غزہ میں مارے گئے بچے

?️ 9 اگست 2022سچ خبریں:    غزہ پر حالیہ تین روزہ حملے میں پانچ سالہ

ایپسٹین سے میرا کوئی تعلق کے ساتھ کوئی تعلق نہیں:ٹرمپ

?️ 3 فروری 2026سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جیفری ایپسٹین سے کسی بھی تعلق

امریکہ میں انٹرنیٹ کی نگرانی کیسے کی جاتی ہے؟

?️ 21 دسمبر 2022سچ خبریں:اس وقت امریکی سیاسی رہنماؤں کو ایسے خوف کا سامنا ہے

انقرہ-ابوظہبی تعلقات میں وسعت؛ یمن جنگ میں ترک ہتھیاروں کا استعمال

?️ 20 فروری 2022سچ خبریں:متحدہ عرب امارات ترکی سے ہتھیار خریدنے اور انہیں یمن کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے