?️
لاہور (سچ خبریں) وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے صحت کارڈ سے متعلق اہم بیان دیتے ہوئے کہا پنجاب میں صحت کارڈ کا اجرا تیزی سے جاری ہے۔ صحت کارڈ کے لیے نادرا میں رجسٹر ہونا لازمی ہے‘ بچوں کا نادرا میں اندراج ہونا بھی ضروری ہے‘ نادرا میں رجسٹر ہوئے بغیر صحت کارڈ نہیں ملے گا۔
لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ اسپتالوں میں بھی ہیلتھ کارڈ کے حامل مریض آرہے ہیں، صحت کارڈ گھر کے سربراہ کو ملے گا،خاندان کے سربراہ بچوں کا اندراج یقینی بنائیں۔ ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور ان کے بچوں کو بھی صحت کارڈ دیں گے۔
یاسمین راشد نے کہا کہ اومی کرون کا پھیلاؤ تیزی سے ہوتا ہے اس لیے لوگ زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں، اومی کرون کی وجہ سے انفیکشنز بڑھ رہے ہیں اور پنجاب میں اومی کرون کے 170 کیسز ہیں۔وزیر صحت نے کہا کہ لاہور میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.8 فیصد ہے۔
شادی اور دیگر تقریبات میں حفاظتی اقدامات مدنظر نہیں رکھے جا رہے ہیں، اومی کرون سے بچاؤ کے لیے ماسک کا استعمال اور سماجی فاصلے پر عملدر آمد ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ان شاء اللہ بہت جلد پولیو فری ممالک کی فہرست میں آ جائے گا۔
خیال رہے کہ وزیراعظم نے گورنر ہاوس لاہور میں خصوصی تقریب کے دوران صوبہ پنجاب میں صحت کارڈز کی باقاعدہ تقسیم کا آغاز کردیا ، اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحت کارڈ بہترین اقدام ہے اور پنجاب کے ہر خاندان کو صحت کارڈ میسر ہو گا ، فلاحی ریاست میں ہر آدمی کی بنیادی ضرورت پوری ہوتی ہے ، پنجاب کے ہر خاندان کو ہیلتھ انشورنس ملے گی، 10 لاکھ روپے تک کسی بھی ہسپتال میں جا کر علاج کروا سکتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
صیہونی حکومت پر دباؤ ڈالنے کے لیے امریکہ سے عون کی بے فائدہ درخواست
?️ 23 فروری 2025سچ خبریں: لبنان کے صدر جوزف عون نے کہا کہ اسرائیل لبنانی
فروری
عوام کے ووٹ پر قابو پانے کے لیے امریکہ میں دو طرفہ جدوجہد
?️ 8 اگست 2025سچ خبریں: امریکہ میں پارٹی کی دوبارہ تقسیم ایک ایسا طریقہ ہے
اگست
پیپلزپارٹی کی 15 سال سے سندھ میں حکومت ہے، 15 منصوبے گنوادیں؟ مریم نواز
?️ 25 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر و
جنوری
ٹرمپ کے صلح منصوبے نے یوکرین کے حامیوں کو دباؤ میں ڈال دیا
?️ 23 نومبر 2025 ٹرمپ کے صلح منصوبے نے یوکرین کے حامیوں کو دباؤ میں
نومبر
عراق کے نصراللہ بچے
?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: عراق کی پارلیمنٹ کے رکن مصطفی سند نے وزارت صحت
اکتوبر
مغربی کنارے میں آتش فشاں فعال
?️ 13 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت نے مغربی کنارے میں سمر ٹینٹ کے نام سے
ستمبر
فلسطین کے حوالے سے آنکارا کی پالیسیوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی: ترکی وزیر خارجہ
?️ 11 فروری 2022سچ خبریں: چاوش اوغلو نے آج TRT کو بتایا کہ تل ابیب
فروری
فلسطینی مزاحمتی گروہ کی صیہونیوں کو شدید دھمکی
?️ 29 جولائی 2023سچ خبریں: فلسطینی مزاحمتی گروپ عرین الاسود نے صہیونی دشمن کو وسیع
جولائی