یاسمین راشد کا بزرگ شہریوں کو دوسری ویکسین لگوانے پر زور

یاسمین راشدکا عوام سے  ویکسینیشن کے متعلق غلط فہمیوں پر دھیان نہ دینے کی اپیل

?️

لاہور(سچ خبریں) وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے بزرگ شہریوں کو دوسری ویکسین لگوانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ  10مارچ کو کورونا ویکسین لگوانے والے بزرگ شہری یکم اپریل کو دوبارہ ویکسین لگوائیں جس کے پیش نظر  اتوار والے دن بھی ویکسی نیشن سینٹرز کھلے رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد نے عوام کے نام پیغام میں کہا کہ بزرگ شہریوں نے جس سینٹر سے پہلی ڈوز لگوائی دوسری ڈوز بھی اسی سینٹر سے لگوائیں۔انہوں نے بتایا کہ دوسری ڈوز لگوانے والے شہریوں کو میسج موصول نہ ہونے کی صورت میں بھی بائیسویں دن ویکسین لگا دی جائے گی۔

یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ اتوار کے روز بھی ویکسی نیشن سینٹر کھلے رہیں گے،ویکسی نیشن سینٹرز پر وافر مقدار میں کورونا ویکسین دستیاب ہے۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں 126 کورونا ویکسی نیشن سینٹر بنائے گئے ہیں، روزانہ تقریباً 20 ہزار بزرگ شہریوں کو کورونا ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ چین سے ویکسین کی10لاکھ ڈوز جلد پاکستان پہنچے گی،50 سال عمر سے زائد افراد کی رجسٹریشن شروع کر دی ہے۔ خیال رہے کہ اکستان کی چین سے خریدی گئی کورونا ویکسین کی دوسری کھیپ آج خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد آئے گی ، دوسری کھیپ سائینو فارم ویکسین کی 5 لاکھ ڈوزز پر مشتمل ہے۔

مشہور خبریں۔

بن سلمان کا علاقائی دورہ

?️ 5 دسمبر 2021سچ خبریں:عرب سفارتی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ سعودی عرب کے

ایران کے خلاف جنگ کے نتائج پر عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس مختلف تجزیے

?️ 11 جولائی 2026سچ خبریں:ایران کے خلاف امریکہ اور صہیونی حکومت کی جنگ کے بعد

عدت میں نکاح کیس کا فیصلہ

?️ 13 جولائی 2024سچ خبریں: اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے سابق وزیر

اگر معاہدہ ٹوٹ گیا تو یمنی ہم پر حملہ کریں گے: عبرانی میڈیا

?️ 20 فروری 2025سچ خبریں: اسرائیلی حکومت کی والہ نیوز ویب سائٹ نے حماس کے

سویلین کیلئے ملٹری کورٹس اے پی ایس جیسے مجرمان کیلئے بنی تھیں، جسٹس مسرت ہلالی

?️ 8 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کی رکن

دہشت گردانہ حملہ ناکام بنانے پر وزیراعظم کا سیکیورٹی جوانوں کو سلام

?️ 3 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان  نے پنجگور اور نوشکی

نصراللہ کی شہادت کے بعد حزب اللہ کی جیت کا کارڈ

?️ 25 فروری 2025 سچ خبریں: سید حسن نصر اللہ کی شہادت کے بعد حزب اللہ

امریکہ نے ایک بار پھر خطہ میں اپنی موجودگی کی وجوہات ظاہر کر دیں:شام

?️ 29 جون 2021سچ خبریں:شامی وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ شام اور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے