ہمیں چپ رہنے کیلئے بہت سارے لوگوں نے رابطے کئے،علیمہ خان

?️

لاہور: (سچ خبریں) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ ہمیں چپ رہنے کیلئے بہت سارے لوگوں نے رابطے کئے ہیں، ڈیل کا مطلب کیا ہے؟ ڈیل کا مطلب ہے چپ رہیں،عمران خان کو جیل سے نکال دیں گے آپ بس چپ رہیں۔

انسداد دہشتگردی لاہور کی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ 9 مئی جناح ہاؤس حملہ کیس پر سماعت ہوئی اور ہم اس کیس کیلئے آئے ہیں لیکن یہاں تو جج ہی نہیں ہے، کبھی تفتیشی افسر نہیں آتا تو کبھی جج نہیں آتے، لوگوں کو 9ماہ سے تنگ کیا جا رہا ہے۔

تفتیش ہی مکمل نہیں ہو رہی۔ایف آئی اے اسلام آباد نے بھی طلب کر رکھا ہے۔علیمہ خان کامزید کہنا تھا کہ انہوں نے کہا کہ ہم 800 دہشت گرد اگلی بار میڈیا اور مریم نواز کو ساتھ لے کر جائیں گے، ہم پر ن لیگ کا آفس جلانے کا مقدمہ درج کیا گیا، ہم ماڈل ٹاوٴن اور کلمہ چوک جائیں گے، آپ اور ہم پیدل یہ سفر کریں گے اور تفتیشی کو ساتھ لے کر جائیں گے، ہم ماڈل ٹاوٴن ن لیگ کے دفتر اور اس کے بعد پھر ہم کلمہ چوک اور پھر ہم کور کمانڈر کے گھر جائیں گے، ہم چیف منسٹر اور تفتیشی افسر کو تفتیش کر کے دکھائیں گے۔

حالیہ الیکشن میں عوام کا مینڈیٹ چوری کیا گیا ہے، لوگ اب غربت کی لائن سے نیچے چلے جائیں گے۔عمران خان کی صحت کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی ٹھیک ہیں، بانی پی ٹی آئی کی آنت میں تکلیف تھی سپرنٹنڈنٹ کو ہمیں بتانا چاہیے تھا تاکہ ہم اپنے ڈاکٹر کا بندوبست کریں، سپرنٹنڈنٹ کہتا ہے ہمیں اوپر سے اجازت لینا پڑتی ہے۔ہر پیشی پر کوئی نہ کوئی بہانہ بنایا جاتا ہے ۔یہ کیس کو ختم ہی نہیں کرنا چاہتے اسے لٹکا کر رکھنا چاہتے ہیں اسی لئے ہر پیشی کبھی تفتیشی افسر نہیں آتا تو کبھی جج صاحب چھٹی پر چلے جاتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

ایران جنگ کے بعد کے اثرات؛ تیل کی قیمت 90 ڈالر سے اوپر

?️ 20 جولائی 2026سچ خبریں: برینٹ خام تیل کی قیمت میں تین فیصد اضافے کے

مصر میں مساجد اہل بیت کی کی ترقی اور بہتری کا منصوبہ

?️ 3 جولائی 2022سچ خبریں:مصر میں مساجد کی ترقی کے لیے فلاحی تنظیم نے اس

بھارتی میزائل کا پاکستان میں گرنا تشویش کا باعث ہے:شاہ محمود قریشی

?️ 2 اپریل 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سی

عوام کو بجلی میں ریلیف دیا، عنقریب ایک اور بڑی خوشخبری دیں گے، وفاقی وزیر

?️ 13 اپریل 2025لاہور: (سچ خبریں) وفاقی وزیر پبلک افیئرز رانا مبشر اقبال نے کہا

پاکستان میں حکومت کی تبدیلی کے الزامات افسوسناک، ان میں کوئی صداقت نہیں: امریکی سفیر

?️ 30 ستمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے

صیہونی پالیسیاں نسلی امتیاز بر مبنی ہیں؛ یورپی عہدیدار کا کم‌سابقہ اعتراف

?️ 13 جون 2026سچ خبریں:یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کاویہ کالاس نے غیرعلنی

مسکو کا باکو کی پالیسی پر غصہ کی وجہ

?️ 10 جولائی 2025سچ خبریں: روس اور آذربائیجان کے درمیان حالیہ تنازعات سنگین مراحل میں

امریکی کانگریس میں ٹرمپ کا پہلا خطاب کیسا رہا؟

?️ 6 مارچ 2025سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کانگریس میں پہلا خطاب شدید تنازعات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے