اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم عمران خان نے یوم پاکستان کے موقع پر جاری کردہ اپنے پیغام میں کہا کہ 23 مارچ تخلیق پاکستان کے حقیقی مقاصد پر کاربند رہنے اور عزم کی تجدید کا دن ہے۔ بابائے قوم، تحریک آزادی کے رہنماؤں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے یوم پاکستان پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نوجوانوں کے لیے یہ جاننا ضروری ہے کہ پاکستان طویل جدوجہد کے بعد وجود میں آیا۔ استحکام اور ترقی کی کلید محنت، دیانت داری، اخلاقیات میں مضمر ہے۔عمران خان نے کہا ہے کہ ہمیں قائد اعظم کے سنہری اصولوں ایمان، اتحاد، تنظیم پر کاربند ہونے کی ضرورت ہے۔
عمران خان نے کہا کہ ہمیں خود کو ریاست مدینہ کی طرز پر حقیقی فلاحی ریاست کے لیے وقف کرنا چاہیے اور ہمیں بحیثیت قوم درپیش چیلنجزکا ادراک کرنا چاہیے۔ حکومت نےغربت کے خاتمے اور انصاف کے لیے اصلاحات متعارف کرائیں اب ہماری توجہ معاشرے کے نظر انداز طبقے اور مساوی مواقع پر مرکوز ہے۔
عمران خان نے کہا کہ نوجوانوں کے لیے یہ جاننا ضروری ہے کہ پاکستان طویل جدوجہد کے بعد وجود میں آیا۔ استحکام اور ترقی کی کلید محنت، دیانت داری، اخلاقیات میں مضمر ہے، انہوں نے کہا کہ 23 مارچ تخلیق پاکستان کے حقیقی مقاصد پر کاربند رہنے اور عزم کی تجدید کا دن ہے
انہوں نے کہا کہ کامیاب پاکستان پروگرام زبردست اقتصادی فوائد کا حامل ہے اور قومی صحت کارڈ کے فلیگ شپ پروگرام تاریخ میں بے مثال پروگرام ہے۔ ماضی کی حکومتوں نے قومی مفاد پر ذاتی مفادات کو ترجیح دی لیکن ہم اپنی عظمت رفتہ کی بحالی کی شاہراہ پر گامزن ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیں خود کو ریاست مدینہ کی طرز پر حقیقی فلاحی ریاست کے لیے وقف کرنا چاہیے اور ہمیں بحیثیت قوم درپیش چیلنجزکا ادراک کرنا چاہیے۔
مشہور خبریں۔
زیاد النخالہ مزید 4 سال کے لیے فلسطینی اسلامی جہاد کے قائد
فروری
برطانیہ پر شام میں خواتین اور بچوں پر تشدد میں ملوث ہونے کا الزام
اکتوبر
90 سے زائد ممالک کی فلسطینیوں کے خلاف صیہونی جارحیت کی مذمت
جنوری
ریاست مینیسوٹا کے گورنر نائب صدر نامزد امریکہ کی عرب کمیونٹی خوشحال
اگست
امریکہ، اسرائیل سے مشاورت کے لئے ایران کے ساتھ ہونے والے جوہری مذاکرات ملتوی کررہا ہے: اسرائیلی اخبار
جون
پورے ملک میں درجہ حرارت میں اضافہ؛ گرمی سے کیسے بچیں؟
جولائی
عدم اعتماد کی تحریک ایک بین الاقوامی سازش تھی:فواد چوہدری
اپریل
بدنام زمانہ دہشت گرد تنظیم داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کے اہم ساتھی کو گرفتار کرلیا گیا
مئی