ہمیں بھیک نہیں چاہیئے، وفاق سے اپنا حق مانگتے ہیں، علی امین گنڈاپور

?️

ڈیرہ اسماعیل خان: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہمیں بھیک نہیں چاہیے، وفاق سے اپنا حق مانگتے ہیں۔ اپنے آبائی علاقہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبے کے حقوق سے وفاق انکار نہیں کرسکتا، قومیں قرضوں سے نہیں بنتیں، ریاست اپنےعوام کو بنیادی سہولتیں نہ دے سکے تو کیا کہا جائے، مہنگائی پر کنٹرول کرنا لازمی ہے جب کہ امن و امان میری پہلی ترجیح ہے اور صحت کارڈ کا دوبارہ اجراء کردیا گیا ہے۔

علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ عمران خان سے دو ملاقاتیں ہوئیں انہیں صرف ملک کی فکر ہے، ملک کے ساتھ جو کچھ کیا گیا انتظار ہے کہ یہ سازشی کب بے نقاب ہوں گے، ایک سازش کے تحت ملک کے ساتھ جو کیا گیا جلد لوگوں کے سامنے آجائے گا، اب انتظار ہے کہ کب یہ سازشی بے نقاب ہوں گے، ہم نے اصلاح کرنی ہے اور آگے بڑھنا ہے، اگر ہم انتقام پر لگے رہیں گے تو اصلاح نہیں ہو پائے گی، ہم نے معاشرے کو ٹھیک کرنا ہے اور اصلاح کرنی ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی، علی امین بغیر سرکاری پروٹوکول کے اڈیالہ جیل پہنچے جہاں انہوں نے جیل کے کانفرنس روم میں بانی پی ٹی آئی سے 30 منٹ تک ملک میں موجودہ سیاسی صورتحال پر بات چیت کی، بعد ازاں وزیراعلی وہاں سے واپس روانہ ہوگئے۔

علاوہ ازیں وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی ہے، پشاور سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے دہشتگردوں کا جوان مردی سے مقابلہ کر کے جام شہادت نوش کیا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز نے لازوال قربانیاں دی ہیں، ملک اور قوم کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے، ملک میں امن کیلئے سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

مشہور خبریں۔

دبئی نے پاکستان سے مسافر پروازوں پر پابندی عائد کر دی

?️ 27 جون 2021دُبئی(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق  بتایا جا رہا تھا کہ اماراتی حکومت

نواز شریف کی وطن واپسی: مسلم لیگ (ن) کو مینار پاکستان میں 21 اکتوبر کو جلسے کی اجازت

?️ 15 اکتوبر 2023لاہور 🙁سچ خبریں) لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے پاکستان مسلم لیگ (ن)

وزیر خزانہ نے پاکستانی عوام کو دنیا کی بہترین قوم قرار دیا

?️ 13 فروری 2022کراچی(سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ پاکستانی

کورونا:ملک بھرمیں مزید 76 مریض انتقال کر گئے

?️ 16 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) کورونا وائرس کی تیسری  لہر میں اگرچہ اعدادا و

صہیونی حکومت کے بھاری اسلحہ جاتی سرمایہ کاری منصوبے کا انکشاف

?️ 25 دسمبر 2025سچ خبریں:صہیونی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ تل

یورپ میں قرآن پاک کو بار بار جلانے کے واقعات کے پس پردہ مقاصد

?️ 17 مارچ 2024سچ خبریں: گذشتہ میں شمالی یورپی ممالک جیسے سویڈن، ہالینڈ اور ڈنمارک

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انکشاف، دوسری جماعتوں کے لوگوں نے بھی مجھے ووٹ دیئے

?️ 18 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) موجودہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نے

زخمی صیہونیوں کی تعداد 8 ہزار 564 تک پہونچ گئی

?️ 2 مئی 2026سچ خبریں: صیہونی حکومت کی وزارت صحت نے اعتراف کیا کہ امریکہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے