ہمیں اپنی فوج پر فخر ہے:فواد چوہدری

فواد چودہری

🗓️

اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاک فوج میں سپاہی سے جنرل تک یہ جوان ایک خاندان میں پروئے ہوئے ہیں ہمیں اپنی فوج پر فخر ہے انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےعید الفطر کا دن لائن آف کنٹرول پر فوجی دستوں کےساتھ گزارا فوج کی دیگر قیادت بھی اپنے ٹروپس کے ساتھ موجود رہی۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاک فوج میں سپاہی سے جنرل تک یہ جوان ایک خاندان میں پروئے ہوئے ہیں، ان کی راتیں جاگتی ہیں تا کہ عوام رات کو سوسکیں، ہمیں آپ پر فخر ہے۔

واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عید الفطر ایل او سی پر تعینات جوانوں کے ساتھ گزاری تھی۔ اس موقع پر انہوں نے فوجی جوانوں کے حوصلے، جذبے اور آپریشنل تیاری کو سراہا، اور کورونا کی روک تھام کے لئے سول انتظامیہ سےفارمیشن کے تعاون کی تعریف کرتے ہوئے کورونا سے بچاؤ کے لئے ہر ممکن احتیاط برتنے کی ضرورت پر زور دیا۔

مشہور خبریں۔

کل کے جنگ طلب آج کے انسانی حقوق کے دعویدار

🗓️ 2 مئی 2022سچ خبریں:کچھ اموات کو دوسروں سے زیادہ اہم نہیں سمجھا جا سکتا

اکتوبر میں پاکستان سب سے کم انٹرنیٹ رفتار والے ملکوں میں شامل رہا، اسپیڈ ٹیسٹ گلوبل انڈیکس

🗓️ 10 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اوکلا کے اسپیڈ ٹیسٹ گلوبل انڈیکس کے اعداد

قابضین کی جیلوں سے غزہ کے بچوں کی خوفناک داستانیں

🗓️ 1 مارچ 2025سچ خبریں: جمعرات کو قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے میں رہا ہونے کے

سندھ : آج سے انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز

🗓️ 24 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں) صوبہ سندھ میں انسداد پولیو مہم کا آج 24

صیہونیوں کے ہاتھوں مغربی کنارے میں 12 فلسطینی گرفتار

🗓️ 15 مارچ 2022سچ خبریں:اسرائیلی فوج نے پیر کے روز مغربی کنارے سے 12 فلسطینیوں

نہروں کا معاملہ پنجاب کے وزرا نے خراب کیا، مرتضیٰ وہاب کا کینال منصوبہ ختم کرنے مطالبہ

🗓️ 20 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) میئر کراچی اور سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب

سعودی، شام کے درمیان اقتصادی اور تجارتی معاہدہ

🗓️ 14 جون 2023سچ خبریں:سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے اعلان کیا ہے

قرآن کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری

🗓️ 30 جون 2023سچ خبریں:اپنے ملک سے سویڈن فرار ہونے والے 37 سالہ عراقی تارک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے