?️
اسلام آباد: (سچ خبریں)پاکستان کے ہمسایہ ممالک افغانستان اور ایران سے سبزیوں کی درآمدات کے بعد ملک میں گزستہ ہفتے کے مقابلے ٹماٹر اور پیاز کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ہفتے کی نسبت سبزیوں کی قیمتوں میں کمی آئی ہے لیکن مہنگائی کی وجہ سے اب بھی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کررہی ہیں، ایک کلو گرام ٹماٹر 180 روپے میں فروخت ہورہے ہیں جبکہ 5 کلو پیاز 440 روپے میں فروخت ہورہے ہیں، جہاں گزشتہ ہفتے ان کی قیمتیں بالترتیب 230 روپے اور 620 روپے تھیں۔
اسی طرح تورئی، بھنڈی اور بینگن کی قیمتوں میں کمی آئی ہے جبکہ دیگر سبزیوں کی قیمتیں بھی گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں مستحکم رہیں۔
ملک میں سیلاب کی وجہ سے فصلوں کو شدید نقصان پہنچا جس کی وجہ سے سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا۔
حکومت نے عوام کو ریلیف اور سبزیوں کی قیمتوں میں کمی لانے کے لیے ہمسایہ ممالک ایران اور افغانستان سے پیاز اور ٹماٹر کی درآمدات کی اجازت دی تھی۔
اسلام آباد بازار کی ریٹ لسٹ کے مطابق 5 کلوگرام آلو 340 روپے، 5 کلوگرام پیاز 440 روپے، ایک کلوگرام ادرک کی قیمت 380 روپے، ایک کلوگرام (مقامی) لہسن 220 روپے جبکہ (چینی) لہسن 324 روپے، ایک کلوگرام تورئی 92 روپے، ایک کلو گرام دیسی ٹینڈے 120 روپے، ایک کلو بھنڈی 84 روپے، ایک کلو کدو 68 روپے، ایک کلو بینگن 92 روپے، ایک کلو خربوزے 126 روپے، ہری مرچ 252 روپے، ایک کلو مٹر 240 روپے، ایک کلو لیموں 236 روپے اور شلجم 92 روپے فی کلو میں فروخت ہورہے ہیں۔
کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ڈپٹی عہدیدار کا اتواز بازار میں کہنا تھا کہ گزشتہ ہفتے شہری سبزیوں کی مہنگی قیمتوں کی وجہ سے کافی پریشان تھے لیکن رواں ہفتے قیمتوں میں کمی کی بدولت مطمئن نظر آرہے ہیں۔
اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے سبزی فروش اکبر حسین ایچ 13 میں کاروبار کرتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ہفتے کے مقابلے سبزیوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے، ان کا کہنا تھا کہ اگر افغانستان اور ایران سے سبزیاں کی مسلسل ترسیل جاری رہی تو ملک میں سبزیوں کی قیمتیں مستحکم رہیں گی۔


مشہور خبریں۔
وہ خبر جسے المیادین نے اپنی ویب سائٹ سے ہٹا دیا
?️ 18 جولائی 2025سچ خبریں: المیادین چینل نے شامی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے جمعہ
جولائی
صیہونیوں کا انھیں گلے لگانے والوں کو ایک اور تحفہ
?️ 24 مارچ 2021سچ خبریں:غاصب صیہونی حکومت کی فوج کی حمایت میں صیہونی آباد کاروں
مارچ
اٹلی کی وزیر اعظم کا انسانی سمگلنگ کے خلاف اہم بیان
?️ 24 جولائی 2023سچ خبریں: اطالوی وزیر اعظم نے روم میں ایک اجلاس میں کہا
جولائی
قابضین کا مقصد فلسطینی کاز کو تباہ کرنا ہے: آرچ بشپ
?️ 5 جنوری 2023سچ خبریں: مقبوضہ فلسطین میں آرتھوڈوکس چرچ کے آرچ بشپ
جنوری
سعودی عرب میں اجتماعی قتل عام کے بارے میں بین الاقوامی شکایات
?️ 5 اپریل 2022سچ خبریں:انسانی حقوق کی بعض تنظیموں اور اداروں نے اقوام متحدہ سے
اپریل
اکشے کمار کی والدہ انتقال کر گئیں
?️ 8 ستمبر 2021ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی والدہ انتقال کر گئیں
ستمبر
حکومت نے اسلام آباد کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے8اہم منصوبوں منظور کئے
?️ 15 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی
ستمبر
وزیر اعظم آزادکشمیر کا ایک مرتبہ پھر مستعفی ہونے سے انکار
?️ 27 اکتوبر 2025مظفرآباد (سچ خبریں) وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق نے ایک مرتبہ
اکتوبر