?️
پشاور (سچ خبریں) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو سیاسی دشمنوں کی ضرورت نہیں وہ ایک دوسرے کےلیے خود ہی کافی ہیں، ہم نے کوئی ڈائیلاگ نہیں مارا کہ عدم اعتماد لا رہے ہیں یا حکومت گرا رہے ہیں، ہمارے نمبرز پورے ہوں گے تو عدم اعتماد کی تحریک لے آئیں گے۔
تفصیلات کے مطابق فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے پاس نمبرز پورے ہوتے ہیں تو وہ عدم اعتماد کی تحریک لے آتی ہے، پی ٹی آئی حکومت میں ہمارے نمبرز پورے تھے اس لیے ہم عدم اعتماد کی تحریک لے آئے۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن کے 52 یا 54 ارکان ہیں، یہاں عدم اعتماد کے لیے 25 سے 30 ارکان مزید چاہئیں، اپوزیشن کے پاس نمبرز پورے ہو گئے تو ہمارا جمہوری حق ہے کہ عدم اعتماد لے آئیں۔
ذرائع کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کی حکومت گرا دیں گے تو لوگوں کو فائدہ ہو گا، وہ یومِ نجات ہو گا، خیبر پختونخوا میں کوہستان میں 50 ارب کی کرپشن اور گندم اسکینڈل سامنے آئے، اسپتالوں میں ادویات اور بلین ٹری سونامی کے اسکینڈل سامنے آئے۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ابھی تک خیبر پختونخوا حکومت کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد لانے کا پروگرام نہیں ہے، علی امین گنڈاپور ڈائیلاگ مارتے ہیں مگر کچھ کر نہیں سکتے۔


مشہور خبریں۔
روس کا دفاعی نظام، یوکرین کے ۹ ڈرون طیارے تباہ کرنے میں کامیاب
?️ 22 جون 2026سچ خبریں: ماسکو کے میئر سرگئی سوبیانین نے اعلان کیا ہے کہ روسی
جون
یحیی سریع کی دھمکی کے بعد سعودی حمایت یافتہ حکومت نے مانگی معافی
?️ 23 اکتوبر 2026سچ خبریں: یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع کی شدید دھمکی
اکتوبر
تیس سال سے صیہونیوں کو للکارنے والی حکمت عملی
?️ 19 فروری 2022سچ خبریں:16 فروری 1992ء کو صیہونی حکومت نے سوچا کہ لبنان میں
فروری
ایران مخالف نیا امریکی شو؛ فسادات کے بارے میں سلامتی کونسل کا اجلاس
?️ 30 اکتوبر 2022سچ خبریں:ایران میں جاری حالیہ فسادات کی آگ کو بھجنے سے روکنے
اکتوبر
یورپ ایک بڑی جنگ کے دہانے پر ہے: سربیا
?️ 10 اگست 2026سچ خبریں:سربیا کے صدر نے یوکرین بحران کے حوالے سے یورپ کو
اگست
شام پر صیہونی میزائل حملہ
?️ 22 جولائی 2022سچ خبریں:صیہونی قابض فوج نے مقبوضہ جوالان کے علاقے میزائل حملہ کیا
جولائی
ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف تحقیقات کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان: فنانشل ٹائمز
?️ 4 نومبر 2026سچ خبریں:امریکی وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹس کی کامیابی کے بعد کانگریس
نومبر
امریکی فوجی کمانڈر نے افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے حوالے سے اہم اعلان کردیا
?️ 25 اپریل 2021کابل (سچ خبریں) امریکی فوجی کمانڈر جنرل اسکاٹ ملر نے افغانستان سے
اپریل