?️
لاہور: (سچ خبریں) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا ہے کہ ہماری نالائقی ہے کہ ہم ڈیمز نہیں بنا سکے کیوں کہ اگر ڈیم بناتے تو سیلاب سے بچ جاتے اور سستی بجلی بھی میسر ہوتی۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کچھ ڈیمز شروع ہوئے ہیں اور مزید بھی چند چھوٹے چھوٹے ڈیمز بن رہے ہیں لیکن میں سمجھتا ہوں کہ ڈیمز سے متعلق ایمرجنسی نافذ کرنی چاہیئے اور ہر طرف سے بجٹ کاٹ کر ڈیمز بنانے چاہئیں کیوں کہ یہ ہماری نااہلی ہے کہ اب تک ہم ڈیمز نہیں بنا سکے۔
گورنر پنجاب کا مزید کہنا ہے کہ سیلابی صورت حال کے باعث ابھی ہمارے لیے مشکل ہے، ملک میں اس وقت سیلاب کی صورتحال ہے اور اس میں تمام اداروں نے مل کر کام کرنا ہے کیوں کہ 30 سال کے بعد اتنا زیادہ پانی آرہا ہے، اس حوالے سے انتظامیہ پوری طرح الرٹ ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ دریائے راوی میں سیلاب کے باعث ملحقہ آبادیوں سے انخلا کروا دیا گیا، لاہور کے علاقے تھیم پارک، چوہنگ سمیت دیگر رہائشی علاقوں میں سیلابی پانی داخل ہوا، اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) رائیونڈ نے بتایا کہ 2 ہزار 500 گھروں کو خالی کروایا گیا ہے۔
دوسری طرف وزیراعظم شہباز شریف نے پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، اس دوران وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا، فضائی جائزے کے دوران چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر نے وزیراعظم کو پنجاب کے دریاؤں میں طغیانی اور زیر آب علاقوں میں ریسکیو آپریشن پر بریف کیا گیا، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ مریم نواز کو نارووال میں سیلاب صورتحال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جائے گی، جس پر وزیراعظم شہباز شریف نے فضائی جائزہ کے دوران سیلابی صورت حال سے بچاؤ اور ریلیف آپریشن میں ضروری اقدامات کی ہدایات دیں۔
مشہور خبریں۔
شمالی عراق میں ترک ہیلی کاپٹر پر میزائل حملہ
?️ 11 جنوری 2025سچ خبریں:شمالی عراق میں واقع قندیل کے پہاڑی علاقے میں ترک ہیلی
جنوری
صیہونیوں کے ہاتھوں فلسطینی نوجوان شہید
?️ 20 جون 2022سچ خبریں:صیہونی عسکریت پسندوں نے مغربی کنارے میں ایک فلسطینی نوجوان کو
جون
سعودی انٹیلی جنس افسر کی بن سلمان کو 100 ملین ڈالر کی پیشکش
?️ 24 مئی 2022سچ خبریں:سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے ایک سابق سینئر عہدہ دار
مئی
اردوغان اور نیتن یاہو کے درمیان ایک قدیم نوشتہ پر لفظی جنگ
?️ 20 ستمبر 2025سچ خبریں: ترک صدر اور اسرائیلی وزیراعظم کے درمیان ترکی کی سرزمین
ستمبر
جہاد اسلامی فلسطین کی صیہونیوں کو خطرناک دھمکی
?️ 14 مئی 2021سچ خبریں:صہیونی حکومت کی غزہ کے خلاف زمینی کاروائی کی دھمکی کے
مئی
پتا چل گیا حکومت سنجیدہ نہیں، 24 نومبر کو ہر صورت احتجاج ہوگا، عمران خان
?️ 21 نومبر 2024 راولپنڈی: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے
نومبر
2023 کی مقبول ترین شخصیات میں وہاج علی ٹاپ 10 میں شامل
?️ 16 دسمبر 2023سچ خبریں: برطانیہ کے نامور شوبز میگزین کی جانب سے 2023 کے
دسمبر
پاک بھارت کشیدگی: صدر مملکت نے کل شام 5 بجے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا
?️ 4 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی
مئی