ہماری فورسز ہر طرح کے مقابلے کے لئے تیار ہیں: وزیر داخلہ

فرانسیسی سفیر کوملک بدرکرنے سے حالات کشیدہ ہونے کا امکان ہے: وزیر داخلہ

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ہماری فورسز ہر طرح کے مقابلے  اور چیلنجیز کے لے تیار ہیں، طالبان کی جانب سے طور خم بارڈر کا کنٹرول سنبھالنے سے پاکستان کو کوئی خطرہ نہیں ہے، ،ہماری طرف سے طور خم بارڈر پہلے سے بند تھا۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی ہم نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سو ل اور آرمڈ فورسز ہر قسم کے حالات سے نمٹنے کے لئے پہلے سے ہی تیار ہیں اورافغان پاکستان بارڈر پرامن ہے، پاکستان کے کوئی خطرہ نہیں ہے، افغانستان سے متعلق موجودہ حالات پر مزید پالیسی سٹیٹمنٹ دفتر خارجہ نے دینی ہے میں نہیں دے سکتا۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ پاکستان کی طرف سے طورخم بارڈربہت عرصے سے کورونا کی وجہ سے پہلے ہی بند ہے جبکہ چمن کا بارڈر کھلا ہے اور وہا ں سے ٹریڈ بھی ہورہی ہے اور لوگ پاسپورٹ کے ذریعے آجا بھی رہے ہیں۔افغانستان میں طور خم کے جو حالات بنے ہیں ابھی اس پر میں کچھ کہنے کی پوزیشن میں نہیں ہوں۔

واضح رہے کہ افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی جاری ہے اور اب طالبان نے پاک افغان سرحد طورخم کا کنٹرول بھی سنبھا ل لیا ہے۔ پاک افغان سرحد پر تعینات افغان فوجی فرار ہوگئے ہیں اور طور خم کو آمدورفت کے لئے مکمل بند کردیا گیا ہے۔

مشہور خبریں۔

اسپتال کی بجلی بند ہونے سے فلسطینی بچی شہید

?️ 13 فروری 2024سچ خبریں: فلسطینی میڈیا نے بتایا ہے کہ غزہ کی پٹی میں

New Zealand man goes missing during Mount Merbabu hike

?️ 25 جولائی 2021Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such

عمران خان کی کیس جوڈیشل کمپلیکس منتقل کرنے کی درخواست مسترد

?️ 27 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے اقدام قتل

آرمی چیف کی تعیناتی پر نواز شریف سے مشاورت کیلئے وزیر اعظم لندن پہنچ گئے

?️ 10 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) نئے آرمی چیف کی تعیناتی پر سربراہ مسلم لیگ

لکی مروت: دہشت گردوں کے 3 حملے ناکام، جوابی فائرنگ میں 7 دہشتگرد ہلاک، 3 جوان شہید

?️ 29 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے علاقے لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز نے

68% جرمن تل ابیب کی فوجی حمایت کے خلاف

?️ 10 اگست 2024سچ خبریں: اے آر ڈی نیٹ ورک کے سروے کے مطابق تقریباً

غزہ میں جنگ بندی کے امریکی منصوبے کی حقیقیت ؛عطوان کی زبانی

?️ 1 جون 2025 سچ خبریں:عبدالباری عطوان نے جنگ بندی کے امریکی منصوبے کو غزہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے