?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ہماری فورسز ہر طرح کے مقابلے اور چیلنجیز کے لے تیار ہیں، طالبان کی جانب سے طور خم بارڈر کا کنٹرول سنبھالنے سے پاکستان کو کوئی خطرہ نہیں ہے، ،ہماری طرف سے طور خم بارڈر پہلے سے بند تھا۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی ہم نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سو ل اور آرمڈ فورسز ہر قسم کے حالات سے نمٹنے کے لئے پہلے سے ہی تیار ہیں اورافغان پاکستان بارڈر پرامن ہے، پاکستان کے کوئی خطرہ نہیں ہے، افغانستان سے متعلق موجودہ حالات پر مزید پالیسی سٹیٹمنٹ دفتر خارجہ نے دینی ہے میں نہیں دے سکتا۔
وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ پاکستان کی طرف سے طورخم بارڈربہت عرصے سے کورونا کی وجہ سے پہلے ہی بند ہے جبکہ چمن کا بارڈر کھلا ہے اور وہا ں سے ٹریڈ بھی ہورہی ہے اور لوگ پاسپورٹ کے ذریعے آجا بھی رہے ہیں۔افغانستان میں طور خم کے جو حالات بنے ہیں ابھی اس پر میں کچھ کہنے کی پوزیشن میں نہیں ہوں۔
واضح رہے کہ افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی جاری ہے اور اب طالبان نے پاک افغان سرحد طورخم کا کنٹرول بھی سنبھا ل لیا ہے۔ پاک افغان سرحد پر تعینات افغان فوجی فرار ہوگئے ہیں اور طور خم کو آمدورفت کے لئے مکمل بند کردیا گیا ہے۔


مشہور خبریں۔
ہم صہیونیوں کے ساتھ مسلسل 6 ماہ کی لڑائی کے لیے تیار ہیں: حماس
?️ 12 اپریل 2022سچ خبریں: المیادین کے ساتھ ایک انٹرویو میں حماس کے سیاسی بیورو
اپریل
دو سال بعد بھی مزاحمتی تحریک اسی طرح مضبوط : حماس
?️ 9 اکتوبر 2025سچ خبریں:حماس کے رہنما محمود مرداوی نے طوفان الاقصیٰ کی دوسری سالگرہ
اکتوبر
بیوہ خواتین کو محض ہمدردی نہیں، حق اور سہارا بھی دے رہے ہیں۔ مریم نواز
?️ 23 جون 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ
جون
طالبان پر تنقید کرنے کے جرم میں افغان پروفیسر گرفتار
?️ 10 جنوری 2022سچ خبریں:افغانستان میں طالبان نے حکومت پر تنقید کرنے کے الزام میں
جنوری
امریکہ جنگی جرائم میں اسرائیل کا شریک ہے: جہاد اسلامی
?️ 4 جون 2025سچ خبریں: فلسطینی تحریک جہاد اسلامی نے زور دے کر کہا ہے کہ
جون
زیلنسکی اور یونان کے وزیر اعظم کی ملاقات کی جگہ کے قریب میزائل حملہ
?️ 7 مارچ 2024سچ خبریں: یوکرین کے صدر اور یونان کے وزیر اعظم کی بندرگاہی
مارچ
مغربی کنارہ وسیع بغاوت کے دہانے پر
?️ 30 اگست 2022سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان حازم قاسم نے
اگست
امریکی فوج کا 2026 میں عراق سے مکمل انخلاء
?️ 9 ستمبر 2024سچ خبریں: بغداد اور بین الاقوامی اتحاد کے درمیان معاہدے کی خبروں
ستمبر